yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    بین الاقوامی خبریں
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان
    • اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

چمکا حلیمہ سعدیہ آنگن

Yes 1 Webmaster January 1, 2015January 1, 2015 1 min read
Hazrat Muhammad PBUH
Hazrat Muhammad PBUH
Hazrat Muhammad PBUH

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
روزِ اول سے آج تک کروڑوں انسان اِ س دنیا فانی میں آئے کھا یا پیا بچے پیدا کئے اپنا وقت پورا کیا اور پیوند ِ خاک ہو گئے۔ اِس کروڑوں انسانوں میں اکثریت نے کیڑے مکوڑوں کی سی زندگی بسر کی اِس میں سے چند انسانوں نے اقتدار و شہرت کے مزے بھی لوٹے۔کچھ لوگوں کو اللہ تعالی نے اِ س قدر عروج عطا کیا کہ لاکھوں انسانوں کی زندگی موت اِن کے اشاروں کی مہتاج تھی جب یہ زندہ تھے کروڑوں دلوں کی دھڑکنوں میں زندہ تھے یہ چلتے تھے تو زمانہ چلتا تھا یہ اداس ہوتے تو زمانہ اداس ہو جاتا۔جب یہ دنیا سے گئے تو اُس وقت یہی لگا کہ اب زندگی دوبارہ کبھی نہیں مسکرائے گی۔لیکن وقت کروڑوں لوگوں کو اِس آسانی سے ہضم کر گیا کہ آج کسی کو اُن کا نام پتہ تک معلوم نہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ء کرام میں سے چند کے ناموں سے ہی ہم واقف ہیں کہا ں گئے۔ وہ فرعون ، بادشاہ اور طاقتور حکمران جو خود کو مختار کل اور زندگی موت کا وارث سمجھتے تھے کہا ں گئے وہ لوگ آج زیرِ زمین حشرات الارض ان کی ہڈیوں میں سوراخ کر رہے ہونگے۔

لحد اُن کے تن بوسیدہ کو فشار دے رہی ہو گی ۔ان کی بے نشان قبروں ، مقبروں پر ابا بیلوں کے مسکن ہیں کوئی فاتحہ خوان نہیں کوئی چراغ روشن نہیں آج اُن لوگوں پر کیا عالم تنہائی ہے ۔لیکن قدرت کے کچھ عجیب راز ہیں بعض اوقات خالق ِ بے نیاز کسی عام معمولی انسان کو ایسی لازوال شہرت عطا کرتا ہے ایسا تاج ِ شاہی پہناتا ہے کہ قیامت تک جسے اندیشہ زوال نہیں ہوتا ۔کسی عام انسان کو کسی خاص واقعہ یا خاص انسان سے جوڑ کر قیامت تک امر کر دیتا ہے بڑے بڑے حکمران اُن کو رشک کی نظروں سے دیکھتے ہیں ۔قدرت اِسی طرح آج عرب میں قبیلہ بنی سعد پر بہت مہربان تھی ۔کیونکہ اِس قبیلے کے میاں بیوی اور بچوں کو لازوال شہرت ملنے والی تھی اِیسی شہرت کہ قیامت تک زمانہ اُن کی قسمت پر رشک کرنے والا تھا ۔
صدیوں کی پیاسی انسانیت کی پیاس بجھانے کے لیے فخرِ دوعالم سرور کونین آقا ء دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس دنیا میں تسریف لا چکے تھے۔

