yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

Web Editor August 1, 2018 1 min read
Revealed of former prime minister Nawaz Sharif secret meetings in Adiala Jail
Share this:

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو گزشتہ رات طبیعت میں بہتری آنے پر پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اب سابق وزیرا عظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے، یہی نہیں بلکہ جیل کا عملہ بھی نواز شریف کے لیے خدمت گزار کے فرائض انجام دے رہا ہے۔
رات دس سے بارہ بجے تک پنجاب جیل خانہ جات کے ایک اعلیٰ افسرکی گاڑی میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوئی آتا رہا ہے جبکہ ڈیوٹی پر موجود جیل ملازمین کو بھی اس وقت ہی طرح تبدیل کیا جاتا رہا ہے ، اس حوالے سے مزید اہم انکشافات بھی سامنے آ ئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جیل یاترا میں جیل خانہ جات کے اعلیٰ افسروں سے سے لے کر نچلا عملہ بھی سابق وزیرا عظم سے اپنی وفاداری کو نبھانے کی آ خری حدیں بھی عبور کر چکا ہے۔
کوئی دن ایسا نہیں تھا جس دن نوازشریف کی ملاقات نہیں کروائی جاتی تھی اور یہ ملاقات جیل کے وقت کے بعد کروائی جاتی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر ملاقاتیں رات دس بجے سے لے کر رات بارہ بجے تک ہوتی تھیں ۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملنے کے لیے آ نے والے شریف خاندان کے افراد ان کے قریبی ساتھی جیل خانہ جات کے ایک اعلیٰ افسر کی سرکاری گاڑی میں آ تے تھے اور یہ گاڑی جیل کے گیٹ کے اندر تک جاتی تھی جہاں سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقاتیں ہوتی تھیں اور جس وقت ملاقات ہوتی تھی اس وقت فوری طور پر جیل ملازمین کی ڈیوٹی ختم کر دی جاتی تھی اور صرف چند وفادار ملازم ہی ملاقات کے وقت وہاں رہتے تھے تا کہ کسی کو بھی اس ملاقات کا علم نہ ہو سکے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے دوران تین مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے نمبر سے نوازشریف کی کسی سے بات بھی کروائی گئی ہے ۔ نوازشریف کی ملاقاتوں کے علاوہ جیل کا عملہ نوازشریف اور ان کے سا تھیوں کے لیے پیغام رسانی کے فرائض بھی ادا کرتا رہا ہے اور جب نوازشریف کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تو اس عرصہ میں یہ کام جیل عملے نے کیپٹن (ر) صفدر ، مریم اور حنیف عباسی کے لیے بھی کیا ۔ذرائع کے مطابق اوپر سے لے کر نیچے تک جیل کا عملہ جیل قوانین سے ہٹ کر جیل میں قید ان افراد کو سپورٹ کر رہا ہے ، اور ان کی کئی طریقوں سے مدد بھی کر رہا ہے۔جب اس سے متعلق دریافت کیا گیا تو اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سید اﷲ گوندل ان ملاقاتوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے رہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Regarding the Pakistan Sports Board Labor Union elections Malik Usman Shakil gave special interview to the national newspaper
Previous Post پاکستان سپورٹس بورڈ لیبر یونین کے انتخابات کے حوالے سے ملک عثمان شکیل قومی اخبار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے
Next Post قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد
Executive Board of the National Accountability Bureau meeting under the chairmanship of the National Accountability Bureau, Justice Javed Iqbal held in NAB Headquarters Islamabad

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.