yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فریال سے علیحدگی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عامر خان

Web Editor November 18, 2017 1 min read
Separation from Faryal was the biggest mistake of life, Amir Khan
Share this:

لندن: برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے لڑائی اور علیحدگی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔

Separation from Faryal was the biggest mistake of life, Amir Khanگزشتہ ایک برس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا کو  اپنے گھریلو  جھگڑوں اورعلیحدگی سے پریشانی میں مبتلا رکھنے والے باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سےعلیحدگی کو زندگی کی سب سے بڑی ’غلطی‘ قراردیدیا۔ باکسر عامر خان بیرون ملک میں رہتے ہوئے بھی ایک  محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت بھی گاہے بگاہے دیتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں لوگ انہیں اپنا ’ہیرو‘ مانتے ہیں اور جب لوگوں کے ’ہیرو‘کو تکلیف پہنچتی ہے یا اس کی زندگی میں مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں تولوگوں کو بہت برا لگتا ہے۔ باکسر عامر خان کے مداحوں کو بھی اپنے پسندیدہ  کھلاڑی کی گھریلو زندگی میں چل رہی مشکلات نے سخت مایوس کردیا تھا۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ نے اپنے جھگڑوں کو سوشل میڈیا پر ڈال کر ازخود پوری دنیا کو اپنے گھریلو معاملات میں شامل کرلیا تھا۔ دونوں کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کومقامی اور بین الاقوامی میڈیا خوب مرچ مصالحہ لگاکر شائع کرتا تھا جس میں ان کے پرستاروں سمیت ان کے حریف  خوب دلچسپی لیتے تھے۔ دو ماہ پہلے عامر خان نے روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم فریال عامر سے علیحدگی نہیں چاہتی تھیں جس کا اظہارانہوں نے کئی بار سوشل میڈیا پر بھی کیا اور عامر اور ان کے گھر والوں سے معافی بھی مانگی لیکن عامر ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں تھے اور انہوں نے اشارہ دیدیا تھا کہ اب یہ رشتہ مزیدآگے نہیں بڑھ سکتا۔

جب سب لوگوں کو یقین ہوگیا کہ عامرخان اورفریال مخدوم اب کبھی ایک نہیں ہوں گے ٹھیک اسی وقت عامر خان نے اپنے اوراپنی اہلیہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونے کی نوید سنادی۔ ان کی جانب سے کیا جانے والا یہ اعلان کہ ان کے اور فریال کے درمیان صلح ہوگئی ہے کسی دھماکے سے کم نہ تھا اوراب انہوں نے بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنےاورفریال کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک برس کے دوران ہونے والے تمام واقعات پرنہایت شرمندہ ہیں کہ انہوں نے اپنے گھریلو معاملات اور فریال سے جھگڑے کو میڈیا پرسب کے سامنے ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا آپ پوری صورتحال کو دیکھیں تو یہ سب کچھ بہت بیوقوفانہ ہے۔ بات پیغامات سے شروع ہوئی تھی اس کے بعد میں نے اینتھنی جوشوا اور فریال سے متعلق پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کیے یہ سب ابتدا سےاحمقانہ تھا، بعد میں ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ ہماری ایک فیملی ہے اور فریال اس وقت حاملہ ہے، لہٰذا ہم نے اپنے بچوں کے بارے  میں سوچا، زندگی آپ کو دوسرا موقع دیتی ہے  آگے بڑھنے کااور ہم نےآگے بڑھنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ میں مانتا ہوں میں نے بہت سی غلطیاں کیں، اپنی پوری زندگی سوشل میڈیا پر کھول کر رکھ دی تاہم مجھےاب احساس ہوا ہے کہ یہ سب کچھ بہت غلط تھا لہٰذا میں اپنی تمام غلطیوں پر شرمندہ ہوں۔ فریال کو اس وقت میری ضرورت ہے اور ہم نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ باکسر عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ دونوں کے درمیان اس وقت حالات خراب ہونا شروع ہوئے جب فریال نے اسنیپ چیٹ پر کہا کہ ان کے سسرالی ان پر تشدد کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ ان کے سسرال میں بیٹیوں اور بہوؤں کے لیے الگ الگ معیار ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Chairman NAB orders to investigate the billions of corruption in 56 companies of Punjab government
Previous Post چیئرمین نیب کا پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم
Next Post ایک مسلمان جو امریکا میں ہزاروں مرتے ہوئے بچوں کا سہارا ہے، ویڈیو لنک میں
A Muslim who supports thousands of dying children in America

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.