yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

روسی وزیراعظم بھی کرونا کا شکار، دنیا کے دوسرے کرونا کے شکار وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

MH Kazmi May 1, 2020May 1, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) روس میں کرونا وائرس کی شدت میں اضافے کے بعد روسی وزیر اعظم میخائل میشوتن بھی کورونا کا شکار ہوگئے، وہ دنیا کے دوسرے وزیراعظم ہیں جوکرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ روسی وزیر اعظم 54 سالہ میخائل میشوتن 30 اپریل کو کورونا کا شکار ہوئے اور اسی روز میں ریکارڈ 7 ہزار 99 کیسز سامنے آئے تھے۔روس کو بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کا سامنا ہے اور گزشتہ روز ہی روس میں متاثرہ مجموعی افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی تھی۔ روس میں یکم مئی کی صبح تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ہوچکی تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر ایک ہزار 73 ہوچکی تھی۔ روس میں مارچ سے کورونا سے بچنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے تاہم عالمی سطح پر روس کو وبا کے خلاف منظم اقدامات نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ روس نے کورونا سے بچاؤ اور لوگوں کی جانب سے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت سزائیں بھی نافذ کر رکھی ہیں۔
روس میں کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے والے شخص کو 5 سال قید اور 40 لاکھ پاکستانی روپے تک جرمانے جیسے قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔ اسی طرح لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور گھروں تک محدود نہ رہنے والے افراد کو 6 لاکھ پاکستانی روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، تاہم اس باوجود روس میں کورونا کے کیسز میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ رواں ہفتے ہی روس میں کورونا کے 20 ہزار تک مریض سامنے آئے ہیں اور ان میں سے وزیر اعظم میخائل میشوتن بھی ایک ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم میخائل میشوتن کے ٹیسٹ کا نتیجہ 30 اپریل کو سامنے آیا، جس میں ان میں کورونا کی تصدیق کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رپورٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم میخائل میشوتن نے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو ایک ویڈیو کال کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ کورونا کا شکار بن چکے ہیں اور اب صحت مند ہونے کے لیے قرنطینہ میں منتقل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے روسی صدر کو درخواست کی کہ جب تک وہ صحت مند نہیں ہوجاتے تب تک انہیں ذمہ داریوں سے آزاد کیا جائے، تاکہ وہ بے فکر ہوکرجلد سے جلد صحت یاب ہوں۔ روسی وزیر اعظم نے صدر کو بتایا کہ وہ ماہرین کے مشورے کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور اس دوران وہ بطور وزیر اعظم خدمات سر انجام نہیں دیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ فرسٹ ڈپٹی پرائم منسٹر اینڈری بیلاسوو بطور وزیر اعظم خدمات سر انجام دیں گے۔ میخائل میشوتن اب تک دنیا کے دوسرے وزیر اعظم ہیں جو کورونا کا شکار ہوئے ہیں، ان سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی مارچ میں کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں انہیں ایک ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ بورس جانسن ایک ہفتہ قبل ہی صحت مند ہوکر بطور وزیر اعطم ذمہ داریاں نبھانے لگے ہیں۔ ساتھ ہی میخائل میشوتن روس کے اب تک وہ پہلے سب سے اعلیٰ حکومتی عہدیدار ہیں جو کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بورس جانسن کوبیٹے کی پیدائش پر باحجاب خاتون نے پھولوں کا تحفہ پیش کرکے مبارکباد کا پیغام دیا
Next Post وزیر خارجہ اور ایرانی ہم منصب کا کورونا وائرس کی وباء سے پیدا تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.