yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شبِ برات! فضائل، برکات اور خصوصی عبادات

F A Farooqi May 22, 2016 1 min read
Shaban
Share this:
Shaban
Shaban

تحریر : ڈاکٹر ایم اے قیصر
شعبان اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ ہے، یہ بڑی عظمت و برکت والا مہینہ ہے، یہ مہینہ شہر التوبہ بھی کہلاتا ہے اور نبی پاک ۖ کا مہینہ ہونے کی نسبت بھی رکھتا ہے۔ اس مہینے کی پانچ تاریخ کو سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت مبارک ہوئی، سولہویں تاریخ کو تحویل قبلہ کا حکم نازل ہوا اور پندرھویں رات کو شبِ برات کہا جاتا ہے۔ شب کے معنی رات اور برات کے معنی بری ہونے یا قطع تعلق ہونے کے ہیں چونکہ اس رات کو مسلمان جہنم کی آگ سے بری ہوتے ہیں یا قطع تعلق ہوتے ہیں اس لئے اسے شبِ برات کہا جاتا ہے۔ حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الہی فرماتے ہیں کہ” اولیاء کاملین اور مشائخ شریعت و طریقت اس مبارک رات کو اس کی شان اور عظمت کے پیشِ نظر لیلة الرحمة یعنی نزولِ رحمت کی رات، لیلة المبارکہ یعنی برکت والی رات، لیلة البراةیعنی دوزخ سے نجات والی رات اور لیلة الصک یعنی تقسیم امور کی رات، کے ناموں سے بھی پکارتے تھے۔

ارشادِ ربانی ہے کہ ”اس رات میں ہر حکمت والے کام کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے۔(سورة الدخان) ”حضرت ابو بکر صدیق سے روایت ہے کہ حضورِ پاک ۖ نے فرمایا ”اے مسلمانو! شعبان کی پندرھویں رات کو عباد ت کے لئے جاگتے رہو اور اس کامل یقین سے ذکر و فکر میں مشغول رہو کہ یہ ایک مبارک را ت ہے اور اس را ت میں مغفرت چاہنے والوں کے جملہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ” ایک اور حدیث مبارکہ میں حضرت علی سے روایت ہے کہ نبی پاک ۖ فرماتے ہیں کہ ”جب شعبان کی درمیانی رات آئے تو رات کو جاگتے ہوئے قرآنِ کریم کی تلاو ت کی جائے اور نوافل میں مشغول ہوا جائے ، روزہ رکھا جائے کیونکہ اس رات اللہ اپنی صفات رحمن و رحیم اور رئوف کے ساتھ انسانیت کی جانب متوجہ ہوتا ہے اور خدا کا منادی پکار رہا ہوتا ہے کہ ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں، کوئی سوال کرنے والا کہ میں اس کا سوال پورا کر دوں، کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اسے حلال وافر رزق عطا کر دوں، اور یہ صدائیں صبح تک جاری رہتی ہیں۔”

اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں نے بارگاہِ رسالت ۖ میں عرض کیا ”یا رسول ۖاللہ١ماہِ شعبان میں آپ روزے رکھتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے؟ ” آپ ۖ نے فرمایا ”عائشہ یہ ایسا مہینہ ہے کہ باقی کے عرصے میں مرنے والوں کے نام ملک الموت کو لکھ کر اس ماہ میں دے دئیے جاتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ جب میرا نام دیا جانے لگے تو میں حالتِ روزہ میں ہوں۔”(غنیہ الطالبین) آپ پھر فرماتی ہیں کہ میں نے ایک رات حضور ۖ کو نہ دیکھا ، جستجو کی تو آپ ۖجنت البقیع میںمجھے مل گئے، آپ ۖ نے فرمایا ” کیا تمہیں اس بات کا ڈر تھا کہ اللہ اور اللہ کے رسول ۖ تمہاری حق تلفی کریں گے؟” میں نے عرض کی ” یا رسول اللہ ۖ ! میں نے خیال کیا تھا کہ شاید آپ ۖ ازواج مطہرات میں سے کسی کے پاس تشریف نہ لے گئے ہوں ” تو سرورِ کونین ۖ نے فرمایا ” بے شک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں رات آسمان دنیا پر تجلی فرماتا ہے پس قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گنہگاروں کو بخش دیتا ہے۔”تاریخ میں لکھا ہے کہ بنی کلب قبیلہ، عرب قبائل میں سے سب سے زیادہ بکریاں پالتا تھا۔

Shab e Barat
Shab e Barat

یہ رات بخشش کی رات ہے اس رات فجر تک اللہ پاک کی طرف سے مسلسل منادی کی جاتی ہے کہ ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ میں اُسے معاف کر دوں اس کے باوجود بھی کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں جن کی اس را ت میں بھی بخشش نہیں ہو گی۔ کچھ روایات کے مطابق وہ بدنصیب شرابی، زانی، والدین کے نافرمان، قطع تعلق کرنے والے، فتنہ باز اور چغل خور ہیںاور بعض روایات کے مطابق کاہن، جادوگر اور سود خور بھی ہیں۔

