yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میں جس سے چاہوں تعلقات رکھوں ۔۔۔۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کے بیان نے پوری دنیا کو چونکا دیا

MH Kazmi October 7, 2019 1 min read
Relationship with whom I want ... The world-renowned singer's statement shocked the whole world
Share this:

Relationship with whom I want ... The world-renowned singer's statement shocked the whole world

نیویارک (ویب ڈیسک) اگست میں پاپ گلوکارہ 26 سالہ مائلی سائرس اور 29 سالہ اداکار لیام ہیمس ورتھ میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں میں اس لیے علیحدگی ہوئی کیوں کہ گلوکارہ مائلی سائرس دراصل ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہیں،مائلی سائرس کے تعلقات امریکی خاتون بلاگر کیتھلین کارٹر سے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے بھی دیکھا گیا۔بعد ازاں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ دراصل لیام ہیمس ورتھ اور ان کے اہل خانہ کو مائلی سائرس کے جنسی رجحانات پر غلط فہمی ہوئی، اداکارہ ہم جنس پرست نہیں ہیں لیکن ایسی رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جاسکی جبکہ اگست کے آخر میں ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے طلاق کے حوالے سے امریکی عدالت سے رجوع کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق لیام ہیمس ورتھ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ انہیں طلاق کی اجازت دی جائے،کیوں کہ دونوں باہمی رضامندی سے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔اگرچہ تاحال دونوں کی طلاق کے حوالے سے عدالت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں آیا لیکن یہ خبریں سامنے ضرور آئیں کہ مائلی سائرس نے جس خاتون کے لیے شوہر کو چھوڑا تھا، انہوں نے اس خاتون کو بھی چھوڑ دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مائلی سائرس اور ان کی خاتون دوست کیتھیلین کارٹر کے درمیان تعلقات تین ماہ تک بھی نہ چل سکے اور اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔خاتون دوست سے علیحدگی کے بعد گزشتہ دنوں مائلی سائرس کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو میں انہیں آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا گیا جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی۔شوبز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کے مطابق حال ہی میں گلوکارہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہیں 22 سالہ آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں مائلی سائرس کو خود سے کم عمر گلوکار کے ساتھ ایک کمرے میں بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔مائلی سائرس کی جانب سے آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران ان کی جانب سے کیے جانے والے افیئرز پر شدید تنقید کی گئی۔رپورٹ میں ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے حوالے سے بتایا گیا کہ مداحوں کی جانب سے اپنے رومانس اور آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے پر تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنی لمبی چوڑی ٹوئٹ میں لوگوں کو کرارا جواب دیا۔اداکارہ نے آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ رومانس کرنے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بالغ خاتون ہونے کے ناتے اپنی مرضی سے کسی بھی پسندیدہ شخص کے ساتھ رمانس کر سکتی ہیں اور انہیں کیا غلط ہے کیا صحیح کا اندازہ ہے‘۔مائلی سائرس نے اپنی سلسلہ وار 2 ٹوئٹس میں مزید لکھا کہ انہیں یہ بھی علم ہے کہ آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے کے بعد لوگ ان کے ماضی کو یاد کر رہے ہیں اور انہیں ایک بری عورت ثابت کرنے پر اٹکے ہوئے ہیں۔گلوکارہ کے مطابق جب ایسا ہی کام کوئی مرد کرتا ہے تو انہیں لیجنڈ کہا جاتا ہے لیکن جب بھی کوئی خوبصورت خاتون ایسا کرتی ہے تو اسے ’بری عورت‘ سمیت طرح طرح کے القابات دیے جاتے ہیں۔انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی مرضی ہے کہ وہ جس سے جب چاہیں رومانس کریں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پیار کرنا دراصل ایک فن اور آرٹ ہے جس کے ذریعے کچھ لوگ خود کو تلاش کرتے ہیں۔خیال رہے کہ 26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے خفیہ شادی کی تھی تاہم صرف 8 ماہ بعد ہی اگست 2019 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔دونوں کے درمیان گذشتہ کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو انتہائی رومانوی جوڑا سمجھا جاتا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
She is the most famous actress today, who is she? You will go around looking at the pictures
Previous Post وہ آج معروف ترین اداکارہ ہے، یہ کون ہے؟ تصاویر دیکھ کر آپ گھوم جائیں گے
Next Post گیم آف تھرونز میں بچی کا کردار نبھانے والی “آریا اسٹارک ” کی اصل عمر کتنی ہے؟ مداحوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر
How old is Arya Stark, who plays the baby girl in Game of Thrones? Fascinating news for fans

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.