yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بغداد میں سعودی سفارت خانے پر راکٹ حملہ

Yesurdu January 4, 2016 1 min read
Share this:
Saudi Embassy in Baghdad rocket attack
Saudi Embassy in Baghdad rocket attack

بغداد……بغداد میں سعودی سفارت خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔ سفارت خانہ 25 سال بعد دوبارہ کھولا گیا تھا ۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں 1990 سے بند سعوی عرب کے سفارت خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ گذشتہ روز کیا گیا ، راکٹ حملے کے بعد عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے ۔ سفارت خانے کو جمعہ کے روز 25 سال بعد کھولا گیا تھا۔سعودی مذہبی اسکالر شیخ نمر کی سزائے موت پر عمل درآمد اور تہران میں سعودی سفارت خانہ جلائے جانے کے بعد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی انتہا کو پہنچی۔ سعودی عرب نے تہران میں سفارت خانہ جلائے جانے پر ایران سےسفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ایرانی سفیر اور دیگر عملے کو اڑتالیس گھنٹے میں سعودی حدود چھوڑنےکاحکم دے دیا گیا۔ امریکا کا کہنا ہے ریاض اور تہران کشیدگی دورکرنےکےلیے اقدامات کریں۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں پہلے بھی غیر ملکی سفارت خانوں پر حملے کیے گئے ،سعودی عرب کی حکومت ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ، دوسری جانب ایران کے نائب وزیرخارجہ عامر عبداللہ حیان کا کہنا ہے تعلقات ختم کرکے شیخ نمر کو سزائے موت دیے جانے کی غلطی چھپائی نہیں جاسکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی سفارتخانے پر مشتعل افراد کے حملے میں کوئی سعودی سفارت کار زخمی نہیں ہوا۔ امریکا نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت کشیدگی دورکرنےکےلیے اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں بات چیت کا عمل جاری رہنا ضروری ہے۔ شیخ نمر کو 2012ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب عرب بہار کی تحریک کے دوران سعودی عرب میں مظاہرے جاری تھے۔ شیخ نمر کی سزائے موت کے بعد ایرانی حکومت نے سعودی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے کی مذمت کی ۔
سزائے موت کے خلاف تہران میں سعودی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ کیا گیا۔ مشتعل افراد نے سفارت خانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور پیٹرول بم پھینکے ۔ واقعے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مشہد میں سعودی قونصل خانے پر بھی مشتعل افراد نے حملہ کیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسے واقعات شرپسند عناصر کی کارروائیاں ہیں۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post لاہور :ہنجروال میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق
Next Post وزیر اعظم نواز شریف سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.