yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل

Web Editor February 11, 2019 1 min read
Saudi covenant Muhammad bin Salman visit to Pakistan preparations completes
Share this:

دبئی; سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ریکارڈ سرمایہ کاری پیکج تیار کرلیا گیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر مالی بحران کے شکار برادر اسلامی ملک کیلئے ریلیف کا باعث ہوگا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

تجزیہ کاروں کی معلومات کے مطابق اس سے علاقائی جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں سب سے اہم گوادر پورٹ پر تیل کی ریفائنری اور آئل کمپلیکس میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔ سعودی عرب کے دو ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ دونوں ممالک کے حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دہائیوں پرانے اتحادی ریاض اور اسلام آباد سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل ان معاہدوں کی تفصیلات پر کئی ماہ سےمذاکرات میں مشغول رہے ہیں۔

پاکستانی وزارت خزانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ مذاکرات انتہائی مثبت رہے اور یہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں سعودی ولی عہد کے آنے والے دورے سے اسی طرح کے معاہدے کی توقع ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جو کہ مشرقی وسطیٰ میں پاکستان کے بڑے تجارتی شرا کت دار ہیں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کی پیشکش کی تھی۔ سعودی ماہر معیشت فہد البونین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پاکستان کی زبوں حالی کا شکار معیشت کیلئے ایک لائف لائن کا باعث بن سکتی ہے۔ فروری کے اول میں ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ اے بی سے بی مائنس کردی تھی۔ البونیان نے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کیلئے ایک امدادی پیکیج ہوگا جس کا مقصد پاکستانی پر بیرونی قرضوں کے دبائو اور بیرون ملک ذر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو پورا کرنا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ یہ معیشت کی بحالی میں بھی کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپیک کے اہم رکن سعودی عرب کی جانب سے تیل کی ریفائنری اور اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا

مقصد اسٹریٹیجک اور کمرشل اہداف حاصل کرنا ہیں۔ سعودی عرب اور اس کی خلیجی اتحادی متحدہ عرب امارات کی جانب سے پہلے ہی پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر کی رقم جمع کروائی جاچکی ہے تاکہ اس کے زریعے ادائیگیوں کے توازن اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کو مستحکم کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق دونون ممالک نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ تیل کی برآمدات کی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی رقم دیں گے۔ سعودی ماہر معیشت فہد البونین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایک ہدف یہ بھی ہے کہ وہ دنیا بھر میں ریفائننگ میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینا چاہتا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر کسی مسابقت کی صورت میں تیل کی برآمدات میں اپنا مارکیٹ شئیر بچانے میں کامیاب رہے۔ سعودی عرب میں توانائی کے وزیر خالد الفالح نے جنوری میں گوادر پورٹ کے دور ے کے موقع پر تیل کی ریفائنری اور پیٹرو کیمکلز کمپلیکس کے لئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب تیل کی دیگر سپلائرز کی طرح دنیا بھر میں ریفائنری اور پیٹروکیمکلز کے پراجیکٹس میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر سے چین تک پائپ لائن کی تعمیر سے سپلائی کی مدت 40 روز سے کم ہوکر صرف 7 روز تک ہوجائے گی۔ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ گوادر پورٹ مستقبل میں ایک انڈسٹریل حب ہوگا جس سے وسطی ایشیا، افغانستن، مشرق وسطیٰ اور افریقا تک رسائی آسانی سے ہوگی۔ البونی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ساتھ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک تیسرے امیر پارٹنر کی شمولیت کا بھی خواہاں ہے جو اس کی رقوم کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Cancer's disease took the life of another famous Pakistani daughter
Previous Post کینسر کا مرض ایک اور نامور پاکستانی بیٹی کی جان لے گیا
Next Post شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا تو قانون سازی روک دیں گے
If Shahbaz Sharif removed from the post of PAC chairman will stop law enforcement

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.