yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

336 اہم شاہراہوں پر دہشتگردی کا خدشہ

Yes 1 Webmaster February 25, 2015 1 min read
Lahore
Share this:
Lahore
Lahore

لاہور (یس ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی سے بچنے اور ٹریفک کی بہتری کے لئے لاہور کی اہم شاہراہوں پر موجود پارکنگ سٹینڈز اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مراسلہ جاری کر دیا جس میں لاہور میں موجود 36 اہم شاہراہوں کو کلیئر کرانے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، ان شاہراہوں پر موجود پارکنگ سٹینڈز کے ٹھیکے کینسل کرائے جائیں گے جبکہ تجاوزات پر مقدمات درج ہونگے جس میں سٹی ٹریفک پولیس کا خصوصی سکواڈ بھی کارروائی کرے گا۔

تفصیل کے مطابق سی ٹی او کی ہدایت پر ویجی لینس ٹیم نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس میں لاہور کی 36 اہم شاہراہوں پر یا تو تجاوزات قائم ہیں یا وہاں پر ضلعی حکومت کی جانب سے پارکنگ سٹینڈز کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے جس کے باعث ان اہم شاہراہوں پر کسی بھی وقت دہشت گردی جیسے واقعات ہونے کا خدشہ ہے اور ٹریفک کے بہاؤ میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان شاہراہوں پر موجود تجاوزات اور پارکنگ سٹینڈز متعلقہ تاجروں اور ٹاؤن انتظامیہ کی ملی بھگت سے قائم ہیں جن ٹھیکیداروں کو پارکنگ سٹینڈز کا ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ اپنی حدود سے زائد جگہ گھیرے ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو تمام پولیس لائنز ،تھانوں ،ٹریفک سیکٹرز اور حساس اداروں کے قریب تجاوزات کے قائم ہونے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بھی کہا گیا ہے جس میں بوہڑ والا چوک لنڈا بازار سر فہرست ہے ،اسی طرح دہلی گیٹ سی آئی اے بلڈنگ کے قریب لنڈا بازار، لارنس روڈ چڑیا گھر کے قریب تجاوزات ،میو ہسپتال مین روڈ تجاوزات شامل ہیں۔

اہم شاہراہوں میں مال روڈ اور اسکی ملحقہ سروس روڈ، ہال روڈ ،جیل روڈ، فیروز پور روڈ ،بوہڑ والا چوک، سیشن کورٹ مین روڈ، مغلپورہ ،سنت نگر، لبرٹی مارکیٹ، نیلا گنبد ،ریلوے سٹیشن ،لنڈا بازار ریلوے سٹیشن ،شیرانوالہ گیٹ ،بادامی باغ ،برانڈ رتھ روڈ ،سرکلر روڈ ،اردو بازار ،شاہ عالم مارکیٹ ،رنگ محل ،انار کلی ،موچی گیٹ ،یتیم خانہ چوک ،سکندریہ کالونی اور شاہراہیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ متعدد مارکیٹیں بھی شامل ہیں جہاں پر ٹاؤن انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث راستے ہی بند کر دئیے گئے ہیں جن میں چاہ میراں بازار ،اچھرہ بازار ،باغبانپورہ بازار جیسی بڑی مارکیٹیں بھی شامل ہیں۔سی ٹی او نے تمام اہم شاہراہوں کی تفصیلی رپورٹ بھی ضلعی حکومت کو بھیج دی ہے جس میں متعدد پارکنگ سٹینڈز کو ختم کرنے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sheikh Rohail Asghar
Previous Post شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی روحیل کی ضمانت منظور
Next Post دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، کیری
John Kerry

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.