yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بے چاری سکول ٹیچراور مسائل

Yes 2 Webmaster March 7, 2015March 7, 2015 1 min read
Education
Share this:
Education
Education

تحریر ڈاکٹر تصور حسین مرزا
تعلیم ہی نے انسان کو پرندوں کی طرح اڑنا سیکھایا ہے۔ تعلیم ہی کی بدولت انسان نے مچھلیوں کی طرح تیرنا سیکھا ہے۔ انسان کو میدانوں سمندروں ہوائوں اور فضاؤں کو تمسخر کرنا تعلیم نے ہی سیکھایا ہے۔ دنیا نے تعلیم کو سمجھنے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ایک مہذبی یا دینی تعلیم اور دوسری دنیاوی یا رسمی تعلیم۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ کوئی بھی ماں باپ ہو ،امیر غریب کی قید نہیں اور نہ ہی پڑھے لکھے یا ان پڑھ ہونے سے فرق پڑتا ہے۔ بلا شک و شبہ ہر ایک کی ایک ہی خواہش ایک ہی تمنا ایک ہی آرزو ایک ہی خواب ہوتا ہے۔ کہ میرے بچے پڑھ لکھ کر اچھے شہری بن جائیں اور ملک و قوم کی خدمت کر کے، اپنے ماں باپ اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کریں۔

پاکستان میں نظام تعلیم کا کو ہم دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں ایک پرائیویٹ نظام تعلیم اور دوسرا سرکاری نظام تعلیم ۔سرکاری تعلیمی اداروں کی بھی دو اقسام ہیں ایک پبلک یعنی ہر خاص و عام کے لئے۔ دوسرے فوجی تعلیمی ادارے۔ہر تعلیمی ادارا اپنے اپنے مورچوں میں رہتے ہوئے وطن عزیز سے افلاس ، جہالت کا خاتمہ کر کے روشنی بکھیرنے میں مصروف عمل ہیں۔ پچھلے سال دسمبر میں پشاور کے فوجی سکول پر جو دہشت گردی کی بزدلانہ واردات ہوئی اسمیں معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ جن ٹیچرز نے جام شہادت نوش کیا ۔دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو کر ملک عزیز کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا بھی سر فخر سے اونچا کر دیا۔پھولوں کے جنازوں پر ہر آنکھ اشک بہہ رہی تھی مگر قربان جاؤںان ماں باپ پر جو بچوں کی شہادت کے صدمہ سے چور چور ہونے کے باوجود مایوس نہیں تھے۔اور سلام ہے شہادت کے درجہ پر فیضیاب ہونے والے ٹیچرز کو جو مر کر امر ہو گئے۔

استاد استاد ہی ہوتا ہے۔ خواہ اس کا تعلق فوجی ،سرکاری یا پرائیویٹ تعلیمی اداے سے ہو۔جب بھی بات ہوگئی طالب علموں پر قربان ہونے کی تاریخ سانحہ پشاور کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گئی بلکل اسی طرح گجرات کا واقعہ کبھی تاریخ کے اوراق سے کھرچا نہیں جا سکتا۔ پچیس مئی ہفتہ کے روز راجیکی،کوٹ کھگہ،کنگ سہالی اور چنن سے ستائیس بچوں اور ایک ٹیچر سمیعہ نورین۔سکول وین موضع کوٹ فتع دین مزید بچوں کو سکول لانے کے لئے روانہ ہوئی تو اسی دوران پٹرول لیک ہونے کی وجہ سے وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرائیور چھیلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے بچوں نے چھلانگ لگا کر اپنی اپنی جان بچائی۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت وین کے شیشے ڈنڈوںکی مدد سے توڑے اسی دوران دودھ فروش نے آگ بجھانے کے لئے وین پر اپنا دودھ انڈیل دیا۔ٹیچر سمیعہ نورین بحفاظت نیچے اتر کر بچوں کی چیخ و پکار برداشت نہ کر سکی۔ بھڑکتی ہوئی آگ میں دوبارہ بچوں کو بچانے کے لئے کود پڑی۔چھ بچوں کو آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں سے بچا سکی۔ جب ساتویں بچے کو بچانے کے لئے آگ کو پکارا تو آگ کے ظالم شعلوں سے ہار کر بچوں کے ساتھ رب العزت کی بارگاہ میں کامیاب ہو گئی۔سمیعہ نورین کی شہادت نے ثابت کر دیا۔۔۔۔۔۔ زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ہے۔

بلا تفریق سرکاری ،غیر سرکاری اور فوجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام جو جام شہادت نوش کر چکے ہیں سب کو نشان حیدر عطا کیا جائے۔اور جو خواتین استاد ہیں بلخصوص پرائیویٹ تعلیمی نظام میں ان کو زندگی میں ہی ٹیچر کے مرتبے کے حساب سے سہولیات مہیا کرنا حکومت کا کام ہے کیا کبھی کسی نے سوچا ہے ایک کوالیفائیڈ ٹیچر جو گریجویٹ ہونے کے علاوہ پروفیشنل بھی ہے پرائیویٹتعلیمی ادارے سے اس کو عام مزدور کے برابر بھی تنخواہ نہیں ملتی۔ساری عمر پڑھنے پڑھانے میں گزارنے کے باجود کوئی مکان کوئی میڈیکل کوئی عمرہ حج کوئی پنشن وغیرہ کچھ بھی نہیں ملتا۔حالانکہ ایسی خواتین ٹیچرز کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے جو غیر شادی شدہ ہوتیں ہیں کاش گورنمنٹ بیت المال ، زکواة اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے ایسا طریقہ رکھے جو شادی کے وقت اور مشکل وقت میں پرائیویٹ سکول ٹیچرز کا سہارا ہو۔ جب ایسا ہو جائے گا تو پھر ہر گھر سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح جیسے پیدا ہونگے تب دنیا کی سپر پاور اسلامی جموریہ پاکستان ہوگا۔ اللہ ہمارے حکمرانوں کو بچاری ٹیچرز کا درد سمجھنے کی توفیق دے

Dr Tasawar Hussain Mirza
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan And America
Previous Post پاکستانی موقف پر امریکہ کا رد عمل؟ اور ڈسپرین
Next Post روزمرہ کی ادویات ! ہومیوپیتھی و حکمت
Medicine

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.