yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شہباز تاثیر باز یاب ہو گیا

Yes 2 Webmaster March 9, 2016 1 min read
Shahbaz Taseer
Share this:
Shahbaz Taseer
Shahbaz Taseer

تحریر : میر افسر امان
آج ایک اچھی خبر آئی ہے کہ مقتول سلمان تاثیر سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر اغوا کاروں سے آزاد ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ، جسے الیکٹرونک میڈیا نے نشر کیا کہ مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں شہباز تاثیر کو اغواکاروں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ اغواکاروں نے اُسے کچلاک میں السلیم ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے پیچھے ایک کچے مکان میں رکھا ہوا تھا۔ بازیاب کرانے کے بعد اس کا میڈیکل ٹیسٹ لیا گیا ہے ۔یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ وہ صحت مند ہیں۔ان کے صرف بال بڑھے ہوئے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی نے جس کا نمائندہ کچلا ک سیلم ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ میں موجود تھا کے حوالے سے میڈیا میں خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ وہ سلیم ہو ٹل اینڈ ریسٹورنٹ میں اکیلے کھانا کھانے آیا اُس کے ساتھ کوئی بھی موجود نہیں تھا اُس نے وہاں بیٹھ کر کھانا کھایا اور ٣٥٠ روپے کھانے کا بل بھی ادا کیا۔ اس کے بعد ہوٹل کے مالک سے موبائل ایک کال کرنے کے لیے مانگا مگر ہوٹل کے مالک کے پاس موبائل فون نہیں تھا۔

اس لیے وہ باہر آیا اور پی سی او سے اپنی والدہ صاحبہ کو لاہور فون کیا اور اپنے کوئٹہ میں موجود ہونے کا بتایا۔ اسی میڈیا نے سیلم ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کچلاک کا فوٹو بھی میڈیا میں جاری کیا۔ ان کی والدہ صاحبہ نے ایجنسیوں کو شہباز تاثیر کے کچلاک کوئٹہ کے سلیم ہوٹل کے باہر موجود ہونے کی اطلاع دی۔ بیس منٹ کے اندر اندر ایجنسیوں کی گاڑیاںہوٹل کے پاس پہنچ گئیں اور ہوٹل کے سامنے کھڑے ہوئے شہباز تاثیر کو اپنی حفاظت میں لے لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

رات گئے آئی ایس آر پی نے شہباز تاثیر کی تصویر بھی جاری کر دی ہے جس میں اس کے بال بڑھے ہوئے ہیں اور داڑھی بھی بڑھی ہوئی ہے سر پر سندھی ٹوپی بھی پہنے ہوئے ہیں۔ امید ہے اس کو جلد لاہور اپنے فیملی کے پاس منتقل کر دیاجائے گا۔ان کی فیملی کے لیے واقعی ا یک خوشی کا مقام ہے۔ اس خوشی کے موقعے پر شہباز تاثر کی فیملی کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زردادی صاحب نے مبارک باد دی۔

Shahbaz Taseer Family
Shahbaz Taseer Family

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب یوسف رضا گیلانی نے بھی فون کر کے اس کی فیملی کو اغواکاروں سے آزادی کی مبارک دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سائیں قائم علی شاہ صاحب نے بھی مبارک دی۔ میڈیا پر بات کرتے ہو ئے سید یوسف رضا گیلانی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اللہ کرے ان کا بیٹا بھی اغواکاروں سے آزاد ہو جائے۔ تمام پاکستانیوں کی بھی یہی دعا ہے کہ اللہ کرے سید یوسف رضا گیلانی کے بے گناہ بیٹے کو بھی ظالم لوگوں سے رہائی ملے۔ اس میں شک نہیں کہ جن کی اولاد کو ظالم اغوا کر لیتے ہیں ان کا غم کتنا ہوتا ہے جو ان کے لواحقین برداشت کرتے ہیں وہی محسوس کر سکتے ہیں۔

شہباز تاثیر کو ان کے والد سلمان تاثیر سابق گورنر پنجاب کے قتل کے بعد پانچ سال قبل اغوا کیا گیا تھا۔ ان کو گلبرک لاہور سے ان کے گھر کے قریب سے پاکستانی طالبان نے اغوا کیا تھا۔پاکستانی طالبان نے اس کی رہائی کے بدلے اپنے قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ یہ بھی خبر تھی کہ پچاس کروڑ روپے تاوان کے طلب کیے گئے تھے۔ اغوا کار ان کو پہلے فاٹا میں لے گئے تھے۔ جو علاقہ غیر تصور کیا جاتا ہے وہاں پاکستانی قانون کی عمل داری نہیں ہوتی۔

جب شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اور وہاں سے پاکستانی طالبان کے محفوظ مقامات کو ختم کیے گئے تو انہوں نے اُسے وہاں سے ا فغانستا ن منتقل کر دیا تھا۔ اب افغانستان سے کچلاک کوئٹہ اُسے لے آئے تھے جہاں سے بازیاب ہوا۔ صاحبو! ہم مسلمان ہیں ۔ اسلام میں نہ ایسی قتل وغارت اور دہشت گردی کی اجازت ہے نہ ہی اغوا کرنے کی۔ نہ جانے ظالم لوگ نام تو اسلام کا لیتے ہیں اور عمل ان کے شیطان سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں۔

ان دہشت گردوں نے پوری دنیا میں اسلام کوبدنام کر دیا ہے۔ یہ کہاں کا اسلام ہے کہ کوئی بازاروں کے اندر خود کش حملے کر کے بے گناہ شہریوں کو بے قصور شہید کر دے اور اس سفاکیت کا میڈیا میں حامی بھی بھرے کہ یہ سفاکیت ہم نے کی ہے۔

کہیں اسکولوں کے بچوں کو بے گناہ شہید کریں اور بہادری سے اعلان کریں کہ ہم نے یہ دہشت گردی کی ہے۔کہیں کسی بے گناہ شہری کو اغوا کریں کہ اس کے باپ نے جرم کیا ہے۔ جس نے جرم کیا ہے اس کو تو سزا ضرور بہ ضرور ملنی چاہیے مگر ان کی اُولاد کو اغوا کرنا اسلام کے خلاف ہے۔

اسلام ایک پُر امن مذہب ہے۔ قرآن اور سنت سے یہی سبق ملتا ہے کہ جس نے قصور کیا ہے اس کو ہی سزا ملنی چاہیے۔ بہر حال شہباز تاثر کی فیملی کو خوشی نصیب ہوئی۔ پانچ سال اس کی بیوی،والدہ، بہن بھائی نے جس قرب سے گزارے وہ ان کو ہی معلوم ہے۔ اللہ کرے پاکستان کے باقی اغوا شدہ لوگ، خاص کر یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعلی پنجاب کا بے گناہ بیٹا بھی بازیاب ہو جائے آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post سید لیاقت نقوی کے چچا سید جمیل حسین نقوی کی رسم چہلم امام بارگاہ سجادیہ وارڈ نمبر 5 منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی
Next Post حلقہ فکر و فن کا عالمی یومِ خواتین پر تجدید عہد
Women Day Talk

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.