حدیثِ مبارکہ ہے کہ ”بے شک اس رات اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو بخش دیتا ہے مگر اس رات کاہن اور جادو گر اور دل میں دشمنی رکھنے والے، شراب کے عادی، ماں باپ کے نافرمان اور زنا کے عادی کی بخشش نہیں ہوتی (جب تک یہ لوگ سچے دل سے توبہ کر کے باز نہ آ جائیں)۔ ارشادِ نبوی ۖ ہے ” اس رات میں سال بھر میں پیدا ہونے والے ہر بچے کا نام لکھا جاتا ہے، اسی رات مخلوق کا رزق تقسیم ہوتا ہے، اسی رات ان کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں، اسی رات مخلوق کی عمر، ان کی روزی اور حاجیوں کے نام بھی لکھے جاتے ہیں اور بہت سے کفن دھل کر تیار رکھے ہوئے ہیں مگر کفن پہننے والے بازاروں میں گھوم رہے ہیں، بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی قبریں کھدی ہوئی تیار ہوتی ہیں مگر ان میں دفن ہونے والے خوشبو میں مست ہوتے ہیں، بہت سے لوگ ہنس رہے ہوتے ہیں حالانکہ ان کی ہلاکت کا وقت قریب آ چکا ہوتا ہے، بہت سے مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہونے والا ہوتا ہے مگر مالک کی مو ت کا وقت بھی قریب آ چکا ہوتا ہے۔”

غنیہ الطالبین کا ایک واقع ہے، ” حضرت عیسی علیہ السلام کا ایک بار ایک پہاڑ پر سے گزر ہوا اور وہاں آپ کی نظر ایک بہت بڑے پتھر پر پڑی۔ آپ اس پتھر کو حیر ت سے ملاحظہ فرما رہے تھے کہ اللہ نے آپ پر وحی نازل فرما دی کہ اس سے بھی عجیب تر چیز آپ پر ظاہر کروں؟ لہذا وہ پتھر شک ہو گیا اور اس میں سے ایک بزرگ اپنے ہاتھ میں سبز اعصا ء لئے باہر نکل آئے، پتھر کے اندرونی حصے میں انگوروں کی بیل کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگے مجھے روزانہ رزق اس سے ملتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا آپ اس پتھر کے اندر کتنے عرصہ سے اللہ کی عبادت میں مشغول ہیں؟ عرض کیا چار سوسال سے۔ حضرت عیسیٰ نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا یا اللہ میرا گمان ہے کہ اس بندے کی طرح تو کسی نے بھی عبادت نہیں کی ہو گی۔ اللہ نے وحی نازل فرمائی کہ ”میرے محبوب ۖ کے امتی کا شعبان کی پندرھویں رات میں دو رکعت نماز پڑھ لینا اس کی چار سو سال کی عبادت سے افضل ہے ۔” اس رات صرف دو رکعت کا اجر و ثواب چار سو سال کی عبادت سے بڑھ کر ہے تو جو مسلمان پوری رات اس شب مبارکہ عبادت کرتا ہو گا اس کو جو اجر و ثواب ملے گا اس کا تو کوئی اندازہ ہی نہیں کر سکتا۔

Worship
Worship

امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں ، ”یہ رات انعاماتِ سبحانی، عنایاتِ ربانی، مسرت جادوانی اور تقسیم قسمت انسانیت کی رات ہے۔ اس رات گناہ گاروں کی مغفرت ہوتی ہے، مجرموں کی معافی ہوتی ہے، خطا کاروں کی بارات ہوتی ہے اور یہ شب ریاضت مراقبہ و احتساب اور تسبیح و تلاوت کی رات ہے۔” خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی سے مروی ہے کہ ”آپ اس شب اپنے لاکھوں مریدوں کے ہمراہ کثرت سے درودِ پاک کا ورد فرماتے اور وعظ کرتے، رات کے آخری لمحات میں آپ تہجد ادا کرتے، جس میں سورة یٰسین کی تلاوت فرماتے تھے۔”

اس رات کی چند اہم فضیلتیں:
٭ … اس رات تمام حکمت والے کام فرشتوں میں بانٹ دئیے جاتے ہیں تاکہ وہ اس کے مطابق اپنے پورے سال میں فرائض سرانجام دیں۔
٭… اس میں عبادت سے جو ثواب ملتا ہے دوسری راتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

