yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سعودی عرب میں خطہ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں

Yes 1 Webmaster February 16, 2016 1 min read
Saudi Arabia-Military Exercises
Share this:
Saudi Arabia-Military Exercises
Saudi Arabia-Military Exercises

تحریر: حبیب اللہ سلفی
سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اور اہم فوجی مشقیں ”رعدالشمال” شمال کی گرج کے نام سے شروع ہو گئی ہیں جس میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔حضر الباطن میں شمال مشرقی سعودی عرب کے علاقے شاہ خالد سٹی میں ہونیو الی ان مشقوں میں فضائی، سمندری اور زمینی افواج حصہ لے رہی ہیں۔ حالیہ تاریخی جنگی مشقوں کو اس لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے کہ ان میں صرف عرب اور دوسرے مسلم ممالک شامل ہیں ‘امریکہ اور دیگر بڑی طاقتوں کو اس میں شریک نہیں کیا گیا۔یہ مشقیں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک تمامتر چیلنجوں سے نمٹنے اور خطہ کا امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔

سعودی عرب کی زیر قیادت چند ماہ قبل 34مسلم ممالک کا اتحاد تشکیل دیا گیا اور اس امرکا فیصلہ کیا گیا تھا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے اور دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے مشترکہ طور پر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ سعودی دارالحکومت الریاض میں ہونیو الے مسلم ممالک کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا گیا تھا کہ انسانیت کیخلاف وحشیانہ جرائم اور فساد فی الارض ناقابل معافی جرائم ہیں جو نہ صرف نسل انسانی کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ بنیادی حقوق کی پامالی اور انسانی عزت و احترام کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہیں۔

اس لئے سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی۔ اس اتحاد کے تشکیل پانے کے بعد سے مسلم ممالک میں تکفیر اور خارجیت کے فتنہ سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تحرک دیکھنے میں آیا ہے۔ویسے بھی اب سبھی یہ بات محسوس کر رہے ہیں کہ دہشت گردی صرف ایک ملک کا معاملہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک گلوبل مسئلہ بن چکا ہے جس پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Terrorism in Saudi Arabia
Terrorism in Saudi Arabia

دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں بیرونی قوتوں کی جانب سے اس فتنہ کوخاص طور پر پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس مقصد کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک اس حوالہ سے مشترکہ کاوشیں کرتے نظر آتے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کو جب کبھی میدانوں میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں دشمنان اسلام نے ہمیشہ مسلمانوں کے اندر تکفیر اور خارجیت کے فتنوں کو ہوا دی ہے تاکہ انہیں باہم دست و گریباں کر کے مذموم ایجنڈے پورے کئے جاسکیں۔ آج بھی جب مسلمان دنیا کے نقشے پر مضبوط قوت بن کر ابھررہے ہیں تو عرب ملکوں میں داعش کو کھڑ ا کیاگیا’ پاکستان میں تکفیری گروہوں کو پروان چڑھایا گیا اور امت مسلمہ کے روحانی مرکز سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کی پشت پناہی کی گئی۔ یہ سب کچھ طے شدہ منصوبہ بندی اور کفار کی مسلمانوں پر مسلط کردہ جنگوں کا حصہ ہے۔

مسلم ملکوں میں حکمرانوں اور افواج کے خلاف حملوں کو جائز قراردینے والے جتنے گروہ کھڑے کئے گئے وہ فلسطین، کشمیرا ور دنیا کے دیگر خطے جہاں مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہاں جا کر جہاد کرنا درست نہیں سمجھتے لیکن اپنے ہی کلمہ گو بھائیوں پر کفرے کے فتوے لگا کر ان کا خون بہانا افضل جہاد سمجھتے ہیں۔ یہ گمراہی کی بدترین شکل ہے اور ایسے لوگوں کے متعلق شریعت میں واضح احادیث موجود ہیں جن میں فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکار گمراہ لوگوں کی واضح نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔

