yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

ریکوڈیک کیس، پاکستان کو اہم کامیابی مل گئی، عالمی بنک کے ثالثی فورم نے پاکستان کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

MH Kazmi September 17, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کو ریکوڈک کیس میں اہم کامیابی ملی ہے۔ پاکستان نے کرونا وبا کے تناظر میں عالمی بنک کے ثالثی فورم کو جرمانے پر نظرثانی درخواست دی تھی جس پر ثالثی فورم نے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی فورم نے ریکوڈک معاملے میں چھ ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ ‏‏اکسیڈ ٹریبونل نے جولائی 2019ء میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ ‏اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ ‏اپریل 2020ء میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیو لنک پر ہوئی تھی۔ ‏ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021ء میں ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ریکوڈک سے متعلق عالمی ٹربیونل کے عائد کردہ 5.8 ارب ڈالرز جرمانے کے فیصلے کو تبدیل کروانے کی پوری کوشش کی جا رہی تھیں۔ پاکستان نے آسٹریلوی کمپنی کو کان کنی کی لیز دینے کے بعد اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر آسٹریلوی کمپنی نے ٹربیونل میں پاکستان سے جرمانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر پاکستان نے موقف اپنایا کہ جرمانہ ادا کرنے سے کورونا وبا کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ بلوچستان میں واقع ریکوڈک کا علاقہ معدنیات بشمول سونے اور تانبے کے لیے جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اسے ایک تذویراتی اثاثہ سمجھتی ہے۔ عالمی بینک کا بین الااقوامی سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس پاکستان کی اس درخواست پر غور کر رہا تھا جس میں ریکوڈک منصوبے کی لیز پر عمل نہ کرنے کی اجازت دینے پر عائد جرمانے کو ختم کرنے کا کہا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کو ریکوڈک میں کان کنی کی لیز دی تھی۔ ٹیتھیان دراصل آسٹریلوی کمپنی بارک گولڈ کارپ اور چلی کی کمپنی انتوفاگسٹو کے درمیان 50، 50 فیصد کی شراکت داری ہے۔ غیر ملکی کمپنی کی معاہدے میں توسیع کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد بلوچستان حکومت نے اس علاقے میں کان کنی کے لیے ایک کمپنی قائم کی تھی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ تنازع ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

پاکستان اور ٹیتھیان کے درمیان معاملے کو متبادل ذرائع سے حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی لیکن ابھی تک ان مذاکرات کا مستقبل واضح نہیں ہو سکا۔ پاکستانی حکام کے مطابق ابھی تک فریقین کے درمیان اس سلسلے میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔ ٹیتھیان کے بیان کے مطابق بھی اس سلسلے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اٹارنی جنرل کے دفتر میں موجود ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹیتھیان کے ساتھ عدالت کے باہر معاہدے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے لیے اس معاملے کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے جو شاید اگلے سال تک بھی نہ آ سکے۔ ریکوڈک کا منصوبہ وزیراعطم عمران خان کی حکومت کا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے استعمال سے اس معاملے کو حل کر کے مزید بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ ٹیتھیان کی ویب سائٹ کے مطابق ریکوڈک منصوبہ 3.3 ارب ڈالرز کی لاگت سے تانبے اور سونے کی کان کنی کا منصوبہ تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ بلوچستان میں کان کنی کے کئی اور منصوبوں کے لیے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتا تھا۔ ٹیتھیان کے مطابق 1998 میں بلوچستان حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں حکومت نے اسے ان علاقے میں کھدائی کی اجازت دی تھی۔ سال 2011 میں ٹیتھیان کی ایک ذیلی کمپنی نے مائننگ کی درخواست دی تھی، جسے نومبر 2011 میں بلوچستان حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔ اس حوالے سے اسلام آباد اور بلوچستان دونوں میں موجود حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے یہ معاہدہ اس لیے منسوخ کیا تھا کیونکہ یہ شفاف انداز میں نہیں ہوا تھا اور کمپنی کو بہت زیادہ رعایت دی گئی تھی جس سے حکومتی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی اور قومی مفاد کو نظر انداز کیا گیا۔

ٹیتھیان نے اس منصوبے پر 22 کروڑ ڈالرز خرچ کیے تھے جس کے بعد 2012 میں آسٹریلوی کمپنی نے ورلڈ بینک کو بطور ثالث اس معاملے میں شامل کیا تھا۔ عالمی بینک نے 2017 میں پاکستان کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس میں پاکستانی سپریم کورٹ کے ٹیتھیان کے خلاف دیے جانے والے فیصلے کو مسترد کیا گیا تھا۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر پاکستان سے 8.5 ارب ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ٹریبونل نے ایک فارمولے کا استعمال کر کے اس منسوخ شدہ لیز پر 56 سال میں متوقع منافع کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پر تقریباً چھ ارب ڈالرز کا جرمانہ کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post صحافی “ففتھ جنریشن وارفیئر”کے نظریہ سے نابلد، واحد مضبوط پاکستانی ادارے کو کمزور کرنے کے درپے، ، جھوٹی خبروں پرسزا نہ ہونے کے برابر
Next Post وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خواجہ حمید الدین سیالوی کے انتقال پراظہار افسوس

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.