yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شہباز شریف کا ویژن

Yes 2 Webmaster September 22, 2015 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر : چوہدری جاوید
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں تعلیم سب کے لیے اور چائلڈلیبر کے خاتمے کیلیے غریب بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کے پہلے مرحلہ میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکولوں میں ضلع ننکانہ میں داخلہ مہم کے بعد اب صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس وقت لاہور میں 28 بچوں کی انرولمنٹ کے بعد پنجاب کے تمام بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے اوربھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والی عمرکے بچوں کی بھٹوں کی 2 کلومیٹرحدود میں قائم سکولوں میں انرولمنٹ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغازکر دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع لاہورکے 151بھٹوں پر کام کرنے والے3190بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جائے گا،مفت تعلیم ، کتابیں اور سکول بیگ بھی فراہم کئے جائیں گے اور سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے حکومت کی طرف سے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

بچے چونکہ سب کے سانجھے ہوتے ہیں اور مزدور کے بچے کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کئے بغیر ملک معاشی و معاشرتی طور پر ترقی نہیں کرسکتا اس لیے ہمیں ہرقسم کے ذاتی، گروہی ، مذہبی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنے ملک،اپنے بچوں اوراپنے مستقبل کی خاطر اپناکردار ادا کرنا ہوگا اس لیے ہم سب کو آگے بڑھ کر اس مہم کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ بھٹہ مزدوروں کا کوئی بھی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہے۔تعلیم بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا بھی حق ہے اور ان کے ہاتھ میں بھی اینٹ نہیں قلم دوات ہونی چاہیے۔

پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں جس کے دور رس نتائج سامنے آ رہے ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے شرح ترقی میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور حکومت شہری و دیہی علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے پنجاب اور ورلڈ بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثبت اشتراک کار جاری ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ورلڈ بینک پنجاب کے تعلیم، صحت،سکل ڈویلپمنٹ اور توانائی کے منصوبوں میں بھر پور تعاون کر رہاہے۔پنجاب حکومت ورلڈ بینک کے ساتھ تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ، توانائی او ر دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے پر کام کیا گیا ہے۔ مفاد عامہ کا یہ انقلابی منصوبہ صوبے میں شفافیت اور کرپشن فری کلچر کی جانب اہم اقدام ہے پاکستان کی آبادی کا60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ میں مثالی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مندبنایا جارہاہے نارتھ پنجاب میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے ورلڈ بینک کا تعاون بھی لائق تحسین ہے۔

نارتھ پنجاب میں ورلڈ بینک چھوٹے ڈیم بنانے کے حوالے تعاون کو مزید فروغ دے سکتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں ترقیاتی سکیموں اور عوامی فلاحی کاموں کے علاوہ مرکز میں بھی انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں سب سے اہم وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج دیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 341ارب روپے کا تاریخ ساز ریلیف پیکیج دے کر کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کا حق دیا ہے زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملک کی معیشت کی ترقی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تیز رفتاری سے عمل کرے گی کیونکہ ہماری بقا کی ذمہ داری زراعت پر ہے اس پر کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی کیونکہ ملکی ترقی کے حوالہ سے شہباز شریف کا وژن بھی یہی ہے۔

Ch Javed
Ch Javed

تحریر : چوہدری جاوید
0315556055

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Kashmir Council EU Sikh Delegation
Previous Post برسلز: سکھ وفد کی علی رضا سید سے ملاقات، یورپ میں مل کر بھارت کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ
Next Post پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی
Pak Army

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.