مسلمانوں کے خلاف خودکش حملے کرنے والوں کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ فلسطین میں یہودی کس طرح مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں؟۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کر نے کیلئے کیا کھیل کھیلے جارہے ہیں ؟یا مقبوضہ کشمیر میں ہر روز نت نئے مظالم ڈھاتے ہوئے کس طرح مائوں، بہنوں و بیٹیوں کی عزتیں پامال اور ان کی املاک برباد کی جارہی ہیں۔ان کی ساری توجہ مسلم ملکوں و خطوں میں مسجدوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں بم دھماکوں اور افواج کو نشانہ بنانے کیلئے حملوں پر مرکوز ہے۔ اس کیلئے وہ دشمنان اسلام سے مدد لینے کوبھی اپنے لئے حلا ل سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ دشمن کے کیمپوں میں ٹریننگ لینا بھی وہ اپنے لئے باعث عار نہیں سمجھتے۔ ایسی صورتحال میںجہاں مسلمانوں بالخصوص نوجوان نسل کو دشمنان اسلام کی سازشوں کے آلہ کار گروہوں اور ان کے گمراہ کن نظریات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ انہیں عصر حاضر کے سب سے بڑے فتنہ سے مکمل آگاہی ہو اور وہ دشمن کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچ سکیں وہیںپاکستان ، سعودی عرب اور دیگر مسلم ملکوں کے مابین دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایک دوسرے سے تعان بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔

پاک سعودی افواج کی ماضی میں بھی مشترکہ مشقیں ہوتی رہی ہیں جن کے دونوں ملکوں کو یقینی طور پر بہت زیادہ فوائد ہوئے ہیں تاہم اس وقت سعودی عرب میں جو مشقیں جاری ہیں جن میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، چاڈ، تیونس، جیبوتی، کوموروس،سلطنت عمان، قطر، ملائیشیا، مصر، موریطانیہ اور ماریشس وغیرہ شریک ہیں’ بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں ۔ ملکوں کی تعدادر مختلف اقسام کے فوجی ساز وسامان کے علاوہ جدید ترین ہتھیاروں اور اسلحے کے لحاظ سے یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور مفرد جنگی مشقیں ہیں۔

Pak-Saudi Joint Military Exercises
Pak-Saudi Joint Military Exercises

بعض ممالک کی جانب سے سعودی عرب، قطر اور ترکی وغیرہ کیخلاف یہ پروپیگنڈا بھی کیاجاتا رہا ہے کہ داعش کو مبینہ طور پران ممالک کی سپورٹ شامل ہے لیکن میں سمجھتاہوں کہ اس وقت دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد عملی طور پر جو کوششیں کر رہا ہے اور حال ہی میں جو جنگی مشقیں کی جارہی ہیں وہ اس حوالہ سے ان کے بے بنیاد پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب ہے۔سعودی عر ب پر دوسرے ملکوں میں مداخلت کا الزام بھی لگایا جاتا ہے لیکن صورتحال یہ ہے کہ جو ملک شدومد سے یہ باتیں کرتے ہیں ان کے اپنے جنرل اور فوجی افسروں کے شام میں مارے جانے کی خبریں میڈیا پر آرہی ہیں۔

بہرحال سعودی عرب میں جاری مشقوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اسلامی ملک دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکیں اور میں سمجھتاہوں کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان ان مشقوں میں بھرپور انداز میں شریک ہے۔ دونوں ملکوں کے شروع سے گہرے اور برادارانہ تعلقات ہیں جو دن بدن مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ جب سے دہشت گردی کے فتنہ نے سر اٹھانا شروع کیا ہے دونوں ملکوں کے تربیت دینے والے افسر ایک دوسرے کے ملک میں آتے جاتے رہتے ہیں اور ان کی باہمی جنگی مشقیں بھی جاری رہتی ہیں۔ پاکستان نے اللہ کے فضل و کرم سے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سعودی عر ب اور دیگر مسلم ممالک اگر پاکستانی سپیشل فورسز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو یہ پوری مسلم امہ کے دل کی آواز ہے اور پاکستان ان شاء اللہ ان کے ساتھ ہر قسم کاتعاون جاری رکھے گا۔حقائق کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت صورتحال یہ ہے کہ دشمنان اسلام متحد ہو کرفلسطین، کشمیراور شام میںبے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے والوں کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں اور دوسری جانب پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور دیگر مسلم ملکوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ان حالات میں ضرورت اس امرکی ہے کہ مسلمان ملکوں کے ذمہ داران بھی بیرونی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اورتکفیری گروہوںکے خلاف مشترکہ کارروائیاں کی جائیں تاکہ امت مسلمہ کو اس فتنہ سے بچایا جا سکے۔

Habibullah Salafi
Habibullah Salafi

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post 45سال بعددنیا میں اب امریکا کی بجائے روسی گندم کھائی جائےگی
Next Post تھر میں آج بھی غذائیت کی کمی کے باعث 6بچے دم توڑ گئے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.