شریف خاندان کے کیسز کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان اوراراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنا عوام کا کا آئینی حق ہے۔
Ad:
http://www.dailymotion.com/video/x64r2rp
درخواست گزار نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں اہم کیسز کی کارروائی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جاتی ہے لہذٰا عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت شریف خاندان پر کیسز کی سماعت و دیگر مقدمات کی کارروائی براہ راست ٹی چینلز پر دکھانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Ad:
