yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آئیے دعا کریں عمران خان چلتا رہے ، اس لیے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ عاصمہ شیرازی کی بی بی سی کے لیے ایک اچھوتی تحریر ملاحظہ کیجیے

Web Editor November 28, 2018 1 min read
See an unusual letter for Asma Shazrazi's BBC
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) کسی بھی سرکار کے شروع کے سو دن بہت اہم ہوتے ہیں۔ کہنے کو تو سو دن کچھ بھی نہیں تاہم کم از کم سمت کا تعین ہو جاتا ہے۔ کئی سربراہان نے اقتدار میں آنے سے قبل سو دن کا پروگرام اور ایجنڈا عوام کو دیا۔ نامور خاتون صحافی اینکر اور کالم نگار عاصمہ شیرازی اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔سنہ 1933 میں صدارت سنبھالنے والے امریکی صدر روزویلٹ کے سو دن کا پروگرام کافی مقبول ہوا۔ صدر روزویلٹ نے پہلے سو دنوں میں جو قانون سازی کی اسے تاریخی اور امریکی ترقی میں اہم مانا گیا ۔ اُن کے بعد سے اب تک کسی بھی امریکی حکومت کے پہلے سو دنوں کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے پہلے سو دن کی کارکردگی کو اگر قانون سازی کے اس سانچے میں تولا جائے تو فی الحال اس کا کہیں شائبہ تک نہیں ملتا۔۔ دوسری اہم مثال ملائشیا کے عظیم اور ہمارے محبوب وزیراعظم کے آئیڈیل مہاتیر محمد کی ہے۔ مہاتیر نے سو دنوں کا ایک منصوبہ اقتدار میں آنے سے قبل پیش کیا تھا مگر بعد میں وہ نامکمل رہ گیا۔ مہاتیر محمد نےتو عوام کے سامنے تسلیم کیا کہ سو دن کے لئے یہ ایک ناقابل عمل ایجنڈا تھا مگر کیا ہمارے محبوب و مقبول وزیراعظم ایسا کریں گے۔ پاکستان میں بھی ایسی ایک مثال موجود ہے یوں تو ذوالفقار علی بھٹو نے سو دن کا کوئی ایجنڈا انتخابات سے قبل عوام کو نہیں دیا تاہم اُن کا ‘روٹی کپڑا اور مکان’ کا نعرہ مقبول عام ہوا۔ بھٹو صاحب کی حکومت کے پانچ سالوں کی کارکردگی اور کامیابیوں کا احاطہ کرنا مشکل ہے

