yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

توبہ کی اہمیت

Yes 2 Webmaster February 10, 2016February 10, 2016 1 min read
Dua for Forgiveness
Share this:
Dua for Forgiveness
Dua for Forgiveness

تحریر : رانا اعجاز حسین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں لکھا اور وہ نوشتہ اس کے پاس عرش پر رکھا ہوا ہے کہ میری رحمت میرے غصے پر غالب ہوگی۔” (بخاری شریف) جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید کا آغازبھی بسم اللہ الرحمن الرحیم سے ہوتا ہے اس ایک جملہ میں اللہ تعالیٰ کی دو صفات کا ذکر ہے، ایک رحمن، دوسری رحیم، گویا اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کے آغاز میں جو تعارف کرایا ہے، وہ بہت رحمت والا، نہایت رحم کرنے والا ہے تاکہ کوئی گناہ گار اس سے مایوس ہو کر شیطان کی راہ پر گامزن رہنے پر مجبور نہ ہو۔ وہ گناہ گار بندہ اللہ کے عذاب کے ذکر کے باوجود نجات و بخشش کے لیے اُسی رحمن و رحیم کی چوکھٹ پر سر جھکائے کیونکہ وہ رحمن اور رحیم ہے۔ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں، جن میں سے ایک رحمت جن، انسان، جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کے درمیان اُتاری جس سے یہ آپس میں ایک دوسرے پر مہربانی اور رحم کرتے ہیں۔

اس رحمت سے وحشی جانور اپنے بچے پر مہربان ہوتے ہیں اور ننانوے رحمتیں محفوظ رکھ چھوڑی ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔ (مسلم شریف)”حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ رات کو اپنا دست رحمت پھیلاتا ہے تاکہ دن کو برائی کرنے والے کی توبہ قبول فرمائے اور دن کو اپنا دست رحمت پھیلاتا ہے تاکہ رات کے وقت برائی کرنے والوں کی توبہ قبول فرمائے، اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرتا رہے گا یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہوگا۔ (مسلم شریف) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتی ہیں سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا، جب کوئی شخص گناہ کاا عتراف کرتا ہے اوراللہ رب العزت کی رحمت کی جانب رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے اور اپنی رحمت سے اس کی جانب رجوع فرماتا ہے۔

ان احادیث مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ توبہ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر خصوصی انعام ہے اگر وہ ہماری نافرمانیوں پر سزا دے تو تب بھی اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کے اس انعام و احسان سے بھی کوئی شخص فائدہ نہ اُٹھائے تو یقینا بد نصیبی کی بات ہے۔ توبہ وہ نور معرفت اور نور ایمان ہے جو انسان کے دل میں پیدا ہو اور اس کے ذریعہ انسان یہ معلوم کرلے کہ گناہ زہر قاتل ہے۔اور جب انسان یہ دیکھے گا کہ اس نے بہت سا زہر کھا لیا ہے اور ہلاکت کے قریب ہے تو یقینا اس کے دل میں شرمندگی اور خوف پیدا ہوگا اس شخص کی طرح جو زہر کھانے سے پریشان ہو اور موت سے ڈرگیا اب وہ پریشانی اور خوف کی وجہ سے اپنے حلق میں انگلی ڈال کر قے کرنے لگتا ہے اور پھر دوا کی تلاش کرتا ہے تاکہ بقیہ اثر بھی ختم ہو جائے بالکل اسی طرح جب گناہگار انسان یہ دیکھتا ہے کہ اس نے جو گناہ کیا وہ زہریلے شہد کی طرح ہے جو خود تو میٹھا تھا لیکن نتیجتاً تکلیف دہ تھا تو اس طرح وہ گذشتہ اعمال پر شرمندہ ہوتا اور خوف کی آگ اس کے دل میں سلگنے لگتی ہے ،کہ اب وہ تباہ و برباد ہوگیا۔

اس خوف و دہشت کی آگ سے گناہ اور نافرمانی کا شوق بالکل نہ رہااوریہ پختہ ارادہ کہ میں گذشتہ ایام کے گناہوں کی معافی مانگوں گا اور آئندہ کبھی گناہ اور نافرمانی کا نام نہ لوں گا،ظلم و گناہ سے بازرہ کر اطاعت و فرمانبرداری کا راستہ اختیار کروں گا۔ جس طرح پہلے وہ ناز و خوشی اور غفلت میں ڈوبا ہوا تھا اب وہ مکمل طور پر گڑ گڑائے اور اس سے مسرت اور بے قراری کا ظہور ہونے لگے جس طرح وہ پہلے غافل لوگوں کی مجلس میں بیٹھتا تھا اب علمائ، صلحاء کی صحبت میں بیٹھے۔ توبہ کرنا ہر وقت ہر ایک پر ضروری ہے جب کوئی بچہ بالغ ہو اور وہ حالت گناہ میں ہو تواس پر توبہ کرنا لازم ہے تا کہ وہ گناہ چھوڑ دے اگر اپنے دل سے غافل ہے تو اس کے لیے اس غفلت سے توبہ کرنا واجب ہے ایسا طریقہ اختیار کرے کہ جس سے اس کا دل حقیقت ایمان سے باخبر ہو جائے۔

