yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

گیس کے دباﺅ میں کمی۔۔۔

MH Kazmi November 10, 2016 1 min read
Reduction of gas pressure.
Share this:

تحریر: حفیظ خٹک
سوئی سدرن گیس کمپنی  وطن عزیز کے ان چند اداروں میں سے ایک ادارہ ہے جس کے متعلق عوامی شکایات کا حجم دیگر کی نسبت کم ہے۔   ماہ کے آغاز میں عوام کی جانب سے ادا کئے جانے والے بلز میں گیس کا بلز عوام دیگر بلوں کی نسبت باآسانی ادا کرتے ہیں۔ایس ایس جی  سی کے شکایتی نمبر 1199 پر بھی مسائل پر کی جانے والی شکایات کا تناسب کم ہے۔ شہر قائد میں بھی اس محکمے کی خدمات کے باعث عوام کو جس قدر کے الیکٹر ک و دیگر محکموں سے شکایات ہیں اس محکمے سے نہیں۔ تا ہم درج بالا نکات کے باوجود چند روز قبل اسی محکمے کی جانب سے شہر قائد میں کے گلشن اقبال میں ہی اس نوعیت کا قدم اٹھایا گیا جس کے باعث عوام کو قدرے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

6نومبر اتوار صبح کے اوقات میں گلشن اقبال کے مکینوں کے ساتھ ہوٹل والوں نے جب اپنے چولھوں کے ذریعے آگ لگانا چاہی تو اس وقت انہیں حیرت ہوئی کہ گیس پائپ لائن میں گیس آہی نہیں رہی۔ شہریوں نے اپنے پڑوسیوں سے اور ارد گرد کے دیگر ذرائع سے گیس کی بندش کی وجوہات جاننا چاہیں اور اسی طرح کا معاملہ ہوٹل سمیت ان تمام کاروبایوں کے ساتھ بھی پیش آیا جو کہ اپنے روزگار کے لئے گیس کا استعمال کرتے ہیں۔

Cylinder

ہوٹل والوں نے تو گیس کی غیر موجودگی میں سلینڈر کے ذریعے اپنے کاموں کا آغاز کردیا لیکن گھروں کے مکینوں کو اب اک نئی صورتحال سے نبٹنے کیلئے کوئی لائحہ عمل مرتب کرنا تھا ۔گھروں میں ناشتوں کا وقت تھا اور گھر کے چولھے میں گیس کی بندش تھی جبکہ ہوٹل پر معمول سے بڑھ کر ناشتہ لینے والوں کا ہجوم تھا اور اس تعداد میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا ۔گلشن اقبال کے رہائشیوں نے ایمر جنسی یا شکایتی نمبر پراطلاع کی تو اول فون کو قدرے تاخیر سے اٹھایا گیا اور اس کے بعد شہری کی باتیں سن کر بڑے ہی سکون سے یہ کہہ دیا گیا کہ گلشن اقبال سے ٹول پلازے تک گیس تعمیرانی کاموں کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ یہ بندش صبح کے 3بجے سے کی گئی ہے اور صبح کے 10بجے گیس کو دوطارہ کھول دیا جائیگا ۔یہ بات شہریوں کے لئے ناقابل یقین تھی کہ گیس کا یہ محکمہ بھلا اس نوعیت کا قدم کیسے اٹھا سکتا ہے کہ انہیں کو ئی کام کرانا تھا اور اس کی اطلاع انہوں نے ذرائع ابلاغ سمیت عام شہریوں کو نہیںدی، ترجمان ایس ایس جی  سی نے ذرائع ابلاغ تک کو یہ بتانا مناسب نہ سمجھا اوراپنے منصوبے پر علمدرآمد کا آغاز کردیا ۔

کئی شہریوں نے شکایتی مرکز والوں کو اس عمل پر اپنی ناراضگی بھرے جذبات کے اظہارسے نوازا ،لیکن کالرز کی کالز کو عملے نے بھرپور انداز میں منظم منصوبے بندی کے تخت سنا ،وہ عوام کو یہی سمجھانے کی کوشش کرتے کہ اتوار کے دن گھروں میں صبح ذرا دیر سے ہوتی ہے اس لئے اس فوری نوعیت کے کام کو عوام کی فلاح بہبود کیلئے ایسے وقت میں شروع کیا گیا جس میں عوام گیس کا استعمال نہیں کرتی ۔اور چھٹی کے دن کی صبح تو اس روز شہری ویسے بھی ذرا دیر اسے اٹھتے ہیںلہذا جو طے کیا اس پر عمل درآمد کیا گیا۔

