yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ شدید زخمی، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

MH Kazmi January 12, 2021 1 min read
Senior Indian diplomat summoned as protest over LoC ceasefire violations
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارتی قابض فورسز کی جانب سے 11 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 10 سالہ بچے کے زخمی ہونے کے واقعے پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پاکستان نے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے 11 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچے کے زخمی ہونے کے واقعے پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی قابض فورسز نے 11 جنوری کو ایل او سی پر نیزاپور سیکٹر میں اندھا دھند اور بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موہری گاؤں کے رہائشی 10 سالہ محمد ظہیر شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے رواں سال کے دوران 48 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 3 بے گناہ شہری زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ بیان میں بھارت فورسز کی جانب سے معصوم ششہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرح کی بےوقوفانہ حرکتیں 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، مزید یہ کہ یہ انسانیت کے تمام قائم کردہ اصولوں اور پیشہ ورانہ فوجی طرز عمل کے بھی خلاف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی یہ صریح خلاف ورزیاں ایل او سی پر صورتحال کو کشیدہ کرنے کی بھارتی کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کروائے اور بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے۔ اس کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک سے مطالبہ کیا گیا کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق بھارت، اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں تواتر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور آئے روز آزاد کشمیر میں ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سال 2020 میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر 3 ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس میں 28 معصوم افراد شہید جبکہ 250 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

Senior Indian diplomat summoned as protest over LoC ceasefire violations

گیارہ جنوری کو ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا تھا کہ 2014 سے 2020 میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، 2019 میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوئیں جبکہ 2018 میں سب سے زیادہ 377 سویلین اموات ہوئیں تاہم پاکستان نے بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان اور افغانستان کے عوام تاریخ، ثقافت، عقیدے اور روایات کے ناقابل فراموش بندھن میں بندھے ہیں، وزیرخارجہ کا ابراہیم خلیلی سے ملاقات میں اظہار خیال
Next Post چیئرمین سی پیک اتھارٹی/ سی پیک ایم 8 پسماندہ ترین علاقے شامل، /گوادرائر پورٹ پردنیا کے سب سے بڑے طیارے کیلئے سہولیات شامل

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.