yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے پر ریفرنسز دائر کیے گئے، سابق وزیراعظم نواز شریف

Web Editor May 23, 2018May 23, 2018 1 min read
References were filed on filing a betrayal case against Musharraf, Former PM Nawaz Sharif
Share this:

مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے پر ریفرنسز دائر کیے گئے، سابق وزیراعظم نواز شریف

References were filed on filing a betrayal case against Musharraf, Former PM Nawaz Sharifاسلام آباد: ( اصغر علی مبارک) مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے پر کرپشن ریفرنسز دائر کیے گئے‘سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کو زیر سماعت ریفرنس کے دوران بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے پر ان کے خلاف کرپشن کے ریفرنسز دائر کیے گئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کو دیئے گئے پاناما پیپرز کیس کے فیصلے میں دی گئی ہدایت پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف 3 مختلف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے تھے، جن میں ایون فیلڈ ریفرنس، العزیزہ اسٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس شامل ہیں۔یاد رہے کہ ان دنوں مسلم لیگ (ن) کے قائد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا آخری بیان کرمنل پروسیجر کوڈ (سی پی سی) کی دفعہ 342 کے تحت عدالت میں ریکارڈ کروا رہے ہیں، اس کیس میں پروسیکیوشن کی جانب سے 19 گواہان کو پیش کیا گیا۔23 مئی 2018 کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیوں دائر کیا گیا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ ان کے خلاف دائر ریفرنسز اور اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے ان کی جانب سے مشرف کے خلاف لیے جانے والے قانونی کارروائی کا ردِ عمل تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے انہیں ’مستعفی ہونے یا طویل چھٹی‘ پر جانے کو کہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی دھمکیاں ریاست کے سربراہ کو تیسری دنیا کے ممالک میں بھی نہیں دی جاتیں۔سابق وزیرِاعظم نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) ان کے خلاف سازش میں ملوث ہیں۔نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ غداری کے مقدمے کے اندراج سے قبل عمران خان نے ان سے ملاقات کی تھی لیکن اس موقع پر انہوں نے کبھی استعفے کا مطالبہ نہیں کیا ’لیکن پرویز مشرف کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد اچانک عمران خان اور طاہر القادری کی لندن میں ملاقات ہوئی اور اس میں حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا‘۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا کہ مقدمات کا کھیل کھیلنے والے جانتے ہیں کہ میرے اصلی جرائم کیا ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی جماعت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا تو مجھ سے کہا گیا کہ میں مشکلات کا شکار ہوجاؤں گا۔نواز شریف نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آئین کے ساتھ غداری کرنے والوں کو سزا دی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ملک کی فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ فوج کی کمزوری کا مطلب پاکستان کی دفاع کی کمزروی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آئین پر قبضہ مٹھی بھر جرنیل کرتے ہیں اور اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں، لیکن بدنام پوری فوج کو کیا جاتا ہے۔پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس موقع پر اربوں ڈالر کی پیشکش ہوئی، تاہم اس وقت انہیں ملکی عزت و وقار عزیز تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاناما پیپرز کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر جاری ریفرنسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام اس اسیکنڈل میں نام نہیں تھا لیکن پھر بھی ان کے خلاف کیسز بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے غدارِ وطن کہا جائے، سیسلین مافیا کہا جائے، گاڈ فادر کہا جائے یا پھر کچھ اور کہا جائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں اس ملک کا بیٹا ہوں اور اپنی حب الوطنی کے بارے میں مجھے کسی طرح کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ سرٹیفکیٹ لینا اپنے لیے توہین سمجھتا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ میں اپنے ان سوالات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں جو میں نے گزشتہ برس اگست میں آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران اٹھائے تھے۔
کیا کبھی ایسا ہوا کہ جس پٹیشن کو دو مرتبہ فضول قرار دیا گیا ہو وہ اچانک معتبر ہوجائے؟
کیا کبھی اس طرح کے معاملات میں خفیہ ایجنسیز کے اہلکاروں کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا حصہ بنایا گیا ہے؟
کیا کبھی جے آئی ٹی کے ارکان کے انتخاب کے لیے واٹس ایپ کالز کی گئیں اور مخصوص افراد کو جے آئی ٹی کا حصہ بننے پر دباؤ ڈالا گیا؟
کیا آج تک سپریم کورٹ کے کسی بینچ نے جے آئی ٹی کے کام کی نگرانی کی ہے؟
کیا کسی بھی درخواست گزار نے اپنی پٹیشن میں کسی دبئی کمپنی یا پھر میرے اقامے کی بنیاد پر مجھے نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی؟
کیا کوئی عدالت ملک کے واضح قانون اور ضابطوں کی موجودگی اور اس کسی لفظ کی قانونی تشریح ہوتے ہوئے، اس لفظ کی من مانی تعبیر کے لیے کسی گمنام لغت کا سہارا لے سکتی ہے؟
کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی مقدمے میں کبھی دو، کبھی تین یا کبھی 5 جج صاحبان کی جانب سے علیحدہ علیحدہ فیصلے سامنے آئے؟
کیا ان 2 ججز صاحبان کو اس پانچ رکنی بینچ کا حصہ ہونا چاہیے تھا جو پہلے ہی میرے خلاف فیصلہ سنا چکے ہیں۔
کیا عدالتی تاریخ میں کسی بھی سپریم کورٹ کے جج کو نیب کی کارروائی کے لیے نگراں جج مقرر کیا گیا ہو جبکہ وہ جج پہلے ہی میرے خلاف فیصلہ سنا چکا ہے۔مذکورہ سوالات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ہیں وہ چند سوالات جو میں نے اٹھائے تھے جن کا جواب مجھے آج تک نہیں ملا۔
عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا کہ ’آج نواز شریف نے نہ صرف قوم کو یہ بتا دیا کہ انہیں کیوں نکالا بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ انہیں کس نے نکالا‘۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Cancel the bail from the counter terrorism court of who anti military and judicial speeches against other workers including MPA. MNA in Kasur
Previous Post قصور میں فوج اور عدلیہ مخالف تقاریر کرنے والے ایم این اے ایم پی اے سمیت دیگر کارکنوں کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانتیں منسوخ
Next Post آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
All-rounder Muhammad Hafeez responds to PCB's show-cause notice

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.