yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عاصمہ شیرازی کی ایک تلخ تحریر ملاحظہ کریں

MH Kazmi July 17, 2019 1 min read
See A Brief Written by Asma Shirazzi
Share this:

See A Brief Written by Asma Shirazzi

لاہور (ویب ڈیسک) جمہوریت کی کتابی تعریف عوام کی حکومت، عوام کے لیے اور عوام کے ذریعے ہے۔جمہور کی رائے اور جمہور کی حکمرانی اصل روح تصور ہوتی ہے۔ فاشزم یا فسطائیت لفظ facio سے نکلا ہے جس کا مطلب قدیم اطالوی زبان میں ڈنڈوں کا مجموعہ ہے جن سے عوام پر قابو پا یا جاتا تھا۔ نامور خاتون کالم نگار عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ایک ہفتہ وار کالم میں لکھتی ہیں۔۔۔۔عوامی مقبولیت پر کھڑی سیاسی جمہوریتوں کو فسطائیت اپنانے میں زیادہ دقت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل عوامی جمہوریت کے لبادے میں فسطائیت کو اپنانے کا رواج عام ہو رہا ہے۔ گذشتہ برس سابق امریکی سیاستدان اور سفارتکار میڈیلین البرائٹ کی کتاب ’فاشزم اے وارننگ‘ کے عنوان سے شائع ہوئی۔ بےحد جاندار دلیلوں کے ساتھ اس کتاب میں دنیا بھر میں فسطائیت پسندی کے رحجانات کا ذکر کیا گیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ دنیا میں بہت سی حکومتیں جمہوریت مخالف رویوں کا عملی مظاہرہ کر رہی ہیں لیکن وہ فاشسٹ حکومتیں نہیں ہیں۔ اپنی کتاب میں وہ رجب طیب اردوغان کی حکومت کا حوالہ دیتی ہیں کہ کس طرح سنہ 2002 میں جمہوری طریقوں سے برسراقتدار آنے والی حکومت نے ان تمام اداروں کو یکے بعد دیگرے معطل کر دیا جو اُن پر جمہوری طریقے سے نگرانی رکھتے تھے۔ اُن کی حکومت نے فوج سے لے کر ذرائع ابلاغ اور عدلیہ سے لے کر مقننہ تک اپنے اختیار کو وسیع کیا۔ تمام ذرائع ابلاغ کے وہ ادارے جو ان کے حامی نہیں تھے اُنھیں قومیا لیا گیا۔ قانون سازی کے ذریعے اختیار دیا گیا کہ حامی ججوں کو تعینات کیا جائے۔ 2016 میں ایک حقیقی بغاوت کو ناکام بنا کر سیاسی مخالفین اور صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ریفرنڈم کرایا گیا جس کے نتیجے میں انھیں اختیار ملا کہ وہ اپنے حکم کے ذریعے قانون تشکیل دے سکیں۔ انھوں نے گرفتاریوں کا حکم دیا اور گرفتار شدگان کو انصاف کی فراہمی سے محروم رکھا۔ یوں آہستہ آہستہ اردوغان مضبوط اور ریاستی ادارے کمزور ہو گئے۔ ایک اور مثال وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی بھی دیتی ہیں جہاں ٹرمپ جیسی شخصیت کا ایسی اشخاص کی تعریف کرنا اور انھیں مثال بنا کر پیش کرنا ہے جو امریکہ کے اس نظریے کی ضد ہیں کہ امریکہ دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادی کا علمبردار ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ جب ٹرمپ اپنی پریس کانفرنس سے ایک ایسے رپورٹر کو نکال دیتے ہیں جو ٹرمپ کے ناقد ہیں تو اُسی روز کمبوڈیا کی حکومت اپنے ملک میں امریکی رپورٹرز کو نکل جانے کی دھمکی دیتی ہے۔ بہرحال ترکی اور امریکہ جیسے ممالک میں جمہوری رویوں کی کمزوری ناقابل برداشت ہے تاہم ان معاشروں میں معاشی استحکام اس سست روی سے سرایت کر جانے والے رویے کو کسی حد تک قبول کر سکتا ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں معاشی ابتری اپنے عروج پر ہو، لاقانونیت اور ناانصافی رائج ہو چکی ہو، انصاف کا نظام مطعون ہو رہا ہو۔ بیروزگاری عام ہو، روٹی کپڑا اور مکان کے حصول کی جنگ زندگی سے بڑھ کر ہو وہاں فسطائیت نہیں آمریت جنم لیتی ہے جو خود ایک مسئلہ ہے کسی مسئلے کا حل قطعی طور پر نہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ایسا جرمنی میں ہٹلر کے دور میں ہوا۔ نامساعد معاشی حالات، سیاسی قوتوں کی نااہلی، اداروں میں عدم شفافیت، بدعنوانی کے مارے معاشرے میں احتساب کا نعرہ اور لوٹ کھسوٹ سے نجات کا خواب دکھا کر وقتی مقبولیت اور اُس کی آڑ میں فسطائی نظام کی آبیاری سسٹم کو کمزور نہیں بلکہ توڑ پھوڑ کا شکار کر دیتی ہے۔ دنیا بھر میں جمہوریتوں کی آڑ میں فسطائی حربے بےچینی تو بڑھا سکتے ہیں مگر استحکام پیدا نہیں کر سکتے۔ ذرائع ابلاغ کی آزادی، انصاف کی فراہمی، مقننہ کی خودمختاری اور انتظامیہ کی جوابدہی سے ہی نظام کی مضبوطی ہے۔ ہم اگر اسے یقینی نہ بنا سکے تو غیر آئینی فسطائیت حاوی ہوجائے گی جس سے کم از کم اب لڑنا ناممکن ہو گا۔ جمہوریت میں فسطائیت دبے انداز میں آتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ نظام میں سرایت کر جاتی ہے۔ ہمیں ان دبے قدموں پر نظر رکھنا ہو گی۔ وقت اور حالات جمہوریت کے لیے دگرگوں ضرور ہیں تاہم جمہوریت کی بقا میں ہی معاشرے کی بقا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Successful operation of Peshawar's two head-headed children in London's hospital
Previous Post لندن کے ہسپتال میں پشاور کی دو سر جڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن
Next Post پاکستان میں مہنگائی کا سونامی آنے کو تیار۔۔
Pakistan's tsunami ready to come.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.