yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مشعال خان جیسے بچے مسقبل ہیں انہیں بچائیے‎

MH Kazmi April 14, 2017 1 min read
Save them as Mishaal khan are the children's future
Share this:

مشعال خان نامی 23 سالہ نوجوان عبدالولی خان یونیورسٹی، مردان میں توہین مزہب کے الزام میں مارا گیا. اس پر اور اس کے ایک ساتھی پر شبہ یا الزام تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد نشر کرتے تھے یا توہین آمیز پیجز چلاتے تھے. نہ اس الزام کی کوئی تحقیق ہوئی نہ ہی کوئی گواہ سامنے آیا اور نہ ہی کسی عدالت میں ان کی شنوائی ہوئی. سیدھا سیدھا چند لوگوں نے الزام لگایا اور ہزاروں کے جتھے نے مشعال خان کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا.جس سفاک طریقے سے مشعال خان کی جان لی گئی اس کا ذکر الفاظ میں کرنا ناممکن ہے.

شاید پتھر کے دور کے بسنے والے انسان بھی اس قدر بے رحمی اور بربریت کا مظائرہ نہیں کرتے ہوں گے جو کہ مردان کی اس یونیورسٹی میں نظر آیا. اس طالبعلم کا قتل دراصل ہمارے معاشرے کا وہ بھیانک اور سیاہ چہرہ پے جسے ہم میں سے کوئی بھی نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ اس چہرے میں ہم سب کا عکس موجود ہے. اس عکس کو نہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی شاید دیکھ پائیں گے .یہ واقعہ ہمیشہ کی طرح مین سٹریم میڈیا میں تقریبا بلیک آؤٹ کر دیا گیا.کسی صحافت کے علمبردار ،کسی خود ساختہ سچائی کے علم کو اٹھائے اینکر کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ اس واقعہ اور اس کے محرکات و اسباب پر ایک پروگرام یا ایک تجزیہ ہی کر دیتا.چند لمحات کی خبر اور ایک آدھ تبصرہ اور پھر معمول کے مطابق وہی بے معنی باتیں اور سیاسی مباحث میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے. ہم جس عہد میں جی رہے ہیں اس کا المیہ یہ ہے کہ صحافت، دانشوری اور اخلاقیات کے علم اٹھائے ہوئے زیادہ تر افراد عقائد اور تعصبات کی عینک لگائے ایسے واقعات کو یا تو سرے سے ہی قابل تجزیہ یا قابل بحث ہی نہیں سمجھتے یا پھر ان واقعات کو ذاتی افعال قرار دیکر اصل مدعے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں.حالانکہ دانشور ور تو دور کی بات ایک ایک انسان دراصل انسان کہلانے کے قابل اسی وقت ہوتا ہے جب وہ سوچنے سمجھنے اور دوسرے انسانوں سے محبت کرنے کی اہلیت رکھتا ہو.

بنا کدی تعصب کی پٹی باندھے دنیا کو دیکھ اور پرکھ سکتا ہو.جس معاشرے کے خمیر میں نفرت اور تعصب کی مٹی گوندھی ہوئی ہو جس معاشرے میں اختلاف رائے کا رکھنا ایک ناقابل معافی جرم ہووہاں ایسے ہی بھیڑیے اور زہنی مریض جنم لیتے ہیں جو بنا سوچے سمجھے اپنی اپنی نفسیاتی اور معاشرتی محرومیوں کا غصہ مذہب قومیت رنگ نسل کی بنیاد پر اتارتے ہیں. حقیقتوں سے فرار اور ایک تصوراتی دنیا میں بسنے کی اجتماعی عادت کی ایک بے حد بھاری قیمت ہوتی ہے جو معاشروں کو ادا کرنی پڑتی ہے. اپنے عقائد سے محبت کا اظہار یا مقدس ہستیوں سے عقیدت کا اظہار عملی طور پر عقائد یا مقدس شخصیات کی دی گئی تعملیمات کو لاگو کر کے دیا جا سکتا ہے.اس کے برعکس یہ بے حد آسان کام ہے کہ کسی بھی شخص کو سینکڑوں ہزاروں افراد کا جتھا توہین مزہب کے نام پر قتل کر دے .جبکہ وہ تعلیمات یا ضابطہ حیات جو کہ ان مقدس شخصیات یا مذاہب کا عطا کردہ ہوتا پے اس پر عمل کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے.

ادوایات میں ملاوٹ اشیائے خوردونوش کی اندوزی، نوکری پیشے ہا کاروبار میں جھوٹ فریب ،دھوکہ دہی، بے ایمانی اور اپنی اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن طریقے سے کرپشن کرنے والا معاشرہ کس منہ سے مذہب کی پاسداری کی بات کرتا ہے یہ بات سمجھ سے بالکل باہر ہے. انسان کو بنا صفائی کا موقع دیے بنا اس کو قتل کرنے سے مزہب کو کیسے بچایا جاتا ہے یہ نکتہ بھی فہم سے بالاتر ہے. ہمارے ہاں تو ویسے بھی توہین مزہب یا مقدس ہستیوں کی توہین کے حوالے سے قوانین موجود ہیں اور اگر کوئی شخص اس جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کو سزا دینے کا پورا نظام وضع ہے. پھر اس نظام کی موجودگی میں قانون کو ہاتھ میں لے کر خود سے انصاف کرنے والے جتھوں کی یا اشخاص کی اس حرکت کے پیچھے کیا محرکات ہو سکتے ہیں؟ اس کا جواب جاننے کیلئے سماجی ڈھانچے کے بغور مطالعے کی اشد ضرورت ہے. ریاست پاکستان نے قیام پاکستان کے بعد سماجی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے جو بیانیہ تشکیل دیا تھا اس میں مذہبی بیانیے کی چھاپ یا سماجی ڈھانچے کو از خود مذہبی بیانیے کے تابع کرنے کی کوشش میں نہ تو ایک باہم اور مربوط سماجی ڈھانچہ تشکیل پا سکا اور نہ ہی ایک متقفہ مزہبی بیانیہ تشکیل کیا جا سکا. ایک سماج کے اندر مختلف عقائد اور نظریات رکھنے والے افراد کا بسنا ایک انتہائی عام سی بات ہے ایسے میں جدید ریاست سماجی ڈھانچے کی تشکیل یا تشکیل نو کرتے ہوئے سماج میں بسنے والے ہر شخص کی ریاست سے وابستگی اور اپنے عقائد یا نظریات کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلیے مزہبی بیانیے کو سماجی ڈھانچے کی تشکیل یا سماجی ڈھانچے کے بیانیے سے دور رکھتی ہے.

