yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

برسٹ کینسر اور آنے والی نسلیں

Yes 1 Webmaster October 6, 2015October 6, 2015 1 min read
Breast Cancer
Share this:
Breast Cancer
Breast Cancer

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا
صحت مند قوم کے لئے صحت مند ماں کا ہونا لازمی ہے ، افسوس پاکستان جیسے غریب ممالک میں تعلیم و تربیت کی کمی، بے جا شرم و ہچک چاہٹ کی وجہ سے خواتین کے امراض میں ایک جان لیوا مرض جس کو برسٹ کینسر کہتے ہیں ضعف نازک کو دیمک کی طرح اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے ، عورت کی صحت کے بغیر کسی گھر ، محلے، گاؤں، شہریا ملک میں سکون نہیں ہو سکتا ۔شاید علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اسی لئے کہا تھا تصویر ِ زن سے ہے رنگ کائنات ، عورت ہمارے معاشرے کا ایک لازمی جز ہے جہاں ہمارے مشرقی ممالک میں شرم و حیا عورت کے قدرتی حسن کا زیور ہے ، وہاں بے جا شرم اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے برسٹ کینسر بڑھ رہا ہے ہر آدمی جانتا ہے۔

کہ کینسر ایک موزی اور جان لیوا مرض ہے ، طبی سائنسی شبانہ روز کاوشوں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ہر قسم کے کینس کا علاج موجود ہے، اس موقع ہر اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب ، سرور الانبیاء نبی آخر الزماں جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان اقدس نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیمارری نازل نہیں فرمائی جس کی شفاء نہ اُتاری ہو، اس سے بڑی کوئی تصدیق نہیں ، اس سے بڑی کوئی سائنس نہیں ،اس لئے اگر کسی ماں یا بہین کوئی خدا نہ کرے ۔ برسٹ کینر ہو جائے تو پرشان نہ ہوں ، اور اند ر ہی اندر نہ گھٹ گھٹ کر مرنے کا سوچے، اور نہ ہی مایوسی ہونے کی ضرورت ہے، کیونکہ مایوسی گناہ ہے، اور کچھ اہل دانشوور لوگ مایوسی کو کفر سے تشبیہ دیتے ہیں۔

ایک بات تو روز ِ روشن کی طرح اٹل ہے، اللہ پاک کے لئے معمولی سے معمولی اور بڑی سے بڑی مرض بھی کوئی معنی نہیں رکھتی، جب وہ اللہ حکم دیا ہے تو کہتا ہے ہو جا ! تو وہ چیز ہو جاتی ہے، اور جب وہ اللہ کہتا ہے مِٹ جا تو وہ چیز مٹ جاتی ہے۔اور اس موقع پر یہ بھی یاد رکھیے اللہ کی زات وہ زاتِ کبریا ہے جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتی ہیں، اس لئے زندگی میں کسی بھی موڑ پر کسی بھی مقام پر اپنے رب سے مایوس نہ ہوںبات ہو رہی تھی پاکستان میں خواتین کے برسٹ کینسر کی ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر نویں عورت اس موزی مرض کا شکار بن جاتی ہے۔

Pakistan
Pakistan

پاکستان میں غربت عام ، تعلیم کی کمی، پرائیویٹ شفاخانوں میں علاج و ٹیسٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے بھی برسٹ کینسر نے پنجہ گاڑھا ہوا ہے، ہمارا ماحول ، ہماری سماج اور طب و صحت سے وابسطہ لوگ یعنی معالجین کا ہر جگہ دستیاب نہ ہونا بھی اس مرض کو پھیلانے کے عوامل کا سبب ہیں۔ زیادہ تر یہ بیماری عورتوں تک ہی محدود رہتی ہے تاہم ایک ہزار خواتین کے مقابلے میں ایک مرد بھی اس بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

