yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پڑھیےحضرت علیؓ و حضرت فاطمہ پر مبنی ایمان افروز واقعہ

MH Kazmi July 2, 2019 1 min read
Read the Holy Quran based on Fatima Ali and Hazrat Fatima
Share this:

Read the Holy Quran based on Fatima Ali and Hazrat Fatima

سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جب عہد طفولیت سے سن بلوغت کو پہنچیں تو اکابرین قریش کی طرف سے نکاح کے پیغام آنا شروع ہو گئے۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کسی کی طرف توجہ نہیں فرماتے تھے۔ ایک روز حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بات کا اظہار فرمایا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اس کا اختیار قبضۂ قدرت میں ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نکاح کا پیغام بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بھی اسی طرح کا جواب دیا …! ایک دن حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر فاروق، اور حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہم مسجد میں تشریف فرما تھے اور حضرت فاطمہ کے بارے میں گفتگو فرما رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکابرین قریش کی طرف سے حضرت فاطمہ کے لیے بھیجا جانے والا نکاح کا پیغام کسی کے لیے بھی قبول نہیں ہوا۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابھی تک پیغام نہیں دیا۔ حضرت ابوبکر صدیق نے فرمایا، میرا خیال ہے کہ حضرت علی کے سامنے رکاوٹ صرف مال کی کمی ہے۔ خدا اور اس کا رسول (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) ان کا نکاح حضرت فاطمہ کے ساتھ کرنے پر راضی ہیں۔اس کے بعد حضرت صدیق اکبر نے حضرت عمر فاروق اور حضرت سعد بن معاذ سے کہا کہ آؤ ہم حضرت علی سے ملیں اور ان کو حضرت فاطمہ کے ساتھ نکاح کا پیغام دینے کی ترغیب دیں۔ چنانچہ یہ تینوں اصحاب مل کر حضرت علی کے پاس پہنچے …! حضرت ابوبکر صدیق نے فرمایا : ” اے علی! کوئی نیکی ایسی نہیں جس میں آپ سبقت نہ لے جاتے ہوں اور پھر آپ کا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ ایسا مقام و مرتبہ ہے کہ کسی دوسرے شخص کا اس میں شریک و دخل نہیں۔ آپ حضرت فاطمہ کے لیے نکاح کا پیغام دیں …! ” چنانچہ ان کے ترغیب دلانے پر حضرت علی حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ان کو پاس بٹھا لیا۔ حضرت علی سر جھکائے زمین کو دیکھے جا رہے تھے، جس طرح کہ کوئی شخص ضرورت مند ہو مگر شرم کی وجہ سے اپنی حاجت بیان نہ کر سکتا ہو۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : “اے علی! میرا خیال ہے کہ تم کسی چیز کے خواہش مند ہو مگر اسے بیان کرنے میں شرم محسوس کر رہے ہو۔ جو کچھ تمہارے دل میں ہے کہہ دو اور شرم مت کرو، تمہاری خواہش پوری ہوگی …! ” اس پر حضرت علی نے اپنا مدعا بیان فرمایا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ان کی درخواست قبول فرمائی اور ارشاد فرمایا : ” اے علی! گھریلو ضروریات کی کوئی چیز تمہارے پاس ہے جسے تم وسیلہ بناؤ …؟ ” حضرت علی نے فرمایا : ” میرے پاس ایک تلوار، ایک اونٹ، اور ایک زرہ ہے …! ” حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا : ” تلوار کی تمہیں ضرورت ہے، ہر وقت جہاد کے لیے تیار رہتے ہو، اور اونٹ تمہاری سواری کے لیے ہے، وہ بھی ضروری ہے، میں تیری طرف سے زرہ پر اکتفا کرتا ہوں۔ اور اے علی! تجھے بشارت ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تیرا اور فاطمہ کا نکاح آسمان میں باندھ دیا ہے …! ” اس کے بعد حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی مجلس میں مسجد میں حضرت علی کا نکاح حضرت فاطمہ سے کر دیا۔حضرت فاطمہ کا حق مہر ڈھال مقرر ہوا۔ جب حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے گھر تشریف لے گئے اور نکاح کا اعلان فرمایا، تو پھر حضرت علی سے فرمایا کہ : ” اپنی یہ ڈھال لے جا کر فروخت کر دو اور اس کی قیمت لے آؤ …! ” حضرت علی نے یہ ڈھال حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ چار سو درہم میں فروخت کر دی۔ جب انہوں نے ڈھال حضرت عثمان کے حوالے کر دی اور قیمت وصول کر لی تو حضرت عثمان نے فرمایا : ” اے علی! آپ اس ڈھال کے زیادہ حق دار ہیں۔ یہ ڈھال میں آپ ہی کو ہبہ کرتا ہوں …! ” حضرت علی نے حضرت عثمان کا شکریہ ادا کیا اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت اقدس میں ڈھال اور درہم لے جا کر پیش کر دیے اور ساتھ ہی تمام واقعہ بھی بیان کر دیا …! حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضرت عثمان غنی کے حق میں دعائے خیر فرمائی۔ پھر ان درہم میں سے مٹھی بھر درہم حضرت ابوبکر صدیق کو ضروریات خانہ داری خریدنے کے لیے دیے، اور حضرت سلمان اور حضرت بلال کو ان کے ساتھ کر دیا تاکہ اگر زیادہ وزن بن جائے تاٹھا کر لے آئیں۔ حضرت ابوبکر صدیق فرماتے ہیں کہ : ” جب ہم باہر نکلے اور گنتی کی تو یہ تین سو ساٹھ درہم تھے۔ ان تمام سے میں نے حضرت فاطمہ کے لیے سامان خریدا۔ ایک مصری گدیلہ جو کہ پشم سے بھرا ہوا تھا، ایک چمڑے کا گدیلہ جس میں کھجور کے پتے تھے، ایک پردہ عباء خیبری، اور چند مٹی کے برتن تھے۔ یہ تمام سامان ہم حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت اقدس میں لائے۔ حضور ﷺ نے جب انہیں دیکھا تو آپ کی آنکھیں نم آلود ہو گئیں اور آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اور یہ دعا فرمائی، اے اللہ! اس قوم پر برکت نازل فرما جس کے بہترین برتن مٹی کے ہیں …! ” جب حضر فاطمہ کی رخصتی کا وقت آیا توحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پاس تمام ازواج مطہرات جمع تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ حسرت آمیز باتیں شروع کر دیں۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا تذکرہ کیا اور فرمانے لگیں کہ : ” خدیجہ اگر آج زندہ ہوتیں تو فاطمہ کے متعلق ہمیں کوئی پریشانی نہ ہوتی اور ہماری آنکھیں روشن ہوتیں … ! ” یہ سن کر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور فرمایا : ” خدیجہ جیسا کوئی بھی نہیں ہے۔ اس نے اس وقت میری تصدیق کی جب سب نے تکذیب کی۔ اپنے سارے مال کو مجھ پر خرچ کر دیا، اللہ تعالیٰ کے دین کو قبول کیا، یہاں تک کہ میں نے اس کی زندگی میں ہی اسے جنت کی بشارت دی …!

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Read a believer's death in Kufa
Previous Post پڑھیے کوفہ میں ایک سیدزادےکی موت کا ایمان افروز واقعہ
Next Post جاوید چوہدری کے حیرت انگیز انکشافات
The amazing revelations of Javed Chaudhary

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.