yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا خادم اعلی نوٹس لیں گے

Yes 2 Webmaster February 1, 2016 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر : روہیل اکبر
پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف بہت اچھا کام نہیں کررہے تو اتنے برے بھی نہیں جارہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے صوبے میں امن وامان قائم رکھا ہوا ہے اور بہت عرصہ سے دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں کوئی بڑی دہشت گردی بھی نہیں ہوئی میٹرو بس کی کامیابی کے بعد اب لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بھی شروع ہوچکا ہے جسکا فائدہ بھی یقیناًعوام کو پہنچے گا ان سفری سہولیات سے صرف وہی انسان واقف ہوگا جو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتا رہا ہے ہو یا اب بھی کررہا ہے اسے بخوبی اندازہ ہے کہ پہلے ویگنوں والے کس طرح انسان کو مرغے بن کر انہیں انکی منزل تک پہنچا کرتے تھے مگر بدقسمتی سے میاں شہباز شریف کے ساتھ جو ٹیم اس وقت نتھی ہوچکی ہے بلخصوص مانفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے انکی کرپشن اور لو سٹوریاں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کیونکہ میرا تعلق صحافت سے ہے اور اس حوالہ سے میں گاہے بگاہے محکمہ اطلاعات کے اندر کی خبریں فراہم کرتا رہتا ہوں کیونکہ میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف انتہائی ایمانداری اور محنت سے عوامی فلاحی کاموں میں مصروف ہیں ۔حکومت کے اچھے کاموں کی تشہیر کروانا محمہ اطلاعات کا کام ہے مگر یہاں پر بیٹھے ہوئے اعلی عہدوں پر افسران پر انٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں اور وہ بدستور لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ان افسران کی تعیناتیوں کی وجہ سے خادم اعلی کا امیج عوام میں دن بدن خراب ہوتا جارہا ہے۔

کیونکہ انہوں نے چن چن کرایسے خشک اور بداخلاق افسران کو اہم سیٹوں پر تعینات کررکھا ہے جو صرف میاں برادران کی خوش آمد پر سبھی وقت صرف کرتے ہیں واہ واہ اور یس سر کے علاوہ انکی زبان سے کوئی تیسرا لفظ نہیں نکلتا اس وقت میرٹ اور ایمانداری سے ہٹ کر جن افراد کو وزیر اعلی نے عہدے بانٹ رکھے ہیں وہی پنجاب حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن رہے ہیں مجھے میاں برادران کی جلاوطنی کے وہ دن بھی یاد ہے جب پرویز مشرف کے دور میں اخبارات اور نیوز ایجنسیاں میاں برادران کی خبریں لگانے وار بھجوانے سے کتراتی تھی اس دور میں جب بھی میرا ٹیلی فون پر میاں شہباز شریف سے رابطہ ہوتا تو خبروں کے حوالہ سے انکے الفاظ آج بھی مجھے یاد ہیں کہ ہماری خبراخبارات میں نہیں لگ رہی صرف میں اپنی نیوز ایجنسی کے زریعے میاں شہباز شریف کے بیانات اخبارات کو بھجواتا تھا اس وقت چوری کھانے والے مجنوں غائب ہوچکے تھے۔

مگر جیسے ہی مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ قائم ہوئی تو انہی افراد نے مختلف بلوں سے سر نکالنا شروع کردیے اور پھر آہستہ آہستہ میاں برادران کے قریب ہوگئے اور اب وہی افراد پھر اہم عہدوں پر براجمان ہیں جن کا کام صرف لوٹ مار اور پیسہ بنانا ہے یہی افسران چوہدری پرویز الہی کے دور میں بھی اہم عہدوں پر براجمان تھے جنہوں نے اب خادم اعلی کو پھر شیشے میں اتارا ہوا ہے ۔ شہباز شریف حکومت نے اپنے کچھ اچھے کاموں کی طرح ایک اور اچھا کام یہ کیا کہ پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ تو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحت عام آدمی کو بھی معلومات تک رسائی کا موقعہ دیدیا مگر کچھ افسران اس ایکٹ کی بھی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں اس ایکٹ کے تحت ہر ایسے فرد کو اسکی متعلقہ معلومات 14دن کے اندر اندر فراہم کردی جائینگی جو اسے مطلوب ہیں۔

