yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جائوں تو کہاں جائوں؟

Yes 1 Webmaster March 5, 2015 1 min read
Muhammad Amjad khan
Share this:
BLACK CLOUDS
BLACK CLOUDS

تحریر : محمد امجد خان

ماہ فروری کااختتام تھا مگر محسوس یوں ہو رہا تھا جیسے اپریل کا آغاز ہے ہر ذی روح کی زباں پر ایک ہی حرف تھاکہ اُف موسم گرما آگیا آگئی وہی کڑی دھوپ آج تو پسینہ آگیاکہ اچانک ایک طرف سے کالی گھٹا اُٹھنا شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے آسماں پر چھا گئی جِسے دیکھ کر سوکھے شجر بھی خوشی سے جھومنے لگے کہ شکر ہے آگیا اِک عرصہ کی پیاس بجھانے کا سماں آگیا ،یہ بڑا لطف اندوز سماں تھا جِسے دیکھتے ہی دیکھتے ہلکی ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی

جو کچھ ہی دیر میں موسلا دھار بارش کی شکل اختیار کر تے ہوئے شام تک برستی رہی سو شام ہوئی تو گھر کو لوٹے اور کچھ ہی دیر میں ہر طرف تاریکی پھیل گئی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش بھی پھر سے شروع ہوگئی ایسے میں کھانا کھاتے ہی لیٹنے کو من چاہ رہا تھا کہ دروازے پہ ایک دستک ہوگئی،سوچا کوئی بھیکاری ہوگا اِس لئے بول دیا بھلا ہوبابا،جس پر آواز آئی بھلا نہ کرودروازہ کھولو،اور جب دروازہ کھولاتو ایک دوست کو پایا، پوچھا کیسے آنا ہوا سب خیریت تو ہے؟

جواب مِلا ہاں نا سب خیریت ہے،جلدی سے تیاری کرو اوکاڑہ جانا ہے ،بہت ضروری کام ہے ،سو تیاری کی اور چل دیئے ،کچھ ہی دیر میں اوکاڑہ پہنچ گئے وہاں سے جب واپسی ہوئی تب ہر سُواندھیرا ہی اندھیرا تھا لوگ گہری نیندیں سوئے ہوئے تھے اس وقت ایک طرف آسماں پر گرج چمک عروج پر تھی تودوسری طرف تیز و تندہوائیں سانسیں روک رہی تھیں مگر ہمارے ایسے میں خوف سے پسینے چھوٹے جا رہے تھے سو دِل لالچ لگانے کیلئے کبھی اِس طرف دیکھتے تو کبھی اُس طرف دیکھتے جا رہے تھے اور ساتھ ہی اُس دِن کو کوس رہے تھے

جس دِن صحافت میں قدم رکھا تھاکیونکہ اِس وقت ہمیں صحافت دُنیا کا خطر ناک اور مشکل ترین کام محسوس ہو رہا تھا خیر ایسا کرتے کراتے جب ہم ساہیوال کے قریب پہنچے تو ایک ملٹی نیشنل فوڈکمپنی کی ایک فرم کے سامنے سے گزرنے کا اتفاق ہوا یہاں سے گزرے تو ہم پہلے بھی کئی بار تھے لیکن ٹریفک کے بے ہنگم شور میں اِرد گرد کے ماحول پہ دھیان دیئے بغیر ہی گزر جاتے تھے مگر اِس بار جب یہاں سے گزرے تودھیان اِرد گِرد کے ماحول پر رکھنے کی وجہ سے گاڑی کی لائٹ میں نظر ایک ایسے نوجوان پر جم گئی

جو بارش میں بری طرح بیگ کر سڑک کنارے کھڑے ایک درخت سے ٹیک لگائے بیٹھا تھا اِس نے سرخ رنگ کی شرٹ جبکہ بلیو بلیک ٹروزر پہن رکھا تھا جِسے دیکھتے ہی ہم یہ جانے بغیر گزر نہ سکے کہ وہ ایسے پُر خطر حالات میں وہاں کیو ں اپنی یہ حالت بنائے ہوئے ہے خیر گاڑی روک کر ہارن دیا نہ سُنا پھِر ہارن دیا کوئی اثر نہ ہوا ،سوچا اِسے کِسی نے درخت سے باندھ ہی دیا ہو ،گاڑی سے اُترا اور قریب جا کے مخاطب کیا تو ہونٹ نیلے، جسم پر کپکپی اور سسکیاں بھرے لہجے میں وہ چلا کر بولا ،کون ہو تُم اورکیا تکلیف ہے