آپ کی والدہ ماجدہ نے کئی دن آپ کو دودھ پلایا پھر ابو لہب کی آزاد کی ہوئی لونڈی ثوبیہ نے چند دن پلایا ۔عربوں میں زمانہ قدیم سے ایک دستور تھا کہ شہر کے لوگ اپنے شیر خوار بچوں کو صحرا میں بدوی زندگی میں بھیج دیا کرتے تھے تاکہ بچے عرب کی خالص تہذیب اور زبان سے آگہی حاصل کر سکیں۔مدتِ رضاعت ختم ہونے پر عوضانہ دے کر بچے واپس کر دیے جاتے ۔ مکہ کے نواح میں آباد بدوی قبائل کی عورتیں سال میں دو دفعہ ربیع و خریف میں بچوں کی تلاش میں مکہ آتیں اِس دفعہ قحط سالی کی وجہ سے حلیمہ سعدیہ اپنے خاوند اور دس عورتوں کے ساتھ مکہ آتی ہیں ۔حلیمہ کے خاوند کا نام حارث بن عبدالغری تھا اِن کے بچوں کے نام عبداللہ ۔ انیسہ حزافہ جن کا لقب شیما تھا یہ ننھے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گود میں کھلاتی تھیں ۔دوران رضاعت حلیمہ سعدیہ نے برکت کے ایسے ایسے مناظر دیکھے کہ حیران رہ گئیں۔

تفصیل اُنہی کی زبانی سُنیں اِبن اسحاق کہتے ہیں حضرت حلیمہ فرماتی ہیں میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنا ایک چھوٹا سا دودھ پیتا بچہ لے کر بنی سعد کی عورتوں کے ساتھ دودھ پینے والے بچوں کی تلاش میں نکلیں یہ قحط سالی کے دن تھے اور قحط نے کچھ بھی نہ چھوڑا تھا میں اپنی سفید گدھی پر سوار تھی ہمارے پاس ایک اونٹنی بھی تھی لیکن بخدا اُس میں سے ایک قطرہ دودھ بھی نہ نکلتا تھا اِدھر بھوک سے بچہ اِس قدر روتا کہ ہم رات بھر سو نہ سکتے تھے اور میرے سینے میں بھی دودھ کا قطرہ تک نہ تھا ۔بس ہم بارش کی آس لگائے بیٹھے تھے میں اپنی گدھی پر سوار ہو کر چلی تو وہ کمزوری کے سبب اتنی سست رفتار نکلی کہ پورا قافلہ تنگ آگیا خیر ہم کسی نہ کسی طرح دودھ پینے والے بچوں کی تلاش میں مکہ پہنچ گئے پھر ہم میں سے تمام عورتوں کو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیش کیا گیا مگر جب بتا یا جاتا کہ آپ یتیم ہیں تو وہ لینے سے انکار کر دیتیں۔ کیونکہ ہم بچے کے والد سے انعام وکرام کی امید رکھتے تھے جب ہمیں پتہ چلتا کہ یہ یتیم ہے تو بھلا اِس کی بیوہ ماں اور اِس کا دادا کیا دے سکتے ہیں بس یہی وجہ تھی کہ ہم آپ کو لینا نہیں چاہتے تھے اِدھر جتنی بھی عورتیں میرے ساتھ آئیں تھیں سب کو کوئی نہ کوئی بچہ مل گیا صرف مجھ کو ہی نہ مل سکا ۔جب واپسی کی باری آئی تو میں نے اپنے شوہر سے کہا خدا کی قسم مجھے اچھا نہیں لگتا کہ میری ساری سہلیاں تو بچے لے کر جائیں۔ اور تنہا میں کوئی بچہ لیے بغیر واپس جائوں میں جا کر اِس یتیم بچے کو لے لیتی ہوں۔ شوہر نے کہا کوئی حرج نہیں ممکن ہے اللہ اِسی میں ہمارے لیے برکت ڈال دے۔ اِ س کے بعد میں نے جا کر بچہ لے لیا اور محض اِس بنا پر لے لیا کہ کوئی اور بچہ نہ مل سکا ۔حضرت حلیمہ سعدیہ کہتی ہیں کہ جب میں بچے کو لے کر اپنے ڈیرے پر واپس آئی اور اسے آغوش میں رکھا تو اُس نے جس قدر چاہا دونوں سینے دودھ کے ساتھ اُمڈ پڑے اور اس نے جی بھر کر دودھ پیا ۔اِس کے ساتھ اِس کے بھائی نے بھی شکم سیر ہو کر پیا پھر دونوں بچے سو گئے حالانکہ اِس سے پہلے ہم اپنے بچے کے ساتھ سو نہیں سکتے تھے ادھر میرے شوہر اونٹنی دوہتے گئے تو دیکھا کہ اس کا تھن دودھ سے لبریز ہے انہوں نے اتنا دودھ دوہا کہ ہم نے آسودہ ہو کر پیا اور بڑے آرام سے رات گزاری ۔صبح ہوئی تو میرے شوہر نے کہا حلیمہ خدا کی قسم تم نے ایک با برکت روح حاصل کی ہے میں نے کہا مجھے بھی یہی توقع ہے۔

