yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پلڈاٹ رپورٹ بڑی جمہوری جماعت

Yes 2 Webmaster December 29, 2014 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : عمر فاروق اعوان
پاکستان کی سیاست میں موجود سب کی سب جماعتیں چھوٹی ہو یا بڑی اپنے آپ کو سب سے زیادہ جمہوری کہتی ہیں اپنے منہ میں مٹھو بنا زیادہ مشکل تو نہیں ہوتا پاکستان میں آمریت کے خلاف ہر کوئی آواز بلند کرتا نظر آتا ہے لیکن دیکھا جائے تو ایک دو سیاسی جماعتیں چھوڑ کر سب جماعتیں اندرونی طور پر آمریت اور خاندانوںسے بھر پور ہیں گزشتہ دنوں غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے حوالے سے ایک جائزہ رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری اور منظم سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کی سب سے پرانی سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے پاکستان بنے سے قبل ہی اس کی بنیاد سید مودودی نے رکھی اور اس وقت کے ارکین جماعت نے سید مودودی کو امیر جماعت اسلامی منتخب کرلیاسید مودودی 32نے سال تک اس منصب پر رہنے کے بعد جماعت اسلامی کی امارات سے اپنے آپ کو خود الگ کر لیا کتنی خوبصورت روایت قائم کی ،جس کی مثال شائد ہی کسی جگہ ملتی ہو اس کے بعد میاں طفیل محمد کو جماعت اسلامی کے ارکان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا جو15سال امیر جماعت رہے اور پھر قاضی حسین احمد22سال تک امیر جماعت اسلامی رہے اور ان کے بعد سید منور حسن امیر منتخب ہوئے اور اب سراج الحق اس تحریک کے قائد منتخب ہوئے سب سے اہم بات ہے۔

اب تک منتخب ہونے والے سب کے سب امیر جن کا آپس میں کوئی رشتہ داری یا تعلق نہیں اگر کوئی تعلق ہے تو اسلامی بھائی کا ہے جماعت اسلامی کے اند ر اس قدر جمہوریت ہے کہ یونین کونسل ،ٹاون،تحصیل ،ضلع،صوبہ اور مرکز ہر سطح کے امیر کے لیے ہر مقررہ مدت بعد الیکشن ہوتے ہیں اور بیلٹ پیپر اور ارکان کی لسٹ ہر رکن جماعت تک پہنچائی جاتی ہے جس کے بعد امیر منتخب ہوتا ہے اور اس کا حلف پڑھنے کے بعد اپنا کام شروع کرتا ہے اس کے لیے نہ تو کوئی مقابلہ بازی ہوتی ہے اور نہ کوئی پروپگنڈہ کیا جاتا ہے بغیر کسی گروپ بندی کے انتخابات مکمل ہوجاتے ہیں۔

جماعت اسلامی سے ہزاروں نہیں لاکھوں اختلافات کیے جا سکتے ہیں لیکن بڑے سے بڑامخالف بھی جماعت اسلامی کی اس حوالے سے تعریف کرتا ہے یہ روایت شائد جماعت اسلامی نے ہی قائم کی ہے انتخاب کے لیے کوئی امیدوار نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک رکن اپنے میں سے اہل ترین رکن کو اپنا امیر منتخب کر لیتا ہے۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اندرونی جمہوریت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی بنیاد سے اب تک ایک ہی الیکشن کروایا ہے جس میں ہر تحصیل ،ضلع میں آپسی لڑائی جھگڑے اور عہدے حاصل کرنے کی ایسی تڑپ اور طریقہ کار سامنے آیا کہ کہ اللہ کی پناہ اپنے ہی ساتھی کارکنان کے خلاف ایسے ایسے حربے کہ ابھی تک تعلقات اپنی جگہ وآپس نہ آسکے پھر بھی بحثیت مجموعی تحریک انصاف نے اپنی جماعت میں اندرونی الیکشن کروا کر جمہوی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں عام ورکروں کو بھی آگے آنے کا موقع ملا ہے۔

پلڈاٹ رپورٹ تناسب کے حساب سے جماعت اسلامی56فیصد پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی جمہوریت کے حوالے سے 49فیصد عوامی نیشنل پارٹی 46فیصدجمیعت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی 43فیصد ایم کیو ایم 42فیصدپیپلزپارٹی 34فیصد اور پاکستان مسلم لیگ ن 32فیصد کے ساتھ پارٹی جمہوریت کے حوالے سے سب سے کمزور ترین جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،عمران خان صاحب کی جماعت دیکھتے ہیں آئندہ پارٹی الیکشن کے حوالے سے کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے۔ اے این پی ،پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن، جمیعت علماء اسلام یہ سب خاندانی جماعتیں ہیں باپ کے بعد بیٹا اور بیٹے کے بعد پوتا وغیرہ وغیرہ،پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اندرونی طور پر بھی جمہوریت کو مستحکم کرنا ہو گا۔

تاکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی طرح ایک عام ورکر بھی اٹھ کر اپنی جماعت کا سربراہ بن سکے ،پلڈاٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کا آڈٹ کا نظام بھی انتہائی کمزور ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سختی کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کو اندرونی جمہوریت اور آڈٹ کو مضبوط کرنے کا پابند بنائے تاکہ پاکستان میں آمرانہ اور خاندانی نظام اور کرپشن کے خاتمے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہو۔

Umar Farooq Sardar
Umar Farooq Sardar

تحریر : عمر فاروق اعوان
فون نمبر03065876765

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Richard Olson and Ishaq Dar
Previous Post امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی اسحاق ڈار سے ملاقات، مالی امداد پر تبادلہ خیال
Next Post پھانسی
Muhammad Amjad khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.