yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سعودی عرب میں خودکش حملہ، خوفناک سازش

F A Farooqi May 23, 2015May 27, 2015 1 min read
Share this:
Mosque Blast
Mosque Blast

تحریر : حبیب اللہ سلفی
سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف کی ایک شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ میں 21افراد کی جانیں چلی گئیں اور ستر زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کے وقت مسجد میں ایک سو پچاس کے قریب نمازی موجود تھے۔ اس حملہ کی ذمہ داری ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے ذریعے داعش نے قبول کی ہے جبکہ سعودی حکام کی جانب سے شیعہ مسجد میں ہونے والے اس حملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی سینئر علماء کونسل نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی اتحاد کو پارہ پارہ اور سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔حکومت پاکستان سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے اس حملہ کی مذمت کی ہے۔

دنیا بھر میں اس وقت ساٹھ سے زائد مسلم ملک ہیں ۔خلیج اور مشرق وسطیٰ سمیت ہر جگہ مسلمان ملکوں کے پاس تیل و معدنیات کے ذخائر موجود ہیں۔ ان کے پاس افرادی قوت اور زرمبادلہ کی بھی کوئی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ داخلی طور پر امن و امان کی بربادی کی صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے انہیں بے پناہ نقصانات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔ہر جگہ فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور لسانیت کی بنیاد پر تحریکیں پروان چڑھ رہی ہیں۔ میدانوں میں شکست کھانے والے مسلم ملکوں میںباہمی لڑائی جھگڑے اور فتنہ و فساد برپا کرنے کی سازشوںمیں کامیاب نظر آتے ہیں۔عراق، شام اور مصرسمیت دیگر عرب ملکوں کے حالات تشویشناک ہیں تو پاکستان میں بھی قتل و غارت گری انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔دشمنان اسلام بہت دیر سے کوششیں کر رہے تھے کہ کسی طرح امت مسلمہ کے روحانی مرکز سعودی عرب کو بھی اندرونی خلفشار اور انتشار کی کیفیت سے دوچار کیاجائے ۔وہ اپنے اس مقصد میں ناکامی سے دوچار تھے

تاہم یمن میں بغاوت کھڑی کر کے یہاں کے امن کو بھی دائو پر لگا دیا گیا ہے۔ حوثی باغی نجران پر حملے کر رہے ہیں ‘ علی الاعلان حرمین شریفین پر قبضہ کی دھمکیاں دے رہے ہیںاور سعودی سرحد کے قریب میزائل و دیگر جدید اسلحہ جمع کر کے سرزمین حرمین کیلئے خطرات کھڑے کئے جارہے ہیں۔ ان حالات میں کہ جب سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف بھرپور اندازمیں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے’قطیف میں واقع قصبے القدیح کی جامع مسجد پر حملہ بہت خوفناک سازش ہے۔ قطیف سعودی عرب کا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں شیعہ اکثریت میں ہیں ۔ اسلام دشمن قوتوں کی ہمیشہ یہ سازش رہی ہے کہ مسلمانوں کو مسلک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے اور باہم لڑائی جھگڑے کھڑے کئے جائیں۔

Houthi Rebels
Houthi Rebels

اس مقصد کے تحت قطیف میںخا ص طور پر یہ کھیل کھیلنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ لوگوں کو یہ کہہ کر بھڑکایا جاتا رہا ہے کہ سعودی عرب کے حکمران شیعہ کے خلاف ہیںاس لئے آپ کو اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں نکلنا اور عوامی تحریک چلانا ہو گی۔ ماضی میں قطیف میں مظاہرے اور نامعلوم افراد کی طرف سے سعودی فورسز پر حملے بھی ہوئے جس پر سینکڑوں افراد گرفتار کئے گئے اور ان میں سے بعض کو سخت سزائیں سنائیں گئیں تاہم سعودی حکومت نے ہمیشہ اپنے ملک کے رہائشیوں کوپرامن رہنے اور اتحاد کی فضا برقرار رکھنے کی ترغیب دی ہے۔اب ایک بار پھر جب سے یمن میں بغاوت کا مسئلہ شروع ہوا ہے دشمنان اسلام پھر وہی سازشیں دہرا رہے ہیں اور فرقہ وارانہ تعصبات کو خاص طور پر ہوا دی جارہی ہے۔ یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ سعودی عرب کا صوبہ قطیف تیل کی دولت سے مالا مال ہے اس لئے دشمنان اسلام نے یہاں پر نظریں مرکوز کررکھی ہیں اور وہ یہاں نفرتوں کے سلسلے پروان چڑھانا چاہتے ہیں

