yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودی عرب کا بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

Web Editor February 21, 2019 1 min read
Saudi Arabia announces $ 100 billion investment in India
Share this:

نئی دہلی: سعودی عرب نے بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کے دورے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے آئندہ 2 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ سعودی عرب بھارت میں 5 شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس میں انفرااسٹرکچر، ٹورازم، ہاؤسنگ، براڈکاسٹنگ اور انویسٹمنٹ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا جس کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے کے بعد بھارت کے دورے پر موجود ہیں ۔ محمد بن سلمان کے بھارت پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کا خود استقبال کیا ۔ بھارتی وزیراعظم کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی جیلوں میں قید بھارتیوں کی رہائی کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیر اعظم کی درخواست پر سعودی جیلوں میں مقید بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سعودی عرب کے حج کوٹے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ روز بھارت پہنچے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت کے لیے نئی دہلی پہنچے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود ائیرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔جس کے بعد آج ایوان صدر میں ان کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بھارتی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی موجود تھے ۔ بھارتی ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ بھارت نے 70 سالوں تک سعودی عرب کی مدد کی ہے اور سعودی عرب میں بھارت کو ایک دوست کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد کے لیے ہمیں آپسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات برقرار رکھنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔بھارت کے دورے پر موجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بڑا بھائی قرار دے دیا ۔ اگرچہ پلوامہ واقعہ پر بھارت کو سعودی حکومت کی جانب سے حمایت حاصل کرنے میں ناکامی رہی تاہم اس کے باوجود بھارت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے دورے کو کامیاب دورہ قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے بھارت کے لیے خوش آئند بات یہ ہے سعودی ولی عہد نے سعودی جیلوں میں مقید بھارتیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بھارت کے حج کوٹے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے سعودی جیلوں میں موجود 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے اپن نے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست پر بھارت کے حج کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2 لاکھ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Congratulations to the nation
Previous Post قوم کو مبارک ہو
Next Post جناب وزیراعظم عمران خان صاحب: تمہارا ستارہ عروج پر
Mr. Prime Minister Imran Khan: Your star on the rise

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.