yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رضا ربانی نے چیرمین اور عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا

Yes 2 Webmaster March 12, 2015 1 min read
Raza Rabbani And Abdul Ghafoor Haideri
Share this:
Raza Rabbani And Abdul Ghafoor Haideri
Raza Rabbani And Abdul Ghafoor Haideri

اسلام آباد (یس ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رضا ربانی نے چیرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جب کہ صدر مملکت کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث رضا ربانی قائم مقام صدر بھی بن گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی بلا مقابلہ چیرمین سینیٹ منتخب ہوئے جب کہ مولانا عبدالغفوری حیدری کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شبلی فراز تھے، ڈپٹی چیرمین کے لیے ایوان بالا میں 96 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالغفوری حیدری نے 74 اور شبلی فراز نے 16 ووٹ حاصل کیا جب کہ 6 ووٹ مسترد کردیئے گئے۔

رضا ربانی اور عبدالغفور حیدری سے ان کے عہدوں کا حلف بطور پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر اسحاق ڈار نے لیا جب کہ حلف اٹھانے سے قبل اجلاس سے اظہار خیال میں رضا ربانی نے اپنے بلا مقابلہ چیرمین منتخب کرنے پر سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی بدولت یہاں تک پہنچا ہوں، تمام جماعتوں کےارکان کو ایک ہی نظر سے دیکھوں گا اور کوشش ہوگی کہ پارلیمان کو مضبوط کرتے ہوئے اس کی بالادستی کے لئے کردار ادا کروں گا۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد رضا ربانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور حافظ حمد اللہ نے بطور کورنگ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے شبلی فراز اور بی این پی (مینگل) کی جانب سے جہانزیب جمالدینی نے بھی ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے اپنے کاغذات جمع کرائے تاہم جہانزیب جمالدینی جے یو آئی (ف) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post رینجرز کے آپریشن سے اب کراچی کے عوام الطاف حسین سے آزاد ہوجائیں گے، عمران خان
Next Post فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت، ایم کیو ایم کا جوڈیشل کمشن کا مطالبہ
Farooq Sattar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.