yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

سعودی عرب کورونا ویکسین کی اجازت دینے والا پہلا اسلامی ملک

MH Kazmi December 11, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلامی دنیا میں کورونا وبا کو کامیابی سے شکست دینے اور حج وعمرے کے کامیاب اجتماعات کے انعقاد کے بعد سعودی عرب کوروبا وبا کیخلاف موثر ویکسین کی اجازت دینے والا بھی پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے۔ یورپی ملک برطانیہ اور شمالی امریکا کی ریاست کینیڈا کے بعد مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا اسلامی ملک سعودی عرب بھی کورونا ویکسین کی منظوری دے رہا ہے۔ برطانیہ نے رواں ماہ 2 دسمبر کو ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی، جس کے بعد 8 دسمبر کو وہاں پہلی بار ویکسین کا استعمال کیا گیا۔ برطانیہ کے بعد کینیڈا کی حکومت نے بھی 10 دسمبر کو امریکی میڈیسن کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی ویکسین کو استعمال کی اجازت دی تھی۔ تاہم تاحال کینیڈا میں مذکورہ ویکسین کو استعمال نہیں کیا گیا اور اب سعودی عرب کی حکومت نے بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی۔ سعودی اخبار نے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے تصدیق کی کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے بھی فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے بتایا کہ انہیں 24 نومبر کو ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کے استعمال کی اجازت کی درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر غور کیا جا رہا تھا۔ اتھارٹی کے مطابق ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر ویکسین کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی اور پہلے مرحلے میں اس کی رجسٹریشن ہوگی، دوسرے مرحلے میں ویکسین کو خریدا جائے گا اور آخری مرحلے میں اسے استعمال کیا جائے گا۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کب تک فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کو سعودی عرب میں استعمال کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام یا آئندہ ماہ کے آغاز تک ویکسین کو استعمال کیا جائے گا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ سعودی حکومت نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو کتنے ڈوز فراہم کرنے کا آرڈر دیا ہے، تاہم اس حوالے سے جلد حکومت وضاحت کرے گی۔سعودی عرب کی جانب سے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد دوسرے مسلم ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلد ہی کویت، بحرین، مصر و قطر جیسے ممالک بھی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں گے۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ افریقی و وسطی ایشیا کے مسلمان ممالک بھی فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کو استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔

تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دوسرے مسلمان و عرب ممالک کب تک مذکورہ ویکسین کو استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سفیر منصور احمد خان کاافغان خاتون صحافی کے قتل کی مذمت
Next Post دفتر خارجہ کا سلامتی کونسل کے ممبر ممالک سے بھارتی مذموم مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.