yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
دلچسپ اور عجیب

مختصر مگر مفید

F A Farooqi July 7, 2016July 7, 2016 1 min read
Share this:
KING
KING

بادشاہ کےجوتے

کہتے ہیں کسی بڑے ملک کے بادشاہ نے رعایا کی خبر گیری کیلئے مملکت کے طول و عرض کا دورہ کیا۔ اس لمبے سفر سے واپسی پر بادشاہ کے پیر کچے پکےر استوں اور سنگلاخ چٹانوں پر چل چل کر متورم اور زخمی ہو گئے تھے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ مملکت کے جن راستوں سے میں گزرا ہوں ان پر چمڑہ چڑھا دیا جائے۔ ایک وزیر نے ڈرتے ڈرتے کہا؛ بادشاہ سلامت، بجائے اس کے کہ ہم ایسا کام کرنا شروع کریں جو ممکن نہیں ہے کیوں ناں ہم ایک چمڑے کا ٹکڑا آپ کے قدموں کے نیچے لگانے کا انتظام کریں جس سے آپ کو چلتے ہوئے راحت ملا کرے۔ اور کہتے ہیں یہاں سے جوتے پہننے کا رواج پڑا.
اس دنیا میں ہنسی خوشی رہنے بسنے کیلئے سارے جہان کو اپنے انداز میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنا فضول ہوگا، کیوں ناں جس قدر ممکن ہو ہم اپنے آپ کو ہی تبدیل کرکے ہنسی خوشی رہنے کا راز پا لیں۔

Blind People
Blind People

اندھا اور اس کی اپیل

کسی عمارت کےسامنے ایک اندھا اپنی ٹوپی کو سامنے رکھے بھیک مانگ رہا تھا، ساتھ ہی اس نے ایک تختی لگا رکھی تھی جس پر لکھا تھا “میں اندھا ہوں میری مدد کیجیئے”۔ اعلانات اور انکی اہمیت جاننے والے ایک شخص کا ادھر سے گزر ہوا جس نے دیکھا کہ اندھا تو قابل رحم ہے مگر اسکی ٹوپی میں چند سکوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اندھے سے پوچھے بغیر اس نے تختی اٹھائی اور پہلے والی عبارت مٹا کر ایک نئی عبارت لکھدی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ٹوپی میں سکے اور نوٹ گرنا شروع ہو گئے۔ اندھے نے محسوس کیا کہ کچھ تبدیل ضرور آئی ہے اور شاید آئی بھی اس تختی کی عبارت سے ہے جس پر اس نے کچھ لکھا جانا محسوس کیا تھا۔ ایک پیسے ڈالنے والے سے اس نے پوچھا اس تختی پر کیا لکھا ہے؟ اس نے بتایا کہ لکھا ہے؛ ہم بہار کے موسم میں رہ رہے

ہیں مگر میں اس بہار کی لائی ہوئی خوبصورتی کو دیکھنے سے محروم ہوں۔
جب نتائج آپ کی توقع کے مطابق نا ہوں تو مختلف وسائل کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہوتا۔

Eagle
Eagle

عقاب کی کہانی

کہتے ہیں ایک پہاڑ کی چوٹی پر لگےد رخت پر ایک عقاب نے اپنا گھونسلہ بنا رکھا تھا جس میں اس کے دیئے ہوئے چار انڈے پڑے تھے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے ایک انڈا نیچے گرا جہاں ایک مرغی کا ٹھکانہ تھا۔ مرغی نے عقاب کے انڈے کو اپنا انڈا سمجھا اور سینے کیلئے اپنے نیچے رکھ لیا۔ ایک دن اس انڈے میں سے ایک پیارا سا ننھا منا عقاب پیدا ہوا جس نے اپنے آپ کو مرغی کا چوزہ سمجھتے ہوئے پرورش پائی اور مرغی سمجھ کر بڑھا بڑا ہوا۔ ایک دن باقی مرغیوں کےساتھ کھیلتے ہوئے اس نے آسمان کی بلندیوں پر کچھ عقاب اڑتے دیکھے۔ اس کا بہت دل چاہا کہ کاش وہ بھی ایسے اڑ سکتا! جب اس نے اپنی اس خواہش کا اظہار دوسری مرغیوں سے کیا تو انہوں نے اس کا تمسخر اڑایا اور قہقہے لگاتے ہوئے کہا تم ایک مرغی ہو اور تمہارا کام عقابوں کی طرح اڑنا نہیں۔ کہتے ہیں اس کے بعد اس عقاب نے اڑنے کی حسرت دل میں دبائے ایک لمبی عمر پائی اور مرغیوں کی طرح جیتا رہا اور مرغیوں کی طرح ہی مرا۔
منفی سوچوں کو دل میں بسا کر رہنا ان سوچوں کا غلام بن کر رہنے کے مترادف ہوتا ہے۔ اگر آپ عقاب تھے اور آپ کے خواب آسمان کی بلندیوں میں اڑنے کے تھے تو پھر اپنے خوابوں کو عملی جامہ دیجیئے، کسی مرغی کی بات پر دھیان نا دیجیئے کیونکہ انہوں نے تمہیں بھی اپنے ساتھ ہی پستیوں میں ڈالے رکھنا ہے۔ اپنے شخصی احترام کو بلند رکھنا اور اپنی نظروں کو اپنی منزل پر مرکوز رکھتے ہوئے پرعزم اور بلند حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ہی تمہاری کامیابی کا راستہ ہوگا۔ جب معاملات آگے نا بڑھ رہے ہوں تو اپنی روزمرہ کی عادتوں سے ہٹ کر کچھ کرنا بھی کامیابیوں کو آسان بناتا ہے۔ اور پھر یہ بھی تو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ

إن الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بأنفسهم
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نا ہو خیال جس کو آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
******

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan
Cell # +92-300-2591223
Facebook : https://www.facebook.com/2mtanoli

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Eid al-Fitr
Previous Post عید خوشیوں کی نوید
Next Post کتے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.