تاکہ انہیں اپنے مذمو م ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل سکے۔ ان حالات میں قطیف کی شیعہ جامع مسجد پر حملہ بہت بڑی سازش ہے۔ بیرونی قوتیں پہلے ہی یمن میں بغاوت کو سنی شیعہ مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں اور اس بنیاد پر مسلم ملکوں میںفتنہ و فساد برپا کرنا چاہتی ہیں۔اس حملہ کے بعد ان سازشوں کے زور پکڑنے کا اندیشہ ہے۔ سعودی اداروں کی جانب سے اس خدشہ کا اظہارکیاجارہا تھا کہ شیعہ آبادی والے علاقوں میں تخریب کاری و دہشت گردی ہو سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے تیل کی تنصیبات اور شاپنگ مالز پر ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ حالیہ حملہ سے برادر اسلامی ملک کی تشویش اور خفیہ رپورٹیں درست ثابت ہوئی ہیں۔

حوثی باغیوں کے خلاف گذشتہ آٹھ ہفتوں سے جاری فضائی مہم کے تناظر میں مملکت سعودی عرب پر دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق القدیح کی جامع مسجد میں ہونے والا حملہ اس قدر شدید تھا کہ خودکش دھماکا ہوتے ہی وہاں موجود افراد کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔ ابتدائی رپورٹس میں اگرچہ اکیس افراد کی اموات اورتقریباً ایک سو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ سعودی عرب کے سینئر علماء کی کونسل نے اس تباہ کن خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا دہشت گردوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Blast
Blast

کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ سعودی عوام کا شعور وآگہی ان دہشت گردوں کے آگے سب سے بڑا سد راہ ہے۔کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد بن الناشوان نے کہا کہ یہ حملہ قابل نفرت اورمجرمانہ فعل ہے جس کا اسلام یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے تمام شہریوں ،علماء اور دانشوروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد کو مضبوط بنائیں اور وہ اسلام دشمن قوتیں جو گذشتہ کئی عشروں سے سعودی مملکت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہی ہیں’کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ سعودی عرب کی سینئر علماء کونسل کی یہ باتیں انتہائی فکر انگیز ہیں جن پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے ان خودکش حملوں سے بہت نقصانات اٹھائے ہیں۔ یہ سلسلہ کسی صورت سعودی عرب میں شروع نہیں ہونا چاہیے۔وہاں مسلمانوں کے دو حرم بیت اللہ اور مسجد نبوی ہیں۔ یہ خطہ پوری مسلم امہ کی محبتوں و عقیدت کا مرکز ہے وہاں فتنہ وفساد اور قتل و غارت گری کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ جو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں وہ یقینا دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے اور اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور مسلم ملکوں میں کسی مسلمان کا قتل تو درکنار غیر مسلم کے قتل کی بھی اجازت نہیں دیتا۔ اس لئے ایسا کرنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے اوردشمنان اسلام کی تیارکردہ سازشوں کے خاکوں میں رنگ نہیں بھرنا چاہیے۔ مسلم ملکوں کا داخلی امن و استحکام بہت ضروری ہے۔

Khana Kaba
Khana Kaba

ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکومتیں، علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین متفقہ طورپر کوئی ایسا لائحہ عمل وضع کریں کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے جاسکیں۔سرزمین حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اس مسئلہ پر کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت پاکستا ن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے اس عفریت سے چھٹکاراحاصل کرنے کی کوشش کرے اور اس سلسلہ میں ہر قسم کے وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post عمران خان کا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ
Next Post بچوں کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہئے، ریحام خان
Reham Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.