yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیالکوٹ میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے 2 وکیلوں کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے

Yes 1 Webmaster May 25, 2015 1 min read
Lawyers Melee
Share this:
Lawyers Melee
Lawyers Melee

سیالکوٹ : تحصیل ڈسکہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا خالد سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا۔

وکلا کی جانب سے میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس کے باہراحتجاج کیا جارہا تھا جس کے دوران وکیلوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ایس ایچ صدر شہزاد وڑائچ نے مبینہ طور پر وکیلوں پر فائر کھول دیئے جس کے نتیجے میں صدر بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا اقبال، ان کے ساتھی وکیل اور ایک راہ گیر کو گولیاں جا لگیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رانا اقبال اور ساتھی وکیل عرفان چوہان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے وکیلوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سول اسپتال میں موجود وکلا مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسپتال کی کھڑکیوں کے شیشے توڑتے ہوئے اسپتال کے باہرٹائر نذر آتش کرتے ہوئے احتجاج کیا جب کہ وکلا نے عدالتی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کردیا۔ واقعے کے بعد تحصیل ڈسکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے اور وکلا نے تھانہ صدر کا گھیراؤ کرتے ہوئے وہاں احتجاج کیا جنہیں منشتر کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں نے تھانے کے اندر سے ہی مشتعل وکلا پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف شہزاد کے مطابق وکلا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس میں ہنگامہ آرائی کررہے تھے جنہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پرمعاملہ سنگین ہوگیا تاہم وکلا پر فائرنگ کرنے والے ایس ایچ او تھانہ صدر شہزاد وڑائچ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈسکہ میں 2 وکیلوں کی ہلاکت کے بعد گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ ملتان بارایسوسی ایشن نے پولیس کی جانب سے وکلا پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے،اسی طرح اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بھی کل مکمل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post را کی دہشت گردی کب تک۔۔۔؟
Next Post کامیابی کا ڈنکا
Success

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.