٭… اس رات حضورۖ کی اُمت پر خاص رحمت اترتی ہے۔
٭… اس رات مغفرت چاہنے والوں کی بخشش ہوتی ہے۔
٭… اس رات میں رسول اللہ ۖ کو تمام امت کی شفاعت دی گئی۔
٭…اس رات میں سال بھر میں پیدا ہونے والے ہر بچے کا نام لکھا جاتا ہے۔
٭… اس رات مخلوق کا رزق تقسیم ہوتا ہے۔
٭…اس رات اعمال اٹھائے جاتے ہیں۔

٭…اس رات مخلوق کی عمر، ان کی روزی اور حاجیوں کے نام بھی لکھے جاتے ہیں ۔
٭… ہر شب برات اللہ تعالیٰ زمزم کے کنویں میں بھی برکت نازل فرماتے ہیں۔
شب برا ت کی عبادات: حدیثِ مبارکہ ہے ”جو شخص اس رات میں ایک سو نوافل پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک سو فرشتہ بھییجیں گے۔ ان میں سے تیس فرشتے اسے جنت کی خوشخبری سنائیں گے، تیس فرشتے دوزخ کے عذاب سے امان کی خوشخبری سنائیں گے ، تیس فرشتے اس سے دنیا کی آفات و بلیا ت کو دور کریں گے اور دس فرشتے شیطان کے فریب اور دھوکہ کو دور کریں گے۔

اس رات خود اللہ کے محبوب نے عبادت فرمائی اسی لئے حضور ۖ کی اتباع میں اس شب کو بیداری کرنا اور نوافل پڑھنا عین سنت ہے۔ قبرستان جانا بھی سنت ہے، آپ ۖ جنت البقیع تشریف لے کر گئے تھے۔ شعبان کی پندرھویں شب نماز عصر ادا کرنے کے بعد مسجد یا گھر میں ایک تسبیح (100 مرتبہ )استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ اور ایک تسبح لا حولا ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھ لیں۔

نمازِ مغرب کے بعد چھ نواعل دو دو رکعت کے ساتھ اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت کے بعد سورة یٰسین اور یہ دعا پڑھیں ، اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی یا غفور یا غفور یا غفور۔اس کے بعدخصوصیت کے ساتھ حلال رزق اور کاروبار کی وسعت کے لئے دعا مانگیں۔ اگلی دو رکعت نماز نفل کے بعد سورة یٰسین اور یہ دعا پرھیں، اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی یا غفور یا غفور یا غفور، اس کے بعد درازی عمر کے لئے دعا کریں اور تیسری بار دو نفل ادا کرنے کے سورة یٰسین اور دعا، اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی یا غفور یا غفور یا غفورکے بعد ناگہانی آفات و بلیات سے بچنے کی خصوصی دعا کریں پھر نمازِ عشاء کے پڑھنے کے بعد دعا، اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی یا غفور یا غفور یا غفور کی ایک تسبیح پڑھیں۔

بعد از نمازِ مغرب دو رکعت نماز پڑھیں ہر دو رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة حشر کی آخری تین آیات ایک ایک مرتبہ اور سورة اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے انشاء اللہ یہ نماز گناہوں کی معافی کے لئے بہت افضل ہے۔دو رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد آیت الکرسی ایک بار سورة اخلاص پندرہ پندرہ بار بعد سلام کے درود پاک ایک سو بار پڑھ کر رزق کی دعا کریں اس نماز کی برکت سے رزق میں ترقی ہو گی۔دورکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد دس دس بار سورة اخلاص پڑھیں یہ نماز بھی بہت افضل ہے۔

نماز تسبیح بھی لازمی پڑھیں اس کی بہت فضیلت ہے۔
اس رات کو سورة الکہف، سورة یٰسین، سورة الدخان، سورة واقعہ، سورة الملک، سورة مزمل، سورة الرحمن پڑھنے کا بھی بہت اجر ہے۔

یہ بخشش کی رات ہے، اس رات کو کثرت سے عبادت کرنی چاہئے، نوافل ادا کرنے چاہئے، قرآنِ پاک کی تلاوت کرنی چاہئے اور سچے دل سے اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی بخشش اور حلال رزق اور عمر میں برکت کی دعا کرنی چاہئے۔ آتش بازی جیسے حرام فعل سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ یہ قوم نمرود کی ایجاد ہے۔ اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کو اس رات عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرماکر ہماری بخشش فرمائے، رزق حلال عطا فرمائے اور رزق میں برکت عطا فرمائے، ہمارے پیارے وطن پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو۔ آمین!

Dr. Muhammad Ali Qaisar
Dr. Muhammad Ali Qaisar

تحریر : ڈاکٹر ایم اے قیصر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Jammu and Kashmir Freedom
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لہر مزید تیز
Next Post محمد حنیف خان پتافی کا تعلیم کی ترقی میں کردار،اور خدمات ۔
Mohammad Hanif Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.