yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صحافیوں کی عالمی تنظیم نے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث افغانی اورپاکستانی صحافیوں کو تنبیہی نوٹس پر پاکستانی حکام کو ہی موردالزام ٹھہرا دیا،

MH Kazmi July 9, 2020July 9, 2020 1 min read
Share this:
 

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے منظر عام پر آنے والے حکومت پاکستان کے اس اندرونی میمو پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں بیرون ملک مقیم 6 صحافیوں کو “پاکستان کے خلاف” بولنے سے روکنے کی بات کی گئی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس میمو کی حقیقی نوعیت سے قطع نظر اگر ان صحافیوں یا ان کے اہلخانہ کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو پاکستانی حکام اس کے ذمے دار ہوں گے۔میمو کے مطابق یہ صحافی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا قلمی ناموں سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے خلاف مواد شائع کررہے ہیں۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کی نقل و حرکت اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سختی سے نگرانی کی جائے۔ تنظیم کے مطابق اسے 18 جون کی تاریخ والے وزارت داخلہ کے اندرونی میمو کی ایک نقل ملی ہے جس میں چھ صحافیوں کے نام ہیں۔ ان میں پانچ پاکستانی اور ایک افغان شہری ہے۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکہ اور یورپ میں ایسی کئی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو بیرون ملک پاکستان کے مفادات کو سنگین نقصان پہنچا رہی ہیں۔. صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے یورپ اور امریکا میں مقیم ایک افغان اور پانچ پاکستانی صحافیوں سے متعلق پاکستان کے سکیورٹی حکام کے ایک ‘خفیہ مراسلے‘ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

STATED, MEMO, BY, PAKISTAN, INTERIOR, MINISTRY, CONSISTS, OF, SIX, PAKISTANI, AND, AFGHANI, JOURNALISTS, NAME

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق آر ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کا یہ ‘خفیہ میمو‘ اٹھارہ جون کو تحریر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مراسلے میں یورپ اور امریکا میں مقیم ایک افغان اور پانچ پاکستانی صحافیوں کی مبینہ ”پاکستان مخالف سرگرمیوں‘‘ پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ان چھ افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی میڈیا میں ”ریاست مخالف مواد‘‘ شائع کراتے ہیں، اس لیے ”ان کی نقل و حرکت، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سختی سے نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ مراسلے میں یہ مزید ہدایات ہیں کہ، ”ان سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے کہا جا سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے خلاف باتیں کرنا بند کر دیں۔‘‘ آر ایس ایف نے سکیورٹی کی خاطر چھ صحافیوں کے نام جاری نہیں کیے ہیں۔ آر ایس ایف کے مطابق یہ میمو پانچ اعلیٰ شخصیات کے لیے تھا، جن میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی، ڈی جی ملٹری انٹیلیجس اور وزارت خارجہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے خبررساں ادارے کی طرف سے آئی ایس پی آر کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا موقف نہیں آیا۔ پاکستانی حکام ماضی میں ایسے الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔ آر ایس ایف کے مطابق یہ میمو سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا اور بظاہر یہ ڈرافٹ دستاویز ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ مراسلہ کس نے یا کیوں لیک کیا؟ ایک بیان میں تنظیم کے ایشیا پسیفک خطے کے انچارج ڈینیئل بیسٹرڈ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ دستاویز پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے خود ہی لیک کیا ہو تاکہ صحافیوں کو ڈرایا اور ان کے حوالے سے رائے عامہ کو خراب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوئی باقاعدہ سرکاری میمو نہیں ہے تو بھی صحافیوں سے رابطہ کرنے والی بات انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا، ”اس مراسلے میں جن صحافیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، تنظیم ان کے تحفظ پر نگاہ رکھے گی اور اگر انہیں یا ان کے گھر والوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی تو ہمیں پتہ ہو گا کہ اس کی ذمہ داری کس پر ہو گی۔‘‘

اگرچہ تنظیم نے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ میمو جن صحافیوں کے نام شامل ہیں، ان میں ایک کا تعلق وائس آف امریکہ سے ہے۔ میمو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان افراد سے باضابطہ ذرائع سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کے خلاف بولنے سے باز آجائیں۔ بظاہر یہ میمو وزارت داخلہ کے افسروں کو نہیں بھیجا اور سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا بلکہ ایک ورکنگ ڈاکومنٹ ہے جو صرف پانچ وصول کنندگان کو بھیجا گیا ہے۔ ان میں آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور وزارت خارجہ شامل ہیں۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کے مطابق اس سال کے آغاز سے بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ان میں سب سے سنگین واقعہ سویڈن میں مقیم بلوچستان ٹائمز ویب سائٹ کے ایڈیٹر ساجد حسین کی پراسرار موت تھی۔ لاپتا ہونے کے سات ماہ بعد اپریل میں ان کی لاش ملی تھی۔
سویڈش پولیس نے ابھی تک اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ ان کی موت کا سبب بطور صحافی ان کا کام تھا۔ یہ بات پریشان کن ہے کیونکہ ساجد حسین کی ویب سائٹ نے ان کے صوبے بلوچستان میں منشیات کی اسمگلنگ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گم شدگیوں اور باغیانہ سرگرمیوں کی خبریں شائع کی تھیں۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ انھیں ان حساس موضوعات کی کوریج پر ہدف بنایا گیا ہو۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کا کہنا ہے کہ اسے ملنے والی خفیہ معلومات کے مطابق 2019 کے آخر سے آئی ایس آئی کے اندر پاکستانی حکومت کے ان مخالفین کی ایک فہرست گردش کررہی ہے جنھوں نے مختلف ملکوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔
اس بارے میں فوری طور پر حکومت پاکستان کا موقف سامنے نہیں آیا اور وائس آف امریکہ کی حکام سے رابطے کی ابتدائی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ جس ذریعے سے بھی موقف سامنے آئے گا اسے یہاں شامل کیا جائے گا۔

SPOKESPERSON, MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS

DG ISPR FILE PHOTO
DG ISI LT. GEN FAIZ HAMEED۔. PHOTO FILE

 

REPORTERS, WITHOUT, BORDERS, WARNS, PAKISTANI, OFFICIALS, NOT, TO, THREAT, OVERSEASE, JOURNALISTS, PERFORMING, THEIR, DUTIES
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان ہمارے جاسوس دہشتگرد کو ڈراتا دھمکاتا رہا، کلبھوشن یادیو کیس پر بھارتی وزارت خارجہ کا مضحکہ خیز موقف سامنے آیا
Next Post پاکستان نے افغان طلبا وطالبات کیلئے سکالرشپ پروگرام کے تحت 1٫551 بلین کے فنڈز جاری کردیے،

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.