yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہمارا دین اورہماری خواہشات

Yes 2 Webmaster February 24, 2016 1 min read
Religion
Share this:
Writing
Writing

تحریر: انعام الحق
گذشتہ دنوں ایک دوست کی جانب سے یہ پیغام ملا کہ آپ اکثر پاکستان کے علمائ کے خلاف لکھتے ہیں، کبھی انکے حق میں بھی لکھ دیا کریں۔ میں نے اُن سے پوچھا آپ بتائیں وہ اچھی باتیں جو میں ان کے بارے میں لکھ سکوں ایسے لوگ جنہیں معاشرے میں مثالی قردار کے طور پر ہونا چاہئے. ان کے واقعات، کہانیاں، گمراہیاں، لڑائیاں، جھوٹ اور ظلم کی داستانیں سن کر اس قدر دکھ ہوتا ہے کہ اُن کے حق میں لکھنا چاہیں تو بھی قلم نہیں چلتا۔ وہ دن اور آج کا دن ابھی تک ان محترم دوست صاحب کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اس بات میں قطعی دو رائے نہیں کہ ہم مجموعی طور پر ایک متحد قوم نہیں ہیں۔ بڑے بڑے لکھاری، تجزیہ نگار اور پڑھے لکھے بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی ایک ہجوم تو ہوسکتے ہیں ایک قوم نہیں۔اس کی وجہ وہ غلامی ہے جو ہمارے بزرگوں نے سہی ہے۔ صرف پاکستانی نہیں بلکہ ہندوستانی بھی ہجوم ہیں قوم نہیں۔ اگر انکا میڈیا پاکستانی میڈیا کی طرح آزاداور منہ پھٹ ہو تو دُنیا دیکھے گی کہ کس طرح ہندوستان مختلف حصوں میں تقسیم ہوتا ہے۔خیر ہم اپنے ملک کی بات کرتے ہیں۔

Religion
Religion

جس طرح ایک غریب کے پاس دولت آجائے تو اُس کے دل میں فوری خواہشات جنم لیتی ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے وہ تمام خواہشات کو پورا کر لے۔ کُچھ ایسا حال ہم پاکستانیوں کا بھی ہے۔ ہماری خواہشات دن بدن پڑھتی جا رہی ہیں، حسداور حرص ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اُس کے پاس اُس کی خواہش کے مطابق ہر چیز ہو۔اُسے پانے کے لئے جو بھی کرنا پڑے وہ کر گزرے بس اُسے حاصل کر لے اور اپنی حرص اور حسد پوری کر لے۔یہ غلام قوموں کی وہ نشانی ہے جس سے وہ آسانی پہچانے جاتے ہیں۔ غلام تو کل بھی تھے اور آج بھی ہیں فرق اتنا ہے کہ کل ہم اُن کے غلام تھے جن کے ملک میں داخل ہونے کوآج ترستے ہیں اور آج ہم اُن کے غلام ہیں جنہیں ہم ملک میں داخل ہونے نہیں دینا چاہتے۔

بے شمارخواہشات کو پورا کرنے کے لئے پاکستانی انتہائی اقدام کو پہنچ جاتے ہیں ۔وہ صرف اور صرف کم علمی اور دینی تعلیم کی کمی کی وجہ سے ایسے اقدام کرتے ہیں۔یہاں یہ سوچنا چاہئے کہ ہمیں دین سیکھانے والے کون ہیں؟وہ جو مدرسوں میں بچوں کو دہشت گردی سیکھاتے ہیں یا وہ جو دن میں زنا کو برا کہتے ہیں اور راتیں کوٹھوں پر گزارتیں ہیں؟ایسی بے شمار مثالیں ہیں جو میڈیا متعدد بار سامنے لا چکا ہے۔ پھر بھی اگر آپ یہ امید رکھیں کہ علمائ کے حق میں ہی لکھنا چاہئے تو آپ منافق ہیں لکھنے والے کو منافق بنانے کی خواہش چھوڑ دیں۔

زندگی میں ہر انسان کیلئے دو ہی راستے ہوتے ہیں، ایک اچھاراستہ اور دوسرا بُرا راستہ۔ایک وقت میں ایک انسان ایک راستہ پر چل سکتا ہے دونوں پر چلنے والا منافق ہوتا ہے۔آپ آج سے ہی اپنے ارد گرد نظر دوڑانا شروع کر دیں آپکو منافقوں کی پوری فوج نظر آئے گی۔ جو مسجد میں قدم رکھتے ہوئے تو مومن کہلاتے ہیں جبکہ راتوں میں بازارِ حُسن والے اُنہیں کنجر کہتے ہیں۔ٹی وی پر آپ رقاصائوں کے انٹرویو دیکھ لیں بڑے فخر کے ساتھ کہتی ہیں کہ اس کام میں اللہ نے بہت عزت دی ہے۔

ڈراموں ،فلموں اور سٹیج شو میں کام کرنے والا ہر فنکار یہ سمجھتا ہے کہ وہ محض اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عزت کی وجہ سے مشہور ہے۔حالانکہ دین کسی بھی رنگ میں کسی بھی قسم کے کنجر خانے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔جبکہ ہم دین سیکھانے والوں کو دیکھ لیں تو بیشمار ایسے ہیں جو اداکاروںکے ساتھ تصویر بنوانے کو فخر سمجھتے ہیں اور ویڈیوز میں بھی نظر آتی رہتی ہیں ۔لہٰذا پہلے علمائ کوسیدھا راستہ اپنانا ہوگا کیونکہ جب تک ہمارے علمائ خواہشات پر قابو نہ پا لیں وہ عوام کو خواہشات پر قابوپانے کی تعلیم ہرگز نہیں دے سکتے؟۔

Inam ul Haq
Inam ul Haq

تحریر: انعام الحق

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Academic Year
Previous Post 2016 تعلیمی سال قرار پایا
Next Post پاکستان ٹیکسٹائیل یونیورسٹی کراچی اور فرانس کے فیشن سکول ’’البرٹ دو موں‘‘ میں ایک اہم ’’ایم او یو ‘‘ پر دستخط ہوئے۔
Memorandum of understanding Between France & Pakistan (2)

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.