تُجھے ؟یہ الفاظ سُن کر بڑی تکلیف ہوئی مگر تحمل مزاجی سے جواب دیا کہ میں وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں برائے مہربانی گاڑی تک آجائیں مجھے آپ کی مدد چاہئے ،یہ سُن کر اِس نے زور سے کہکہالگایا اور بولا واہ مدد اور وہ بھی مجھ سے سیدھی طرح کہو کہ آپ اغوا ہو چکے ہیں اور ساتھ چلو ورنہ مار دیئے جائو گے ،اور مرنے کیلئے میں پہلے ہی بے قرار ہوں،جلدی کرو گولی مارو میں نہیں جانے والا،؟ایسے راقم خوف زدہ ہو کر ایک بار پھِرتھوڑا پیچھے ہٹا اور کہا کہ بھائی میں ایسا نہیں ہوں،اصل میں چلتے چلتے گاڑی رُک گئی ہے دھکا لگوا دو آپ کی مہربانی ہوگی

جس پرنوجوان ساتھ چل دیا اور جب گاڑی کے قریب پہنچنے تک میں نے اُسے اپنا تعارف بھی کروادیا اور کہا کہ میں آپ کو اپنی گاڑی تک صرف اِس لئے لایا ہوں کہ گاڑی میں بٹھا کر آپ سے اطمینان کے ساتھ کچھ کام کی بات کر سکوں، یہ سُن کر نوجوان گاڑی میں بیٹھ گیا اور جواب دیا کہ ٹھیک ہے آپ کو کام چاہئے اور مجھے دام چاہئے ،مگر ایک شرط ہے کہ دام میری مرضی کے اور کام تیری مرضی کا میں نے کہا کہ ٹھیک ہے

مگر پہلے آپ مجھے اپنی اِس حالت کے پسِ پردہ حقیقت بتائیں؟یہ سُن کر نوجوان آنکھیں بھر آیا اور بولا کہ میری صاحب بے اے تعلیم ہے ساہیوال کا رہائشی ہوںاور میں اِس ساتھ والی فوڈفیکٹری میں عارضی ملازم ہوںمیری ماہانہ تنخواہ 12ہزار ہے جبکہ ماہا نااخراجات 18ہزار کے لگ بھگ ہیں،آج گزشتہ دو یوم سے گھر میں فاقہ ہے بیوی بیمار ہے نہ بچے بھوک سے بلکتے دیکھے جاتے ہیںنہ بیوی کو بیماری سے تڑپتا دیکھ سکتا ہوں ،اِس لئے آج ڈیوٹی کے بعد خود کُشی کا سوچ رہا تھا کہ آپ لوگ آگئے

اب آپ ہی بتائیں کہ ایسے میں مَیں جائوں تو کہاں جائوں؟یہ سب کچھ سُننے کے بعد یقیناً ہم دونوں خود آب دیدہ ہوگئے مگر جذبات پر قابو پاتے ہوئے اُسے سمجھانے لگے کہ بھائی مرد بنو،تُم تو عورتوں سے بھی زیادہ بزدِل نِکلے ،خود کُشی حرام موت ہے ،اور یہ آپ کی تنگ دستی آپ پہ اللہ کا امتحان ہے اگر صبر سے حالات کا مقابلہ کرو گے تو اللہ تجھے بہت نوازے گا کیونکہ اُس نے تُجھے پیدا کیا ہے اور تیری روزی کا بندو بست بھی وہی کرے گاوہ یقیناًبڑا غفورالرحیم ہے ،ایسی باتیں کرتے کرتے جہاںکا یہ نوجوان رہائشی تھا وہاں یعنی کہ ساہیوال ہم پہنچ چکے تھے اور جوں ہی ساہیوال پہنچے یہ نوجوان بولا کہ صاحب میرا گھر آگیا ہے

یہاں آپ بریک لگائیں اور جس کام کی بات آپ کرنا چا رہے تھے وہ کریں یہ سُن کر ہم نے اِس نوجوان سے پوچھا کہ آپ کی بیوی کی میڈیسن کِتنے پیسوں میں دستیاب ہوگی تب نوجوان نے تھوڑا شرماتے ہوئے ہمیں کچھ پیسے بتائے سو ہم نے اپنے جیب خرچ میں سے کچھ اِسے تھمانے کے بعد کہاکام کی بات پھِر کبھی کریں گے اب ذرا جلدی ہے جس پر اِس نوجوان نے کہا کہ پھِر آپ مجھے اپنا سیل نمبر دیتے جائیں سو ہم اِسے ایک رونگ نمبر دے کر چلتے بنے کیونکہ نہ ہم کوئی وقت کے حاکم تھے جو مزدوروں کی تنخوا بڑھانے کا کوئی حکم صادر کردیتے ،اورنہ ہی کِسی انڈسٹری کے مالک تھے جو اِسے اپنی انڈسٹری میں ملازم رکھ لیتے ،ہم تو صرف اپنی قلم کے ذریعے دوسروں کا درد ہی بیان کر سکتے ہیں سو کر دیا اِس پر سوچ بچار اب اُن کا کام ہے جو خود کو خادمِ اعلیٰ کہلاتے ہیں (فی امان اللہ)۔

Muhammad Amjad khan
Muhammad Amjad khan

تحریر : محمد امجد خان
Mobe No:0343 6999818
Email:Pardahchaak@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Suman Shah
Previous Post خلل
Next Post اللہ کے قانون کی توہین کرنے کا انجام
ALLAH

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.