علاج کے لئے ضروری ہے کہ بروقت صحیح تشخیص ہو ، برسٹ کینسر میں سب سے زیادہ چھاتی کے اُوپر والہ اور باہر والہ چوتھائی حصہ متاثر ہوگا۔یہ کینسر بہت آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اپنا سائز نو سے بارہ ماہ کے درمیان دُگنا کر لیتا ہے۔برسٹ میں گلٹی بعض دفعہ پانچ سال کے عرصہ بعد محسوس ہوتی ہے۔ کینسر کی گلٹی ہڈی کی طرح سخت اور کنارے بے قاعدہ ہوتے ہیں۔
برسٹ کینس کی گلٹی بعض دفعہ بہت آہستہ اور کبھی کبھار تیزی کے ساتھ بڑھتی ہے۔اور اس میں عموماً درد نہیں ہوتا۔

کچھ عرصہ بعد اُوپر کی جلد ساتھ چمٹ جاتی ہے۔برسٹ پر چھوٹے گھاؤ پڑ جاتے ہیں،اسکے بعد اگلی سٹیج پر آنے کے بعد بغل کے غدود متاثر ہوتے ہیں، اور نپل اندر کو دھنس جاتے ہیں، اور بغل میں چھوٹی چھوٹی گلٹیاں بن جاتیں ہیں۔علاج نہ ہونے سے یہ بیماری جگر اور پھیپھڑوں تک پہنچ جاتی ہے۔ کینسر ز کے کیسوں میں برسٹ کینسر کو خطرناک کیسوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سائنس دانوں نے برسٹ کینسر کی وجوہات میں جینز BRC1 ¢Ž BRCA2 ‡ جسم میں موجودگی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ یورپ امریکہ اور ترقی یافتہ ممالک کی خواتین جوانی میں ہی اپنا طبعی معائینہ کینسر جین شروع کروادیتی ہیں تا کہ بیماری ہونے کی صورت میں بر وقت علاج شروع کیا جائے،اگر کیسی عورت کو برست کینسر ہو تو اس کی اولاد میں کینسر ہو نے کی رغبت دوسری عورتوں کے معاملے میں بڑھ جاتی ہے۔

Women
Women

وہ خواتین جن کی پہلی اولاد زیادہ عمر میں ہو، اضافی ہارموں کھانے والی خواتین، مانع حمل ادویات کھانے والی خواتین، چالیس سال کی عمر کے بعد خواتین میں برسٹ کینسر زیادہ ہونے کی امکانات ہوتے ہیں ، تاہم ایسی خواتین جو بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں ان میں برسٹ کینسر ہونے کے امکانات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔ برسٹ کینسر کی تشخیص کے تین طریقے ہیں ، نمبر ایک اپنا معائینہ خود کرنا۔ یعنی ہر ماہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی چھاتی کو دیکھیے کہ اس میں کوئی گلٹی، کوئی نشان، کوئی، ابھار، پھوڑا کوئی پھنسی اگر ایسی کوئی بھی علامت محسوس کریں تو فوراً اپنے فیملی ڈاکٹر سے کنسلٹ کریں، نمبر دوئم فیملی ڈاکٹر سے معائنہ کروانا اور نمبر سوئم میموگرافی کروانا معالج کی ہدائیت پر عمل کریں تا کہ آنے والے حالات سے آگاہی بھی ہو سکے اور اگر خدا نہ کرے کوئی برسٹ کینسر تشخیص ہو جائے تو اس کا فوری علاج شروع ہو سکے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے چارٹ کے مطابق ماہانہ خود تشخیصی کے ساتھ ساتھ وہ خواتین جو پچیس سال کی عمر کو پہنچ گئی ہے ، ہر سال میموگرافی ضرور کروائیں۔ ماشااللہ اب تو پاکستان میں بھی کینسر کی تشخیص و علاج کے سنٹر پاکستان کے ہر بڑے شہر میں موجود ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے پاکستان کی وہ ان پڑھ خواتین جو شہروں سے دور دراز رہتی ہے ، زرائع ابلاغ، این جی اوز ، لوگوں میں اس موزی قاتل کے خلاف آگاہی و شعور پیدا کریں تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو کینسر سے پاک مائیں دے سکیں۔

Dr Taswar  Hussain Mirza
Dr Taswar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Election Commission
Previous Post این اے 122 لاہور، خلاف ضابطہ ہوڈنگز اور سائن بورڈز ہٹانے کی ہدایت
Next Post سوئزر لینڈ کے شہر لوزرن میں شہزاد علی خان کی پرفارمنس
Switzerland Shahzad Ali Khan Eid Party Performances

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.