اس کا مقصد اس امر کو ممکن بنانا ہوتا ہے کہ سماج میں ایک باہم ہم آہنگی پیدا ہو اور عقائد یا نظریات میں اختلافات ہونے کے باوجود سماج میں موجود ہر طبقہ فکر یا عقیدے سے وابستہ افراد کو آزادی سے پھلنے پھولنے کا موقع ملے.جدید ریاست کے تصور اور اکیسویں صدی کے تصور کے مطابق ریاست عقائد کے حوالے سے شہریوں میں تمیز یا تفریق نہیں کرتی اور سماج میں موجود ہر طبقہ فکر کو اظہار رائے سے لیکر زندگی آزادی سے بتانے کے باہم مواقع فراہم کرتی ہے. قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہمارے ہاں کبھی بھی جدید بنیادوں پر ریاست کے سماج کے حوالے سے کردار کو نہ تو سمجھا گیا اور نہ ہیاس ضمن میں کوئی کاوش کی گئی. معاشرتی علوم کی کتابوں سے لیکر سائنس کی نصابی کتابوں تک کو مزہبی اور قومی نرگسیت کے بیانیے کی تشکیل کیلیے استعمال کیا گیا. نتیجتا سماج میں شدت پسندی میں اضافہ ہوا اور ایک مخصوص طبقہ فکر جو کہ زمانہ جدید کے تقاضوں سے اور رموز سے بالکل نابلد تھا اس نے ہر میدان میں شدت پسندی تعصب اور نفرت کے بیج بو دیے.

اس سماجی ڈھانچے سے جب تک مزہبی بیانیے کو جدا کر کے ایک انسان دوست معاشرے کی تشکیل کی جانب قدم نہیں بڑھایا جائے گا تب تک مشال خان جیسے بچے مارے جائیں گے. سماجی گھٹن کا شکار محرومیوں کی گھٹڑیوں کا بوجھ اٹھائے برین واش انسان نما زومبیز اپنے اندر کی حیوانیت اور محرومیوں کا اظہار کبھی توہین مزہب کے نام پر کبھی فرقہ واریت کے نام پر اور کبھی قومیت کے نام پر سماج میں بسنے والے دوسرے کمزور افراد کو خون میں نہلا کر کرتے رہیں گے. توہین مزہب کا قانون اسی لیئے بنایا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کے مزہب یا فرقہ کی دل آزاری مت کرے.لیکن اس قانون کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ اس کا سہارا لیکر سماج میں بسنے واکی اقلیتوں مختلف عقائد یا پھر ایسے افراد جو کہ سس حوالے سے اپنا نظریہ الگ رکھتے ہیں ان کو زاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بے رحمی سے قتل کر دیا جائے.

مشعال خان جیسے بچے امن و محبت اور زندگی کے مختلف اور خوبصورت رنگوں کا نمونہ ہوتے ہیں.یہ بچے جو سوالات اٹھاتے ہیں یا تنقید کرتے ہیں وہ سماج کی فکری بلوغت کیلیے خلیفہ کردار ادا کرتی ہے. جبکہ مزہب اور عقائد کے نام پر تشدد کا پرچار کرنے والے دراصل سماج میں تعفن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں. کاش مـاہب اور عقائد کے نام پر نفرتوں کا پرچار کرنے والوں کی سرکاری سرپرستی ختم ہو سکے تا کہ ہم مشعال خان جیسے بچوں کو بربریت کا شکار ہونے سے بچا سکیں. یہ بچے ہمارا آنے والا مستقبل ہیں جبکہ سوچنے سمجنے کی نعمروں سے نابلد نفرتوں کا زہر پھیلاتے افراد اس روشن مستقبل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں.اپنے مستقبل کو بچانے کیلئے ریاست کو اپنا کردار اور بطور معاشرہ ہمیں اپنی اپنی زمہ داری نبھانے کی اشد ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہ کل آپ کا یا میرا بچہ بھی نفرتوں کے اس اندھے پن کا شکار ہو جائے اور ہم مشعال خان کے والدین کی طرح بے بسی سے ہاتھ ملنے یا تاسف کرتے ہوئے اس ناقابل برداشت دکھ کا بوجھ باقی ماندہ زندگی میں اٹھاتے پھریں.

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
India's giddiness
Previous Post بھارت کی تلملاہٹ
Next Post حضرت علیؑ بطور جج
Hazrat Ali (A.S) as Judge

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.