yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میانوالی ، سرگودہا ، اٹک ، فیصل آباد اور دیگر شہروں کے لوگوں کی رائے اس خبر میں ملاحظہ کیجیے

Web Editor April 13, 2019 1 min read
See the opinion of people from Manawali, Sargodha, Atak, Faisalabad and other cities in this news.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) میں راہ نوردِ شوق نہیں بس پائوں میں چکر پڑا ہوا ہے۔ جہاں جاتا ہوں مسافر نواز ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ یہ کیا عمران خان کا طرزِ حکمرانی ہے۔ گورننس کیوں بہتر نہیں ہو رہی۔ میانوالی نے یہی کہا، سرگودھا یہی بولا، اٹک یہی کہنے لگا، فیصل آباد تو رو پڑا۔ نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اُس کا مسئلہ سمجھ میں آتا ہے کہ وہاں گورنر اور وزیراعلیٰ آمنے سامنے ہیں۔ مشاعرے پر اسلام آباد بھی گیا تھا۔ وہاں بھی یہی مرثیہ خوانی تھی۔ مصرعے یہی تھے کہ فلاں ادارے کا سربراہ نواز شریف کا چہیتا ہے۔ فلاں کا اُس کے چہیتے کا چہیتا ہے۔ گویا علم و ادب کے تمام اداروں پر نواز شریف کے چہیتوں کی حکمرانی ہے۔ یہی سوال طنز کے تیروں کی طرح عمران خان کی حکمرانی پر لپکتے ہیں مگر وہ کیا کرے، اُس کی جیب میں شاید زیادہ تر سکے کھوٹے ہیں۔ اُس کے ہمدرد دوستوں نے کئی مرتبہ اُس کی توجہ اس طرف مبذول کرائی۔ اُس نے کم از کم دو مرتبہ اِن اداروں کے سربراہ ہٹانے کا حکم بھی دیا مگر ہائے غلام گردشیں۔ حکم نامے سیکریٹریٹ کی راہداریوں میں گم ہو گئے۔ بیورو کریسی زندہ باد۔ یہی کچھ پنجاب میں بھی ہوا۔ ابھی تک تمام علمی و ادبی اداروں کے سربراہ شہباز شریف کے آدمی ہیں۔ یہ وہ ادارے ہیں جو حکومت کے لئے مورچو ں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہے حکومت عمران خان کی مگر ہر مورچے میں سپاہی نواز شریف کا ہے۔ اُن کی کمانوں سے نکلتے ہوئے تیر پی ٹی آئی کے جیالوں کے سینے چیرتے جا رہے ہیں سو اِس جنگ میں عمران خان کے خالی ہاتھ لشکری جو بھی کر لیں فتح یاب نہیں ہو سکتے۔ علم و ادب اور ثقافت کے محاذ پر جگہ جگہ نواز شریف کے حامی خوشی کی تیز دھنیں بجا رہے ہیں۔ انہیں بجانی بھی چاہئیں۔ پی ٹی آئی جب پچھلی مرتبہ خیبر پختونخوا میں آئی تو اس نے فنونِ لطیفہ پر خاصی نظرِ کرم کی تھی۔ پانچ سو سے زائد شاعروں، ادیبوں، موسیقاروں، گلوکاروں، اداکاروں اور مصوروں کو 30ہزار روپے ماہانہ دیا گیا تھا (جو اب روک دیا گیا ہے) ادیبوں کی کتابیں بھی شائع کی گئی تھیں جس سے یہ تاثر ابھرا کہ پی ٹی آئی حقیقی تبدیلی کے طور اطوار جانتی ہے۔ توقع تھی مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی تخلیق کاروں اور فنکاروں کے دن پھر جائیں گے۔ اکادمی ادبیات پاکستان، ادارہ فروغ قومی زبان، اردو سائنس بورڈ، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، نیشنل بک فائونڈیشن، قائداعظم اکیڈمی، اقبال اکادمی، کراچی آرٹس کونسل وغیرہ دوبارہ متحرک ہو جائیں گی مگر حکومت ابھی تک ان اداروں کے سربراہ نہیں لگا سکی، ادیبوں کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ اکادمی ادبیات پندرہ ماہ سے ایک بیورو کریٹ کی سربراہی میں گھسٹ رہا ہے، جسے پوچھنا پڑتا ہے ظفر اقبال کون ہے، مجید امجد کس چڑیا کا نام ہے،اُس کے پاس اور بھی کئی اداروں کے چارج ہیں، سو پانچ چھ ہفتوں بعد ایک آدھ دن اکادمی میں اُس کا دیدارِ عام ہوتا ہے۔ نتیجتاً دفتر کی کارکردگی خراب، شاعروں ادیبوں کو ملنے والا وظیفہ تاخیر کا شکار، اقبال اکادمی کا سربراہ برسوں سے کوئی نہیں۔ پچھلے دنوں سرچ کمیٹی نے میرٹ پر ایک شخص کا انتخاب کیا تھا مگر اسے بھی سیاست کا شکار کر دیا گیا، اردو سائنس بورڈ اور اردو ڈکشنری بورڈ کو ادارۂ فروغِ قومی زبان میں ضم ہونے کی سرگوشیاں ہو رہی ہیں، پتا نہیں اس سے کیا حاصل ہوگا۔ ادارۂ فروغِ قومی زبان کا پہلے نام مقتدرہ قومی زبان تھا، اردو زبان کے ساتھ مقتدرہ یعنی اتھارٹی کا لفظ چیلنج کرنے کے مترادف تھا۔ سو نہ صرف نام بدل دیا بلکہ خود مختار ادارے کی حیثیت بھی ختم کر دی۔ سابق وزیراعظم نے ادب اور ادیبوں کے لیے پچاس کروڑ کے فنڈ کا اعلان کیا تھا۔ اس میں سے ایک پیسہ ابھی تک اکادمی کو نہیں ملا۔ اِس خزانے پر قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن سانپ بن کر بیٹھ گیا ہے۔ سالانہ پانچ کروڑ روپے کا منافع مل رہا ہے مگر ایک پائی بھی ادب پر خرچ نہیں کی جا رہی، ہاں غیر متعلقہ معاملات پر بے دریغ اڑائی جا رہی ہے۔ یہ ادارے اُس وقت بہترین کام کر تے تھے جب وزارتوں کے ماتحت تھے۔ نواز شریف کو عرفان صدیقی کی خواہش پر ایک نیا ڈویژن بنانا پڑا جس کا نام قومی ادبی و تاریخی ورثہ ڈویژن رکھا گیا اور انہیں مشیر لگا دیا گیا۔ الگ ڈویژن۔ الگ سیکرٹری دو چار جوائنٹ سیکرٹری۔ اُن بیچاروں کے پاس اس کے سوا کوئی کام نہیں کہ وہ ماتحت اداروں کے معاملات میں بے وجہ ٹانگ اڑائیں۔ بس موج میلہ جاری ہے۔ اس کے کئی حل ہیں، میری وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ اس ڈویژن کو ختم کر کے ان اداروں کو کیبنٹ ڈویژن میں لے لیں تاکہ یہ سارے ادارے ان کی براہِ راست نگرانی میں کام کریں۔ کم از کم ان اداروں کےفوری طور پر سربراہ تعینات کر دیں۔ کوئی تبدیلی تو آئے۔ اس ڈویژن کو پہلے کی طرح وزارت اطلاعات کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو بھی بہتری آ سکتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی لکھنے والا اس ڈویژن کا سربراہ بنایا جائے۔ عمران خان کو یہ بات سمجھنے کی بھی ضرورت ہے کہ حکومت کو غیر محسوس انداز میں عوامی مقبولیت علم و ادب اور ثقافت کی وساطت سے ملا کرتی ہے۔

 

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Years later the revelations of a senior army retired officer
Previous Post سالوں بعد پاک فوج کے ایک اعلیٰ ریٹائرڈ افسر کے انکشافات
Next Post عثمان بزدار کا کھڑاک:تحریک انصاف کی نامور شخصیت کو زکوۃٰ کمیٹی پنجاب کا چئیرمین مقرر کر دیا
Usman Bukhari's Khakak: Zukah Committee presents the honorable person of Tehreek-e-Insaf Punjab

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.