yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وہی جام گردش میں لا ساقیا !

Yes 1 Webmaster October 6, 2015October 6, 2015 1 min read
Muhammad PBUH
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: شاہ فیصل نعیم
وہ مذہب جس کی ابتدا ہی اِقراء سے ہوئی تھی آج اُس کا نام لینے والے علمی میدان میں بھی پسپا ہو چکے ہیں اگر ہمارے اقوال و افعال میں تضاد نا ہوتا تو آج بھی یہ دنیا چودہ سو سال پہلے والا منظر پیش کرتی جب مکہ و مدینہ وحی کے نور سے عرشِ معلی بنے ہوئے تھے۔

آقاۖ کی زبان ِمبارک سے ادا ہونے والے الفاظ کی کرنیں سلمان کو فارس سے صہیبکو روم سے آپۖ کے قدموں میں کھینچ لائیں کوئی قرن میں لطف پاتا رہا اور کوئی انگاروں پہ تڑپنا بھی عین عبادت خیال کرتایہ سب اُن کی ادائوں کا فیضان تھاجو بھی درِاقدس پہ جاتا جھولیوں فیض پاتا بِلا امتیازِمذہب پیمانہِ عدل اور علم کا فیضان سب کے لیے یکساں تھامسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی آقاۖ کے در پہ تشنگی ِعلم بُجھانے آتے تھے وہ ایک وقت تھا جب مسلمان دنیا کو ایک نیا اندازِ زندگی دے رہے تھے، نئی نئی قدروں سے زمانے کو آشنائی دِلا رہے تھے ،جب عرب سے لیکر سپین تک اسلام کا نور پھیل چکا تھا، مسلمان زمانے کی نئی نئی جہتوں سے آگاہی حاصل کر چکے تھے اور زمانہ اُن کا باجگزار تھا۔

پھر ایک وقت آیاجب مسلمانوں نے علم کو چھوڑااور عیش وعشرت کے بھنور میںایسے پھنسے کے ابھی تک کنارے کی تلاش میں سرگرداں ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلمانوں کی کشتی جہالت کی تاریکیوں میں دھنستی جا رہی ہے اور وہ اس انتظار میں ہیں کہ شاید کوئی ناخدا آئے اور ہمیں جہالت کے اس بھنور سے نکال باہر کرے۔یہ حال کسی ایک اسلامی ملک کا نہیں بلکہ ہر اسلامی ملک کسی نا کسی لحاظ سے تباہی و بربادی کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے۔

اگر ہم وطن عزیز کی تعلیمی صورتِ حال پہ نظر دوڑائیں تو اس وقت پاکستان میں 108یونیورسٹیاں ہیں جہاں متلاشیانِ علم اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جاتے ہیں اُن میں سے کچھ ہی ایسے ہیں جو علم پا کے واپس لوٹتے ہیں ورنہ اکثر تو دورانِ تعلیم ہی کسی دوشیزہ کو مسندِ قلب پہ بیٹھا کر یونیورسٹی کو خیر آبا د کہہ دیتے ہیں اور اپنی نئی دنیا آباد کرنے نکل پڑتے ہیں ۔ اگرہم پاکستان میں موجود یونیورسٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو ان 108 میں سے صرف ایک یونیورسٹی ایسی ہے جو دنیا کی پہلی 500 یونیورسٹیوں کی فہرست میں نظر آتی ہے اور اگر ہم ایشیا کی بات کریں تو ایشیا کی پہلی 100یونیورسٹیوںمیں پاکستان کی ایک بھی یونیورسٹی شامل نہیں ہے۔

پتاہے ایساکیوں ہوا؟ جب ہمارے حکمران قومی وسائل کو محبوبہ بیوی کی یاد میں تاج محل بنوانے، اپنی ہر ن کی یاد میں ہرن مینار بنوانے،مرنے کے بعد ہڈیوں کو محفوظ کرنے کے لیے مقبرہِ جہانگیر بنوانے اور اپنے نفوس کو ناز و نعم سے رکھنے کے لیے اعلیٰ و ارفعٰ قلعے و محلات تعمیر کروانے میں اندھا دھند صرف کررہے تھے اُس وقت اہلِ مغرب اپنی تمام تر پستیوں کے باوجود تعلیمی ادارے بنوا رہا تھا تاکہ اگر وہ نہیں تو ان کے بعد آنے والی ان کی نسلیں ان سے فیض پاکر اقوامِ عالم کی صف میں ایک مقام حاصل کر سکیں اور پھر ایسا ہی ہوا آج یورپ اور امریکا ترقی کی جس معراج پر پہنچ چکے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہے آج اہلِ مغرب کو اپنے مادرِعلمی پہ ناز ہے دنیا کے گوشے گوشے سے لوگ علم پانے امریکا اور یورپ جاتے ہیں۔

آج سے چودہ سو سال پہلے بھی لوگ علم کا فیض پانے کے لیے اک منزل کا رُخ کرتے تھے لیکن اُس وقت مادرِ علمی صفہ کا چبوترہ تھا اور اُستاد آمنہ کا لعلیۖ تھا لیکن آج منزل کوئی اور ہے درسگاہیں کوئی اور ہیں اور سکھانے والے امریکا اور یورپ ہیں ۔ آج ہمیں ضرورت ہے نئے تعلیمی اداروں کے قیام کی اور اعلیٰ نظامِ تعلیم کی چاہے ہم اس سے کچھ حاصل نا کر سکیں لیکن امیدِ واثق ہے کہ ہمارے بعد آنے والی نسلیں ان سے فیض پا کر اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر لیں گی پھر ہر سو علم کے اُجالے ہوں گے پھر نئے نئے الپ ارسلاں پیدا ہوں گے اور پھر ایک وقت آئے گا جب مسلمان پوری دنیا کے پاسباں بن جائیں گے۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Raja Ali Asghar
Previous Post کچھ دن کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی نئی باڈی تشکیل دے دی جائے گی۔ راجہ علی اصغر
Next Post بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ دوسرے درجے کا سلوک
Pakistanis Living Abroad

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.