yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قربانی رضائے ربی کا ذریعہ

F A Farooqi September 10, 2016 1 min read
Eid Sacrifice
Share this:
Eid Sacrifice
Eid Sacrifice

تحریر : منظور احمد فریدی
اللہ کریم سبحانہ کی بارہا حمد و ثنا اور ذات کبریا حضرت محمد مصطفی ۖ پر کروڑوں بار درودو سلام کا نذرانہ جنہوں نے اس امت سے پیار فرمایا کہ کسی بھی نبی نے اپنی امت سے اتنے پیار اتنی محبت اور آپۖ جیسے حسن سلوک کو اختیار نہ کیا طائف کی وادی میں لوگوں نے پتھروں سے جھولیاں بھری ہوئی ہیں اور دیوانہ کہہ کر پتھر برسائے جا رہے ہیں مگر سراپا معجزہ محمد ۖ کی زبان مبارک سے نہ تو اللہ کی ناشکری کے الفاظ آئے اور نہ پتھر مارنے والوں کے لیے بد دعا اللہ کریم واضح ارشاد فرمایا کہ تمھارے لیے رسول عربی ۖ کی زندگی مکمل نمونہ حیات ہے آپ ۖ بڑے فخر سے ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ میں دو ذبیحوں کا بیٹا ہوں ایک جناب اسماعیل علیہ السلام اور دوسرے والد رسول کریم جناب عبداللہ قربانی کا فلسفہ اور پورا سیاق و سباق کے ساتھ بیان کرنا ہو تو ایک ضیغم کتاب بن جاتی ہے یہاں سنت ابراہیمی اللہ کی رضا کے لیے قربانی کا فریضہ ادا کرنے کے مختصر فضائل قارئین کی نظر کرنا مقصود ہیں۔

قربانی ہر اس شخص پر لازم ہے جو استطاعت رکھتا ہو اگر وہ قربانی نہ کرے تو آقا کریم ۖنے فرمایا کہ اسکا ہماری عیدگاہ سے کوئی تعلق نہیں آپۖ ہر سال دو قربانیاں پیش کیں ایک بار صحابہ کرام مے سوال کیا کہ یا رسول اللہ کیا آپ ۖ پر دو قربانیاں فرض ہیں تو آپۖ نے فرمایا نہیں بلکہ ایک قربانی اپنی طرف سے اور دوسری اپنی امت کے ان غرباء کی طرف سے جو دل میں جذبہ تو رکھتے ہونگے مگر مالی استطاعت نہ ہونے سے قربانی نہ کر سکیں گے تو اب امت کے صاحب استطاعت لوگوں کو بھی چاہیے کہ ایک اپنی قربانی اور دوسری رسول کریم کی طرف سے اللہ کی بارگاہ میں پیش کریں تو بروز قیامت اللہ کے محبوب کا قرب ملیگا موجودہ حالات کے پیش نظر صاحب استطاعت کون ہے اور کون نہیں تو وقت ایک چلتی ہوئی چیز کا نام ہے اور تبدیلی اسکی فطرت ہے۔

ہمہ وقت دھوپ رہتی ہے نہ چھائوں کوئی صاحب روزگار اگر آج پریشان ہے اور اسے اپنے رب کی پاک ذات پر مکمل توکل ہے کہ وہ کل اچھے دن عطا کریگا تو ایسے بندہ کو چاہیے کہ وہ قربانی کا فریضہ لازمی ادا کرے اور اللہ سے دعا کرے کہ اے رب العالمین میری اس قربانی کو قبول کرکے میرے لیے فراخی کے دروازے کھول دے تو وہ قادر بھی ہے اور اپنے بندوں سے پیار بھی کرتا ہے یہ قربانی ایک مالدار شخص کی قربانی سے افضل بھی ہوگی اور بارگاہ ء ربی میں مقبول بھی اور اگر دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو رہی ہے تو پھر اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اللہ کسی کو تکلیف میں پڑنے کا حکم نہیں دیتا۔

Holy Quran
Holy Quran

قرآن پاک میں واضح حکم ہے کہ اللہ کو نہ تو تمھاری طرف سے بہائے گئے خون کی ضرورت ہے اور نہ ہی گوشت کی وہ تو محض تمھاری نیتوں کا اخلاص چاہتا ہے ایک ایسا مالدار شخص جو دس بکرے یا دوچار لاکھ والے بیل اپنی نمود ونمائش کے لیے قربان کرتا ہے کہ لوگ کہیں گے کہ واہ چوہدری صاحب بڑے دیندار آدمی ہیں تو اسکے یہ سارے جتن اسے دنیا سے تو داد دلوا سکتے ہیں مگر اللہ کی رضا والی قربانی اسکی نہیں ہوگی قربانی دراصل اس جذبہ کا نام ہے جس پر اللہ کی رضا کے حصول کے لیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا جائے اور اس میں ریاکاری کا پہلو ہرگز نہ آنے پائے ورنہ فضول ہوگا سب کچھ تیسری اہم بات یہ کہ قربانی کے گوشت کی تقسیم کا مسئلہ ہے۔

قربانی کا بکرا ایک لاکھ کا خریدا محلہ میں اسکی نمائش کی اور ذبح کرکے فریزر میں رکھ لیا تو یہ قربانی ہرگز نہیں بلکہ یہ گوشت ان لوگوں کا حق ہے جو شائد صرف قربانی پر ہی گوشت کھاتے ہوں قربانی کا جانور خریدنے کے لیے مال آپکا رزق حلال ہو حرام طریقہ سے کمایا ہوا مال منشیات فروشی سے ڈکیتی راہزنی سے اور بالخصوص کسی کی حق تلفی کرکے کمایا ہوا مال اللہ کی بارگاہ میں پیش کرنا ایسے ہی ہے جیسے ہم اللہ کو نہ تو بصیر مانیں اور نہ علیم و حکیم قربانی قربت خداوندی کا بہترین ذریعہ ہے۔

اسلام قربانیوں کی داستان کا نام ہے اسکی بتدا بھی قربانی ہے اور انتہا بھی قربانی مگر قربانی اگر اپنی نمائش کے بجائے صرف اسی کی رضا کے لیے ہو تو سنت رسول عربیۖ بھی ہو گی اور سنت ابراہیمی بھی ،،،مسجد بنا رہا ہے سنگ مرمر سے امیر شہر پڑوس میں ہیں بچے بھوکے سوئے ہوئے والسلام۔

Manzoor Faridi
Manzoor Faridi

تحریر : منظور احمد فریدی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Eid ul Adha
Previous Post عید الاضحی کا تہوار
Next Post مسلمانوں کا عظیم رہنما
Quaid e Azam

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.