مگر ایک ایسا محکمہ جو براہ راست وزیر اعلی پنجاب کی ماتحتی میں کام کررہا ہے وہیں پر اس قانون کو پامال کیا جا رہا ہے اور یہ کسی کے مشاہدے کی نہیں۔ بلکہ میں اپنے تجربے کی بات لکھ رہا ہوں کہ مجھے معلوم ہواکہ محکمہ اطلاعات پنجاب میں مختلف الیکٹرونکس آلات کی مد میں تقریبا 9کروڑ روپے کی خریداری کی گئی ہے اس خریداری کے نتیجہ میں ٹینڈر سے لیکر خریداری اور اب بل تک میں کرپشن کی عجیب وغریب داستانیں سننے کو مل رہی ہیں میں نے اسی خریداری کے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ایک درخواست ڈائری نمبر 3758 کے تحت 2جون 2015کو جمع کروادی محکمہ ڈی جی پی آر کو چاہیے تو یہ تھا کہ وہ اپنے محکمہ کے باس کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر نہیں تو کم از کم14دن کے اندر ہی اس خریداری کے متعلق معلومات مجھے فراہم کردیتے مگر آج تقریبا 7ماہ ہونے کو ہیں اور مجال ہے کہ اس معاملہ میں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

کیونکہ ڈی جی پی آرمیں اس سے قبل بھی اربوں روپے کے گھپلے ہوچکے ہیں جن کو پکڑنے کی کوشش اس وقت کے ڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن پنجاب جناب عابد جاوید نے کی تھی مگر یہاں پر بیٹھے ہوئے کرپشن کنگ افسران نے اپنے خلاف چلنے والی انکوائریاں نہ صرف رکوا دی بلکہ عابد جاوید کا انٹی کرپشن سے تبادلہ ہی کروادیا اس محکمہ کے سیکریٹری اطلاعت جناب مومن علی آغا جوآدم بیزار شخصیت ہیں انکے زیرسایہ محکمہ ڈی جی پی آر میں کام کرنے والے افسران کی اکثریت اپنی تنخواہ سے کنوینس الاؤنس بھی نہیں کٹواتے اور سرکاری گاڑیاں اور پیٹرول بڑے مزے سے استعمال کررہے ہیں اسی محکمہ میں کام کرنے والے ایسے ملازمین بھی موجود ہیں جو عرصہ دراز سے دفتر نہیں آئے مگر ڈائریکٹر ایڈمن کی ملی بھگت سے اپنی تنخواہیں باقاعدگی سے وصول کررہے ہیں۔

جبکہ اسی محکمہ میں کرپشن کنگ ڈائریکٹر ایڈمن نے اس وقت تین محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جہاں پر کرپشن ۔لوٹ مار اور چور بازاری کا بازار گرم کررکھا ہے سیکریٹری کے کار خاص فیاض اور ڈی جی پی آر کے کار خاص اشتیاق امین اس محکمہ میں ایمانداری سے کام کرنے والے کسی بھی افسر کو ٹکنے نہیں دیتے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس محکمے کو یہ دونوں ملازمین ڈائریکٹر ایڈمن کی سرپرستی میں چلا رہے ہیں کیاخادم اعلی پنجاب اپنے زیرسایہ چلنے والے اس محکمہ کی کرپشن کے خلاف بھی کوئی نوٹس لیں گے۔

Rohail Akbar
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03466444144

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post سعودی عرب میں نوامریکیوں سمیت 33دہشت گرد گرفتار
Next Post غیرقانونی تارکین وطن کا معاملہ، کمیشن کااجلاس آج ہوگا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.