yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سعودی ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان متحرک

Yes 1 Webmaster January 18, 2016January 18, 2016 1 min read
Saudi Arbia vs Iran
Share this:
Saudi Arbia vs Iran
Saudi Arbia vs Iran

تحریر: رضوان اللہ پشاوری
پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کر انے کیلئے مصا لحت کا کردار ادا کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو سعودی عرب اور ایران کا دورہ کرینگے ۔ جس میں وہ دنوںملکوںکی قیادت سے دوطرفہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے بات چیت کرینگے ۔وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کر انے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور دونوں ملکوں سے قریبی اعلیٰ سطحی رابطوں میں ملنے والے مثبت اشاروں کے بعد اب وزیر اعظم محمد نواز شریف پیر سے دو نوں ملکو ںکا دورہ کرینگے ۔ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف پہلے سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا سمیت اعلیٰ قیادت سے بات چیت کریں گے ۔ اسکے بعد وہ ایران جائینگے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔دورے میں پاکستان دونوں برادر ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل را حیل شریف کے علا وہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ساتھ ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے روز سے ہی سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کر انے کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کیلئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیردفاع کے پاکستان کے دوروںمیں بات چیت ہوئی اور اس دوران وزیراعظم کا ایرانی قیادت سے بھی قریبی رابطہ رہا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دو نوں ملکوں کی قیادت کو باور کرا یا ہے کہ دو نوں ملکوں کے در میان کشیدگی سے پوری امت مسلمہ کو تشویش ہے ۔قو می اسمبلی کے سیشن میں ممبران نے وزیر اعظم سے مطا لبہ کیا تھا کہ وہ دو نوں مسلم ملکوں کے در میان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثا لثی کا کردار ادا کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، ایران کشیدگی کے پس منظر میں خطے میں پیدا ہونے والی آتش فشانی صورت حال سے بچنے اور دونوں اسلامی ممالک کے درمیان پیدا غلط فہمیوں کے باوقار حل کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف دونوں برادر ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف سعودی قیادت کو یقین دلائیں گے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے قابل اعتماد دوست سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد ایران جائینگے اور ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور سعودی عرب کئی بار یہ الزام لگا چکا ہے کہ ایران، عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ۔سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد خلیجی ممالک نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیاتاہم پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ’مناسب وقت‘ آنے پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا جائے گا۔

سعودی ایران کشیدگی میں پاکستان ثالثی کیلئے تیاررہا،گذشتہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور یہ صوت حال ہم سے سفارتی نقطہ نظر سے متوازن رہنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔جب صحیح وقت آئے گا، جو کہ ایک ہفتے یا ایک ماہ میں ممکن ہے ، پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اپنی سلامتی پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ اپنے مفادات کے تحفظ میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے ۔

سعودی ایران کشیدگی میں کسی ایک ملک کا ساتھ دینا خطرناک ہے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلکی اختلافات کو ہوا ملے ، اس لیے جو کچھ کہا جائے اور کیا جائے وہ سب انتہائی احتیاط کے ساتھ ہو۔مشیرِ خارجہ کا کہنا تھا، ہم نہیں چاہتے کہ دہشت گرد عناصر سعودی ایران کشیدگی کا فائدہ اٹھائیں۔ میرا اپنی ایک ذاتی رائے ہے کہ ہمیں بیت اللہ کی مقدس اور عزمت شان کا لحاظ رکھا جائے اور سعودی کو صرف اسی لئے اختیار کیا جائے کہ اس میں ہمارا قبلہ ہے۔ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ بروزقیامت صرف اسی وجہ سے بھی بخش دیں گے کہ ہم نے اللہ کے گھر کی عزت کی اور ان کے گھر کی رزت کو اپنا ہی عزت سمجھ لیا۔اللہ تعالیٰ ہماراحامی وناصر ہو۔(آمین)

Rizwan Ullah Peshawari
Rizwan Ullah Peshawari

تحریر: رضوان اللہ پشاوری
0313-5920580
rizwan.peshawarii@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post وسیم اختر کیخلاف دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
Next Post سہارا
Addiction to alcohol

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.