مقصد اس سے صرف اتنا ہے کہ ایمان کا مسلمان کے دل پر ایسا غلبہ ہو جائے کہ دل اس کا بالکل تابع بن جائے۔ اور اس غلبہ کی علامت یہ ہے کہ جن اعمال کا تعلق مسلمان کے جسم سے ہے وہ تمام اعمال کامل ایمان کے حکم کے مطابق ہوں ا ن میں شیطان کی فرمانبرداری کا شبہ تک نہ ہو کیونکہ نا فرمان اور گناہگار مسلمان کا ایمان کامل نہیں ہوتا۔ہر گناہ سے توبہ کرنا ضروری ہے کہ اگر گناہ بندے اور اللہ رب العزت کے درمیان حائل ہے یعنی بندے نے صرف اللہ تعالیٰ کی حق تلفی اور نافرمانی کی ہے تو ایسی حالت میں توبہ اس طرح کی جائے۔

(١) گناہ سے بالکل باز آجائے (٢) اپنے کئے پر شرمسار ہو (٣) آئندہ کے لئے اس گناہ سے باز رہنے کا دل میں پختہ ارادہ ہو۔ ان تین شرطوں میں سے اگر کوئی ایک شرط نہ پائی گئی تو توبہ صحیح نہ ہوگی۔ اوراگر حق تلفی کا تعلق کسی بندے اور انسان سے ہو تو پھر توبہ کی قبولیت کے لیے چار شرطیں ہیں تین پہلے والی اور چوتھی صاحب حق کو اس کا حق دے کر اور اگر مال وغیرہ تلف کیا ہے تو واپس کرے ،اگر تہمت لگائی ہے تو ا سے شرعی سزا دینے کا موقع دے یا اس سے معاف کرائے ،اگر غیبت کی تھی تو اس سے معافی مانگے تو یہ ندامت کا نام ہے جتنی بڑی ندامت ہوگی اتنی جلدی توبہ قبول ہوگی۔

حضرت عمر بن خطاب ایک بار مدینہ منورہ کی گلی سے گزر رہے تھے کہ ایک جوان سامنے آیا اس نے کپڑوں میں ایک بوتل چھپا رکھی تھی، حضرت عمر نے پوچھا اے نوجوان یہ کپڑوں میں کیا چھپارکھا ہے۔ اس بوتل میں شراب تھی۔ نوجوان نے اسے شراب کہنے میں شرمندگی محسوس کی۔ اس نے دل میں دعا کی یا اللہ مجھے حضرت عمر کے سامنے شرمندہ اور رسوا نہ فرمانا ان کے ہاں میری پردہ پوشی فرمانا۔ میں کبھی شراب نہ پیوں گا اس کے بعد نوجوان نے عرض کیا۔ اے امیر المومنین! میں سر کہ کی بوتل اُٹھائے ہوئے ہوں۔ آپ نے فرمایا مجھے دکھائو، جب نوجوان نے ان کے سامنے کی تو حضرت عمر نے اسے دیکھا تو وہ سرکہ تھا۔ اس حکایت میں دیکھنے کی بات یہ ہے کہ مخلوق کے ڈر سے توبہ کی تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے شراب کو سرکہ بنا دیا۔

لیکن اگر کوئی گناہ گارشخص جو برے اعمال کی وجہ سے ویران ہو چکا ہو خالص توبہ کرے اپنے کئے پر نادم ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کی شراب کو نیکی کے سر کے میں بدل دے گا۔ایک مسلما ن کی زندگی میں توبہ کی بڑی اہمیت ہے وہ گنا ہ کرتا ہے غلطیاں کرتا ہے ظلم کرتا ہے اگر وہ اللہ رب العزت کی بارگا ہ میں جھک جاتا ہے توبہ کرتا ہے عاجزی کرتا ہے روتا ہے اور خوب روتا ہے ۔تو یقینا ً توبہ قبول ہوجاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ پھر گنا ہ کرتا پھرے۔

اللہ رب العزت کو توبہ بہت پسند ہے جو لوگ اسکی بارگاہ میں جھکتے ہیں وہ ان سے محبت کرتا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں آتا ہے ۔”ان اللہ یحب التوابین ”بے شک اللہ رب العزت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔بلاشبہ سچی توبہ رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے، اور جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہو وہ دنیا میں بھی کامیاب اور آخرت میں بھی کامیاب ہوتا ہے۔ دعا ہے اللہ پاک ہمیں خلوص دل سے سچی و پکی توبہ کرنے کی توفیق عطاء فرمائے جو اتنی کامل اور اکمل ہو کہ ہمیشہ کے لیے ہمارے اور گناہوں کے درمیان اتنا فاصلہ کردے جتنا مشرق سے مغرب کے درمیان میں ہے۔ آمین

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین
ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Kashmir Conference
Previous Post یوم کشمیر کانفرنس میں راجا شیراز احمد چوہدری سکندر گوندل شاندار استقبال کرتے ہوئے
Next Post یوم کشمیر کانفرنس میں چوہدری خالد اپنے دوستوں کے ساتھ ایک خوبصورت انداز
kashmir conference

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.