yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آج کی تعلیم

Yes 1 Webmaster September 6, 2015September 6, 2015 1 min read
Child Education
Share this:
Mother And Child
Mother And Child

تحریر: فاطمہ سباہت
بے شک اس کائنات کی سب سے حسین اور معصوم مخلوق بچے ہیں۔ بچے اللہ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہیں اور پھولوں کی طرح نازک ہوتے ہیں۔اس لیے ان کی تربیت بھی بہت خاص توجہ کی طالب ہے۔ بچے ماں اور باپ دونوں کی اہم اور مکمل زمداری ہیں، لیکن چونکہ باپ زیادہ تر گھر سے باہر ہوتے ہیں اس لئے بچے کی شخصیت اور اس کے کردار کی تعمیر میں بڑا کردار ماں کا ہوتا ہے۔بچے کی پہلی درس گاہ درحقیقت ماں کی گود ہے۔ لیکن آجکل جس وقت بچے کو ماں کی گود کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت مائیں بچوں کو ٹیچرز کی گود میں ڈال دیتی ہیں۔ دو ڈھا ئی برس بچے کی عمر ہی کیا ہوتی ہے،اسے ماں کی محبت چاہیے ہوتی ہے،نہ کہ ٹیچر کی ڈانٹ ڈپٹ۔سوچنے کی بات ہے کہ جب ایک ماں اپنے دو یا تین بچوں کو نہیں سنبھال سکتی ہے تو ایک ٹیچر ۰۲ یا ۵۲ بچوں کو کیسے پیار سے سنبھال سکتی ہے۔

جب ماں ہی اپنے دل پہ پتھر رکھ کر اپنے بچے کو دوسرے کی گود میں ڈال دے گی تو دوسرے کے دل میں ایک غیر کے لئے درد کسے پیدا ہو گا۔یہی تو وہ دور ہوتا ہے جب بچے علمیت یا علمی اثرات فورا قبول کرتے ہیں۔کیونکہ ان کے معصوم زہن کورے کاغذ کی مانند ہوتے ہیں،اور یہی علمیت یا مخفی اثرات اخر تک ان کی شخصیت کے ہر پہلو سے جھلکتے ہیں۔آج کل کے دور کی مصروف ماں جب امنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ٹی وی میں کارٹون لگا کر خود اپنے کاموں میں مصروف ہو جاتی ہے تو بچوں کے معصوم زہنوں میں کارٹوں کریکٹر ایسے سوار ہو جاتے ہیں کہ وہ انسانوں کے بجائے اوگی اور ٹام کروز کو آئیڈیا لائز کرنے لگتے ہیں اور ان جیسا بنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Child Education
Child Education

مہنگی ترین درس گاہوں میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود آج کا بچہ پیچھے کیوں ہے؟ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ والدین بچوں کو صرف ٹیوشن دلوانے کے چکر میں اسے رٹو طوطا بنا دیتے ہیں کچھ بھی ہو جاہے جسے بھی ہو پوزیشن فرسٹ ہی آنی چاہیے۔اس سے یہ ہوتا ہے کہ بچہ سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے اور صرف پوزیشن لانا چاہتا ہے۔والدین کو چاہیے کہ صرف اسکول اور ٹیوشن پر انحصار نہ کریں بلکہ ان کی پڑھائی پر خود بھی دلچسپی لیں،ان سے پوچھیں آج کیا پڑھا،کیا لکھا۔اسکول کے پورے دن کے حالات بچے کی زبانی خود سنیں،پورے سال میں صرف ایک بار ہی نہیں،بلکہ وقتا فو قتا بچے کے اسکول میں چکر لگائے جائیں اسکی پڑھائی کے بارے میں آگاہ رہیں۔وہ کن بچوں میں اٹھ بیٹھ رہا ہے،کن بچوں سے دوستی ہے سب پر نظر رکھیں۔

دوسری وجہ والدین کی حد سے زیادہ مصروفیت ہے جس کے باعث بچے نظر انداز ہو رہے ہیں، والدین کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ٹائم گزار سکیں،بجائے اس کے کہ وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں،ان سے بات کریں انھیں ٹی وی اور نیٹ کا استعمال کروا کر سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے دنیا کے ساتھ چل رہے ہیں۔انھیں یہ نہیں پتا کے ان کے بچے جدید سہولتوں کے سیلاب میں بہہ کر اپنے دین اور اخلاقیات سے دور ہو رہے ہیں۔والدین کو چاہیے کہ بچوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے کے لیے ان کو اصلاحی اور دلچسپ کہانیوں پر مبنی کتابیں تحفے میں دیں۔

کچھ والدین کھلاؤ سونے کا نوالا اور دیکھو شیر کی نظر سے کے مقولے پر عمل کرکے اپنے بچے کو ایسے شیر کی نظر سے دیکھتے ہیں کہ بچہ ساری زندگی ڈری سہمی زندگی گزار دیتے ہیں،اور والدین کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ ان کا بچہ آخر چاہتا کیا ہے جب والدین ہی بچوں سے ان کی باتیں نہیں سنیں گے تو بچہ گھر سے باہر دلچسپی کے مواقع ڈھونڈتا ہے،اور انہیں گھر سے باہر جہا ں کہیں نرمی کا سلوک ملتا ہے وہ وہاں اپنی باتیں شئر کرنے لگ جاتے ہیں اور یہ بات بہت خطر ناک ثابت ہوتی ہے خاص طور پر لڑکیوں کے،اس میں ماں کا کردار زیادہ اہمیت رکھتا ہے کہ وہ اپنی بچیوں سے دوستانہ رویہ رکھیں اور ان کی ہر بات سنیں۔

Child Education
Child Education

بچوں کو شیر کی نظر نہیں بلکہ ایک انسان کی نظر چاہیے۔ جسمیں پیار، محبت اور شفقت ہو۔اور جب بچوں اور والدین میں دوستی کا تعلق ہوگا تو ایسا بچہ زیادہ پر اعتماد ہو گا،بنسبت اس بچے کہ جس کے دل میں اپنے والدین کے لئے ایسا خوف اور دہشت بیٹھی ہو ئی ہو کہ جسے اس کے والدین نہیں،پولیس والے ہوں۔ہر وقت کی ڈانٹ ڈپٹ،ہر وقت کی نصیحت اور روک ٹوک سے بچہ والدین سے دور بھاگنے لگتا ہے۔گھر میں والدین اور اسکول میں ٹیچر کی سختی سے بچے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کی صلاحیتں ختم ہو جاتی ہیں۔ اپنے بچوں کو محبت، شفقت اور اپنا وقت دے کر انھیں معاشرے کا خود اعتماد، باشعور، باصلاحیت اور کامیاب شہری بنائیں۔

تحریر: فاطمہ سباہت

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pak Shuhda
Previous Post اے راہ حق کے شہیدو پہلا حصہ
Next Post 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان
Pakistan Defence Day

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.