yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پناہ گزین ہماری مدد کے منتظر

F A Farooqi June 19, 2016 1 min read
World Refugees Day
Share this:
World Refugees Day
World Refugees Day

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے تحت فیصلہ کیا کہ 2001ء سے 20 جون ہر سال پناہ گزینوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جائیگا تاکہ عوام کی توجہ ان لاکھوں پناہ گزینوں کی طرف دلائی جا سکے جو مختلف وجوہات کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملک یا اپنے ملک میں ہی پناہ لینے پر مجبور ہیں۔اس دن عوام الناس میں ہمدردانہ سوچ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔کہ وہ ان مجبور پناہ گزینوں کی ضرورتوں کا خیال رکھیں۔

یہ دن اقوام متحدہ ، کے ادارہUNHCR (یو نائیٹڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجیز)کے تحت منایا جاتا ہے ۔اس دن کے منانے کا مقصد پناہ گزین جو جنگ ،تعصب،مذہبی کشیدگی ،سیاسی تنائویا امتیازی سلوک ،قدرتی آفات مثلاََ سیلاب ،طوفان ،زلزلہ کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ نقل مکانی کرجاتے ہیں ۔پاکستان میں 1947 ء میں لاکھوں مسلمان ہجرت کرکے آئے ۔پھر 1971 ء میں بنگلہ دیش بننے کے بعد بہاریوں کی کثیر تعداد پاکستان میں پناہ گزین بن کر آئے جن کو تا حال پناہ گزین ہی کہا جاتا ہے۔

Refugees
Refugees

پھر 1979 ء میں سوویت یونین کے حملے،خانہ جنگی ،امریکی حملے کے بعد سے اب تک لاکھوں افغان مہاجرین نے پاکستان میں پناہ لی ہے ۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے بھی لاکھوں پاکستانی، پاکستان میں ہی پناہ گزین بن کر زندگی گزار رہے ہیں ۔اور سیلاب و زلزلہ کی وجہ سے بھی پناہ گزینوں کی تعداد کافی ہے مثلاجولائی 2010ء میں اندرون ملک تباہ کن سیلاب کے سبب 2 کروڑ 10لاکھ افراد متاثر ہوئے جنہیں اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی۔
پاکستان میں سب سے بڑی تعداد افغان پناہ گزینوں کی ہے جن کی تعداد 30لاکھ سے 50 لاکھ کے درمیان ہے (ہمارے ہاں کوئی درست تعداد کا کوئی اندازہ نہیں ہے کوئی سسٹم نہیں ہے) ۔یہ تعداد پناہ گزینوں کی کسی بھی دیگر خطے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزین ملک ہے ۔لیکن یو این ایچ سی آر کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر 49 لاکھ مہاجرین کے ساتھ فلسطین سرفہرست ہے ۔ایسے افراد انتہائی غربت کے ساتھ زندگی گزارنے کے ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔
گزشتہ دنوں 30 ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزین بے رحم، سمندر کی سفاک ڈالتی لہروں پر چپو والی عام سی کشتیوں پر سرگرداں رہے ہیں ۔بلکہ اب بھی ہیں۔

United Nations
United Nations

جو پناہ کے متلاشی، بے خانماں، برباد، کوئی منزل، نہ نشان منزل۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل صاحب نے ایک مرتبہ ازراہ رحم دلی۔ ان کو دنیا کا سب سے زیادہ ”ستم گزیدہ” نسلی گروہ قرار دیاتھا۔ اس کے بعد وہاں خاموشی ہے اور برما کے مسلمان پناہ کی تلاش میں کبھی بنگلہ دیش ،کبھی سری لنکا کبھی اس ملک کبھی اس ملک کی سمندری حدود میں بے آسرا مسافر روز مرتے جا رہے ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں ۔وہ واپس نہیں جا سکتے وہاں موت ہے اور سمندر میں بھی موت ہے۔ اب تک کسی ملک نے کھل کر ان پناہ گزینوںکی مدد نہیں کی ہے۔

گھر لٹنے کا صدمہ سر کٹنے کا رونا
کیسی بلا ہے یارو سر سے نہیں ہے ٹلتی

ہم سب کو پناہ گزینوں کی مدد کرنی چاہیے ، وہ ہماری مدد کے منتظر ہیں،ان کے دکھ کو وہی سمجھ سکتا ہے جس نے ہجرت ،پردیس،مجبوری و بے بسی ،بھوک ،پیاس دیکھی ہو ۔اللہ سبحان و تعالی نے پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے بدلے میں بخشش کا وعدہ کیا ہے ۔قرآن پاک میں ارشاد ہے ۔”اور جو ایمان لائے اورہجرت کی اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جنہوں نے جگہ دی اورمدد کی وہی سچے ایمان والے ہیں، ان کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔

سورہ الانفال آیت نمبر 74۔ دنیا بھر کے مختلف خطوں میں جاری جنگوں، مسلح تنازعات اور تشدد کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے والے دنیا بھر میں تقریباً سات کروڑ بیس لاکھ پناہ گزین بن گئے ہیں۔ عالمی ریڈ کراس سوسائٹی متعلقہ رپورٹ منظر عام پر لائی ہے ۔ ان افراد میں اقوام متحدہ کے کیمپوں میں رہنے والے پچاس لاکھ فلسطینی پناہ گزین بالخصوص شامل ہیں۔ دنیا میں ہر 122واں شخص مہاجر ہے ۔ایک افسوس ناک حقیقت یہ بھی ہے کہ آج تمام دنیا میں مہاجرین کی اکثریت مسلمانوں کی ہے ۔اور دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے ان مسلمان بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چائیے اور ان کی بے لوث خدمت کرنی چائیے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Mother’s Day
Previous Post مدر ڈے اور فراڈئیے
Next Post فلاح انسانیت فائونڈیشن جزاک اللہ
Falah Welfare Foundation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.