حلیمہ کہتی ہیں اِس کے بعد ہمارا قبیلہ روانہ ہو ا میں اپنی خستہ حال گدھی پر سوار ہوئی اور اِس بچے کو بھی ساتھ بٹھا لیا ۔لیکن وہی گدھی خدا کی قسم پورے قافلے کو کاٹ کر اِس طرح آگے نکل گئی کہ کوئی گدھا اس کا ساتھ نہ پکڑ سکا۔یہاں تک میری سہیلیاں مجھ سے کہنے لگیں او ابو ذویب کی بیٹی ارے یہ کیا ذرا ہم پر مہربانی کر آخر یہ تیری وہی گدھی تو ہے جس پر تُو سو ار ہو کر آئی تھی میں کہتی ہاں ہاں بخدا یہ وہی ہے وہ کہتیں اِس کا یقیناکوئی خاص معاملہ ہے۔ پھر ہم گھروں کو آگئے ہمارا خطہ روئے زمین کا سب سے زیادہ قحط والا علاقہ تھا لیکن ہماری واپسی پر میری بکریاں چرنے جاتیں تو دودھ سے بھری واپس آتیں ۔دوسروں کے جانوروں کے تھنوں میں دودھ کا قطرہ بھی نہ ہوتا ۔اِس طرح ہم اللہ کی طرف سے مسلسل اضافے اور خیر کا مشاہدہ کرتے رہے یہاں تک کے دو سال ہو گئے میں دودھ چھڑا دیا اور آپ کو آپ کی والدہ کے پاس لے گئے ہماری یہ شدید خواہش تھی کہ بچہ ہمارے پاس رہے۔

چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ سے مکہ کی وبا کا ذکر کیا تو آپ کی والدہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہمارے حوالے دوبارہ کر دیا (الرحیق المختوم )آپ ابھی حلیمہ سعدیہ کے پاس ہی تھے کہ ولادت کے چوتھے یا پانچویں سال شِق صدر کا واقعہ پیش آیا ۔آپ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ حضرت جبرائیل آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لٹا کر سینہ چاک کیا دل نکلا پھر دل سے ایک لوتھڑا نکال کر فرمایا یہ تم سے شیطان کا حصہ ہے پھر دل کو زمزم کے پانی سے دھو دیا پھر اِسے حکمت و ایماں سے بھر کر سی دیا ۔بچے دوڑ کر حلیمہ سعدیہ کے پاس آئے کہنے لگے کہ محمد قتل کر دیا گیا حلیمہ دوڑ کر آپ کے پاس پہنچیں تو آپ کا رنگ اترا ہوا تھا ۔اِس واقعہ کے بعد حلیمہ کو خطرہ محسوس ہوا اور انہوں نے چھ سال کی عمر میں آپ کی والدہ کے حوالے کر دیا ۔یقینا حلیمہ سعدیہ کا آنگن خوش قسمت ترین اور روشن ترین آنگن جہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھیلا کرتے تھے مسکرایا کرتے تھے دوڑا کرتے تھے۔

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Muhammad Pbuh
Previous Post پیغمبر امن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Next Post قومی ایکشن پلان پرتمام اداروں کو مل کر فوری عمل کرنا ہوگا، سربراہ پاک فوج
General Raheel Sharif

Related Posts

پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے

March 10, 2026

روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے

March 10, 2026

نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان

March 10, 2026

اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل

March 10, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.