yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
SHAHID, AFRIDI, RETIRED, FROM, INTERNATIONAL, CRICKET
Share this:

عظیم قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی ان کے 21 سالہ شاندار کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔

SHAHID, AFRIDI, RETIRED, FROM, INTERNATIONAL, CRICKET36 سالہ کرکٹر نے 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ وہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے بھی کنارہ کش ہو گئے تھے لیکن انہوں نے اس کے بعد ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

سابق کپتان کی زیر قیادت پاکستان نے 2016 میں ہدنوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی20 میں شرکت کی لیکن ایونٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ کے ساتھ ساتھ کپتان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تاہم قیادت چھوڑنے کے بعد بھی انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں بحثیت کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی حالانکہ ورلڈ ٹی20 سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایونٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف 28 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے شائقین کیلئے کھیل رہا ہوں اور آئندہ دو سال تک یہ لیگ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا لیکن اب انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر نے کہا کہ اب میرے لیے میری فاؤنڈیشن زیادہ ضروری ہے۔ میں نے اپنے ملک کیلئے انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں کرکٹ کھیلی۔

شہرت کا سفر

بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد خان آفریدی 1996 میں اس وقت اچانک عالمی منظر نامے پر ابھر کر سامنے آئے جب انہوں نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو 18 سال تک قائم رہا۔

لیگ اسپنر کی حیثیت سے ٹیم میں آںے والے شاہد نے جلد ہی ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے اپنا لوہا منوا لیا اور خصوصاً اپنے کیریئر کے دوسرے حصے میں وہ ایک بہترین لیگ اسپنر کی حیثیت سے جانے جاتے رہے اور 2009 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کو فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 2011 کے ورلڈ کپ بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

2016 ورلڈ ٹی20 سے قومی ٹیم کے جلد اخراج کے بعد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں الوداعی میچ کھیل کر کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتے تھے لیکن سلیکٹرز نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسکواڈ میں منتخب نہ کیا۔

1996 میں نیروبی کے مقام پر بنائی گئی ان کی تیز ترین سنچری کے عالمی ریکارڈ کو نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن نے 2014 میں 36 گیندوں پر سنچری بنا کر توڑا لیکن ایک سال بعد ہی جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 31 گیندوں پر سنچری جڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اپنے 27 ٹیسٹ میچوں کے کیریئر کے دوران آل راؤنڈر نے ایک ہزار 176 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 48 رنز بنائے۔

398 ایک روزہ میچوں انہوں نے آٹھ ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ٹی20 کیریئر کے دوران انہوں نے 98 میچوں میں ایک ہزار 405 رنز بنائے اور اب تک 97 وکٹیں لے کر ٹی20 کے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PAKISTAN, SUPER, LEAGUE, DECIDED, WITH, ICC, TO, ORGANIZE, PSL, FINAL, IN, LAHORE
Previous Post پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، حتمی فیصلہ
Next Post کھیل کو عزت دو گے تو یاد رہو گے
RESPECT, THE, GAME, YOU, WILL, BE, RECOGNIZED, PCB, COMMIT, BIG, MISTAKE

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.