yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

روسی ہیکرز کا امریکا میں بجلی کے نظام کو تباہ کرنے کا منصوبہ

MH Kazmi June 18, 2017June 18, 2017 1 min read
Russian hackers have a plan to destroy the electrical system in the US
Share this:

واشنگٹن ڈی سی: امریکا میں سائبر سیکیوریٹی ماہرین نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سرپرستی میں وہاں کے ہیکرز نے ایک ایسا ’’سائبر ہتھیار‘‘ بنا لیا ہے جو بجلی گھروں میں نصب کمپیوٹروں کو نشانہ بنا کر بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام درہم برہم کر کے پورے امریکا کو اندھیرے میں ڈبو سکتا ہے۔

Russian hackers have a plan to destroy the electrical system in the US
Russian hackers have a plan to destroy the electrical system in the US

اس بات کا انکشاف چند روز پہلے امریکی حکومت کو خدمات فراہم کرنے والی سائبر سیکیوریٹی فرم ’’ڈریگوس‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے جس کے کچھ حصے امریکی اخبار ’’دی واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے اپنی ایک تازہ خبر میں شائع بھی کیے ہیں۔

تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ سائبر سیکیوریٹی اور ہیکنگ کے امریکی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات میں روسی ہیکروں کی مبینہ مداخلت کی تحقیق میں مصروف ہے جبکہ اس ٹیم میں مختلف نجی اداروں سے ماہرین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

 ان ہی تحقیقات کے دوران غیر متوقع طور پر انکشاف ہوا کہ گزشتہ سال یعنی 2016 میں روسی حکومت نے اپنے ہیکروں سے کچھ ایسے خاص وائرس یا ’’سائبر ہتھیار‘‘ بھی تیار کروائے تھے جن کی مدد سے کسی بھی بجلی گھر کا نظام شدید طور پر متاثر کیا جا سکے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ’’کریش اوور رائیڈ‘‘ نامی اس وائرس کو دسمبر 2016 میں یوکرین کے بجلی گھر پر آزمایا گیا تھا جہاں اس نے بجلی گھر کے صرف ایک پیداواری یونٹ کو کامیابی سے متاثر کیا اور بجلی کی پیداوار رکوا دی۔

خدشہ ہے کہ معمولی ترمیم کے بعد یہی وائرس امریکی بجلی گھروں کو بھی ناکارہ بنانے میں استعمال کیا جاسکے گا کیونکہ دنیا بھر میں بجلی گھروں سے منسلک کمپیوٹر اور ان پر چلنے والے پروگرام کم و بیش ایک ہی جیسے ہوتے ہیں۔ اس خدشے کو یوں بھی تقویت پہنچتی ہے کیونکہ حالیہ برسوں کے دوران امریکی اہداف کو نشانہ بنانے میں روسی ہیکروں کی دلچسپی مسلسل بڑھتی جارہی ہے جو امریکی نقطہ نگاہ سے شدید خطرے والی بات ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر پر اب تک امریکا کی نیشنل سیکیوریٹی ایجنسی اور دوسرے متعلقہ اداروں نے کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا جبکہ ساتھ ہی ساتھ روس کی جانب سے امریکی بجلی گھروں پر سائبر حملوں کا معاملہ بھی صرف ایک امکان کی صورت موجود ہے۔ البتہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ امکان کب، کیسی اور کس حد تک خطرناک حقیقت کا رُوپ دھار لے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sawwar Mohammad Hussain martyr of Haider birthday is being celebrated today
Previous Post سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
Next Post سرفراز کا مذاق اڑانے والے ’غلامانہ‘ ذہنیت کے ہیں، وریندر سہواگ
Mockery of the Sarfaraz are 'slavish' mentality, Virender Sehwag

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.