yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف کے دو ریفرنس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Web Editor October 26, 2017 1 min read
Released guaranteed arrest warrant in two references of Nawaz Sharif
Share this:

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے دو ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Released guaranteed arrest warrant in two references of Nawaz Sharifسماعت کے آغاز پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کا کہنا تھا کہ عدالت 15دن کے لیےحاضری سےاستثنیٰ دےچکی جو 24 اکتوبر کو ختم ہوچکا، انہوں نے کہا کہ عدالت نے پندرہ دن کا وقت دیا،اب ملزم کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔ جج نے ہدایت کی کہ آپ تبصرہ نہ کریں، صرف قانونی بات کریں۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، حاضری سے استثنا دیا جائے۔ اس موقع پر کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔خواجہ حارث نے بتایا کہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ کل بذریعہ ای میل موصول ہوئی۔ نیب نے نواز شریف کی استثنا کی درخواست کی مخالفت کردی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدرنیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کےانتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور 400 اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ عدالت نے 3 ریفرنسزمیں استغاثہ کے2 گواہوں کوطلبی کےسمن جاری کررکھےہیں۔

احتساب عدالت میں ملزمان کےوکلااور15نیب پراسیکیوٹرزکوداخلےکی اجازت ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی میں ہونے کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوئے جب کہ مریم نوازجاتی امرا سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچی ہیں۔ نواز شریف کو 15 روز کے لیےحاضری سے استثنا دیا گیا تھا جو 24 اکتوبر کو ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کےپیش نہ ہونےپرحاضری سے استثنا کی درخواست دائرکی جائےگی۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے ان کے نمائندے ظافر خان عدالت کے روبرو پیش ہیں۔ عدالت نےحسین اورحسن نوازکومفرورقراردےکرجائیدادکی تفصیلات طلب کی ہیں،عدالت نے8نومبرتک پیش نہ ہونےپرملزمان کواشتہاری قراردینےکاحکم دےرکھاہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 19 اکتوبر کو نواز شریف پران کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی، جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر بھی ایون فیلڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ نواز شریف کے نمائندے، ان کی صاحبزادی اور داماد تینوں نے فرد جرم میں عائد الزامات کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔ 20 اکتوبر کوعدالت نے نواز شریف پرفلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کی تھی جبکہ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزما ن حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Contempt court case: Imran Khan's present go on election commission
Previous Post توہین عدالت کیس: عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش
Next Post پشاور؛ حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری
Peshawar: polling continues in by elections in NA 4

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.