تاہم پہلے چند ماہ میں جو کامیابیاں ایک ٹوٹے پھوٹے اور ادھورے پاکستان نے حاصل کیں انہیں نا سراہنا تاریخ کے ساتھ ایک زیادتی کے سوا کچھ نہ ہو گا۔ بھٹو صاحب نے 20 دسمبر 1971 میں اُس وقت اقتدار سنبھالا جب پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا تھا۔ ملک دو لخت ہو رہا تھا۔ پاکستان کے لگ بھگ 90 ہزار فوجی ہندوستان کی تحویل میں تھے ۔ شکستہ پاکستان کی ذمہ داری بھٹو کو سونپی گئی تو پہلے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر نے فقط چند ماہ کے اندر یعنی جولائی 1972 میں لگ بھگ 90 ہزار قیدی اور انڈیا کے قبضے سے پانچ ہزار مربع میل قطعہ اراضی کو چھڑوایا ۔ محض پندرہ دن کے اندر صنعتوں کو قومیانے اور نئی لیبر پالیسی کا اجرا کیا جس میں مزدوروں کو پہچان اور اختیار دیا گیا۔ ٹریڈ یونینز کا اجرا، اراضی اصلاحات جس کے تحت دس لاکھ ایکڑ زمین بے زمین ہاریوں کو دینے کا اعلان کیا ۔ دو ہزار سرکاری افسران کو بدعنوانی کے الزامات پر بر طرف کیا۔ تین مارچ 1972 کو اُس وقت کے آرمی چیف کو برطرف کر کے جنرل ٹکا خان کو نیا آرمی چیف مقرر کیا تاکہ وہ صرف فوج کی بحالی کا کام کر سکیں اور سیاست میں مداخلت نہ کریں۔ بھٹو نے فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا اور نئے آئین کی تیاری کا کام نئی اسمبلی کو سونپ دیا۔ پاکستان کا پہلا جمہوری، پارلیمانی اور وفاقی آئین متفقہ منظور کرانا ذوالفقار علی بھٹو کا ایک عظیم کارنامہ تھا۔ جنوری 1972 میں جب ملک جنگ کی تباہ کاریوں سے پوری طرح نہیں نکلا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملتان میں سائنسدانوں اور انجنئیرز کی کانفرنس بلائی۔۔ بھٹو کا سوال سائنسدانوں سے یہ تھا کہ ‘ہم ایٹم بم بنانے جا رہے ہیں۔۔ بتائیں کتنے وقت میں دستیاب ہوگا ۔ تین سال کی ڈیڈ لائن مقرر کی اور شکستہ قوم کے اس راہنما نے قوم کے اعتماد کو واپس لانے کا عزم کیا۔ ایٹم بم بنانے کا کام پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو سونپ دیا گیا ۔ یہی نہیں، کراچی نیو کلئیر پاور پلانٹ ون کا سنگ بنیاد بھی بھٹو نے اپنے اقتدار کے پہلے ہی سال کے خاتمے سے پہلے ہی رکھ دیا۔ اور پھر پہلے چند ماہ میں 6 ہزار 5 سو اسکول، 9 سو مڈل اسکول، 407 ہائی اسکول، 21 جونیئر کالجز، فاصلاتی تعلیم کی منفرد یونیورسٹی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی، انٹرنیشنل نتھیا گلی کالج برائے فزکس، انسٹیٹوٹ آف فزکس، انجینئرنگ کونسل، کیڈٹ کالج رزمک شمالی وزیرستان، ملتان، بہاولپور، خیر پور یونیورسٹیز، اکادمی ادبیات، وفاقی ادارہ برائے سیلاب، نیشنل ڈوویلپمنٹ فنانس کارپویشن، پورٹ قاسم، پاکستان اسٹیل ملز جیسے ادارے قائم کیے۔۔ ۔ پاسپورٹ اصلاحات، بینکاری سے متعلق اصلاحات۔۔۔ اور ساتھ ہی بہترین خارجہ پالیسی، جس کا احاطہ ایک کالم میں ناممکن ہے۔۔۔ کیونکہ جہاں امریکہ نے آنکھیں دکھائیں بھٹو نے روس اور چین سے قریبی تعلقات قائم کر لیے اور او آئی سی ممالک کو لاہور میں مسلم اُمّہ کو اتحاد کے پرچم تلے اکٹھا کر لیا ۔ بہت سے مسائل اُس دور کے بھی ہوں گے مگر یہ وہ دور تھا جس میں قوم کو ایک سمت ملی، نظریہ ملا، آئین ملا۔ ایک الگ ریاست کی خودمختار شناخت، سویلین بالادستی کا خواب انہی چند سالوں میں تعبیر کو پہنچا ۔ عظیم راہنمائی محض نعروں اور نمائشی کاموں سے نہیں بلکہ ادارجاتی تصور سے مضبوط ہوتی ہے۔ یہ تھی وہ تبدیلی جو ذوالفقار علی بھٹو لے آیا ۔ عمران خان صاحب نے اقتدار میں آنے سے پہلے سو دن کا ایجنڈا متعارف کرایا جس کا اولین موضوع طرز حکومت میں تبدیلی مقرر کیا گیا۔ ان سو دنوں میں طرز حکمرانی میں کیا تبدیلی واقع ہوئی یہ آپ خود جائزہ لیجئے ۔ پنجاب میں ایک سے زائد انتظامی سربراہان، پاکپتن سے لے کر پنجاب اور اسلام آباد کے پولیس چیفس کی تبدیلی، بڑے پیمانے پر پنجاب بھر میں پولیس کے شعبے میں سیاسی مداخلت، خود اپنی حکومت میں بدعنوانی کے الزامات لیے عناصر، تاحال معاشی محاذ پر عدم کامیابی اور یو ٹرن کے متضاد بیانات۔۔ دیگر موضوعات میں وفاق پاکستان کا استحکام، معیشت کی بحالی، سماجی خدمات میں انقلاب، قومی سلامتی کی ضمانت وغیرہ ہیں۔۔۔ مگر اب تک عمل تو دور کی بات سمت کا تعین بھی نظر نہیں آتا۔ احتساب کا اٹل اعلان بھی اپنی جگہ ہے مگر اس بارے بھی پیش رفت کاغذی کارروائی تک محدود ہے البتہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔۔ کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والا جتھہ اس وقت شکنجے میں آ چکا ہے۔ مذہبی جنونیت اور مذہب کے ٹھیکے داروں کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ کام صرف کپتان ہی کر سکتا ہے۔ اگر انہوں نے یہ کام کر لیا تو کپتان سو دن تو کیا ہزار دن بھی آپ کے ہوں گے ۔ کپتان کی کامیابی کے لئے میں دعاگو ہوں کیونکہ کپتان کی کامیابی، جمہوری اور پارلیمانی نظام کی بقا ہے ۔ پُرانی کہانیوں میں جیسے بادشاہ کی جان طوطے میں ڈال دی جاتی تھی اب کی بار اس نظام کی جان اس وزیراعظم میں ڈال دی گئی ہے۔۔ لہٰذا آئیے دعا کریں کہ یہ نظام اور یہ کپتان چلتا رہے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sheikh Rasheed has claimed so far
Previous Post شہباز شریف نے این آر او مانگا لیکن ۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے اب تک کا بڑا دعویٰ کر ڈالا
Next Post عمران خان پر جتنا بھی مشکل وقت آئے گا وہ۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ جس کی آپ بھی تائید کریں گے
The hard time it comes to Imran Khan ..

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.