yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شدید گرمی نے صدر ٹرمپ کا دماغ گھما دیا

MH Kazmi July 25, 2017July 25, 2017 1 min read
Severe heat rotated the President Trump mind
Share this:

دنیا بھر میں عالمی گرماؤ المعروف گلوبل وارمنگ بڑھنے سے گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ مگر امریکا کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس قدرتی عمل کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔اسی لیے انھوں نے پیرس معاہدے کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ مگر حال ہی میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے امریکی صدر کو بھی اپنا ذہن بدلنے پہ مجبور کر دیا۔چناں چہ وہ گلوبل وارمنگ کو کسی حد تک حقیقت سمجھنے لگے ہیں۔

Severe heat rotated the President Trump mind
Severe heat rotated the President Trump mind

ہوا یہ کہ حالیہ ماہ جون کے دوران امریکا کے کئی علاقوں میں اتنی سخت گرمی پڑی کہ وہاں متعدد ایئرلائنز کو خصوصاً چھوٹے طیاروں کی سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔آپ یقنناً کہیں گے کہ گرمی اور ہوائی جہاز کی پرواز کا بھلا کیا تعلق؟ حقیقت یہ ہے کہ بلند درجہ حرارت اور طیارے کی اڑان کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔دراصل ہوائی جہاز ہوا کی مدد ہی سے پرواز کرتا ہے۔ہر طیارے کے دونوں پر ایسے انداز میں بنائے جاتے ہیں کہ پر کے اوپر ہوا کا کم دباؤ جبکہ نیچے بلند دباؤ پیدا ہو جائے۔ہوا کا بلند دباؤ ہی اس لفٹ یعنی اٹھان کو جنم دیتا ہے جس کی مدد سے ہوائی جہاز با آسانی فضا میں بلند ہو جاتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا میں زیادہ سالمات (مالیکیول) موجود ہوتے ہیں۔ اسی لیے وہ بھاری ہوتی ہے۔مگر ہوا گرم ہو جائے تو اس کے سالمے بکھر جاتے ہیں۔ اس کے باعث وہ ہلکی ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے، گرمی شدید ہو جائے تو خاص طور پہ چھوٹے ہوائی جہاز کے پروں کے نیچے ہلکی ہوا کے سبب مطلوبہ دباؤ پیدا نہیں ہوتا اور وہ آسانی سے اٹھان نہیں لے سکتا۔بلند درجہ حرارت میں چھوٹا ہوائی جہاز اسی وقت اڑ سکتا ہے جب رن وے بہت لمبا ہو۔تب جہاز دور تک دوڑ کر خوب رفتار پکڑ سکتا ہے لیکن رن وے چھوٹا ہو تو مجبوراً پرواز کینسل کرنا پڑتی ہے۔ ماہرین کی رو سے اگر ہوائی اڈے کا درجہ حرارت 48.88 درجے سینٹی گریڈ ہو جائے تو چھوٹے رن وے سے چھوٹا ہوائی جہاز اڑانا خطرناک عمل ہے۔وجہ یہ کہ ٹیک آف کرتے ہوئے اسے موزوں اٹھان نہ ملی تو وہ گر کر تباہ ہو سکتا ہے۔جبکہ درجہ حرارت 52.22 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو بڑے ہوائی جہاز مثلاً بوئنگ اور ائیر بس بھی خطرے کی زد میں آ جاتے ہیں۔

ایسی صورت حال میں مسافروں کی تعداد کم کر کے اور سامان کی وزن گھٹا کر انھیں اڑایا جاتا ہے۔تب بڑے جہاز اپنے انجنوں کی بھرپور قوت استعمال کرتے ہوئے پرواز کر جاتے ہیں۔یہ یاد رہے کہ اترتے ہوئے بھی طیارے کو ہوا کی ضرورت پڑتی ہے۔اگر تب ہوا ہلکی ہو تو جہاز کو لینڈنگ کرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہ جون میں کئی امریکی علاقوں میں زبردست گرمی پڑی اور درجہ حرارت بڑھنے کے کئی نئے ریکارڈ وجود میں آئے۔اسی باعث بہت سی ایر لائنز کو اپنی کئی فلائٹس منسوخ کرنا پڑیں۔یوں لاکھوں لوگوں کا نظام الاوقات درہم برہم ہو گیا۔انھیں پھر اپنی منزل تک پہنچنے کی خاطر بڑے پاپڑ بیلنے اور انوکھے کشٹ اٹھانے پڑے۔

ماہرین سائنس کا کہنا ہے کہ عالمی گرماؤ المعروف گلوبل وارمنگ بڑھنے سے گرمی کی لہریں امریکا بھر میں جنم لے رہی ہیں۔وہ خبردار کر رہے ہیں کہ آنے والے ادوار میں امریکا ہی نہیں پوری دنیا میں گرمی شدت اختیار کر جائے گی۔ایسی مخدوش صورت حال میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے لاکھوں کروڑوں مسافروں کو ہوشیار و خبردار رہنا پڑے گا۔کیونکہ اچانک فلائٹ کینسل ہونے پر انھیں متبادل راستے اختیار کرنا پڑے گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Preparations started for the new movie of the famous character 'James Bond'
Previous Post مشہور کردار ’جیمز بانڈ‘ کی نئی فلم کی تیاریاں شروع
Next Post پاکستانی خطے میں معاشی ترقی کی رفتار سست پڑنے کا خدشہ
Pakistan's economic growth threatens to slow down

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.