بحر حال شکایتی نمبر پر متعدد شہریوں نے کالز کر کیں اور گیس کی بندش پرغم و غصے کا اظہار کیا ،دوبارہ بحالی کا وقت دریافت کیا ، جس پر انہیں کہا گیا کہ صبح کے 10بجے گیس بحال کردی جائیگی لیکن اس محکمے کے یہ دس بجتے بجتے شام کے 6بج گئے اور اس وقت تک گیس بحا ل نہیں ہوئی ۔ گیس کی بحالی 6بجے کے بعد ہوئی ۔تعمیراتی کام جس کے متعلق بتایا گیا کہ وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ہی اک جگہ پر بڑے پائپ کے ڈالے جانے کو کہا گیا،اس حوالے سے بھی عملے نے شکایت کرنے والوں کو اصل مقام نہیں بتایا ، اس کے ساتھ فون سننے والے بعض عملے نے یہ تک کہا کہ پورے گلشن اقبال میں گیس بند ہے اور یہ بندش ٹول پلازہ تک کی گئی ہے۔ اتوار کے دن عزیز رشتے دار ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں ، اس اتوار کے روز یہ بھی ہواکہ مہمانوں کو پہلے سے ہی یہ بتا دیا جاتا کہ وہ لوگ چونکہ باہر سے آرہے ہیں لہذا وہ آتے ہوئے ناشتہ و دیگر اشیاءساتھ لیتے آئیں۔اس درخواست پر عمل درآمد جاری رہا۔

Gas Outage

گیس کی بندش کے باعث وہ گھر جہاں جنریٹر گیسوں پر ہی چلائے جاتے ہیں انہیں بھی سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔گھروں میں گیس نہیں اور اس وقت بجلی بھی اپنے طے شدہ وقت پر یا اس سے پہلے ہوئی ، اس نوعیت کی لوڈشیڈنگ بھی عوام کو سخنی پڑ رہی تھی ، بعض شہریوں نے تو پٹرول پمپوں پر جاکر اپنے گھروں میں موجود جنریٹر کیلئے پٹرول لئے تاہم اکثریت ایسے ہی شہریوں کی تھی جو اس اچانک کی پریشانی دکھ و تکلیف کو سہتے رہے۔عوام نے 15گھنٹوںسے زائد گیس کی بندش برداشت کرلی ، اس صورتحال میں بھی یہ نقطہ واضح رہا کہ پورے گلشن اقبال میں گیس کی بندش نہیں ہوئی کچھ محسوس علاقوں میں ہی یہ معاملہ رہا تاہم مجموعی طور پر عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر میں جاری صورتحال و مرکزی حکومت کو درپیش پانامہ لیکس کے مسائل میں چھوٹے مسائل کی بہ نسبت بڑے مسائل زیادہ اہمیت کے حامل تھے اس کے ساتھ یہ عمل بھی ہوا کہ عوام نے خود عارضی مسئلے سے نبرآزما ہونے کیلئے اقدامات کئے۔ شام میں جب گیس کی بندش ختم ہوئی تو تب سے آج تلک یہ معاملہ رہا کہ گیس کی روانی میں کمی واقع ہوئی ۔ اس کمی کے ساتھ شام کے اوقات میں گیس کی بھی لوڈشیڈنگ کی سی کیفیت مرتب رہی۔گیس کی کمی سے متعلق شکایات نمبرز پر لکھوائی گئیں اور عملے نے بھی اس کمی کو پورا کرنے کی نام نہا د کاوش کیں لیکن ان کا بھی تاحال نتیجہ منفی ہی رہا ہے۔

Complaint No

شکایت نمبر پر رابطہ کریں اور اس مسئلے کی نشاندہی کرنے پر عوام سے گیس کے بل پر موجود اکاﺅنٹ نمبر و دیگر تفصیلا ت دریافت کی جاتیں اور انفرادی طور پر ایک شکایت لکھ کر اسے حل کرنے کیلئے قدم اٹھایا جاتا لیکن ان تما م اقدامات کے باوجود گیس کی بندش کے بعددوبارہ کھولے جانے کے بعد بھی گیس کا دباﺅ کم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایس ایس جی  سی کے ذمہ داران فوری قدم اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں اور گلشن اقبال کے ان متا ثرین کے مسائل کو حل کریں تاکہ جو مثبت پہلو اس محکمے کا عوام کے دلوں میں رہا ہے وہ نہ صرف قائم رہے بلکہ اس میں اور بھی اضافہ ہو۔

hafikht @gmail.com

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
We continue to prove that we are divided
Previous Post ہم ثابت کرتے رہتے ہیں کہ ہم تقسیم ہیں
Next Post کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
QUETTA: Unknown persons opened fire, killing one person

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.