yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

کورونا وائرس۔۔!! طلباء کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

MH Kazmi March 16, 2020 1 min read
Share this:

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزارت تعلیم نے پنجاب میں زیر تعلیم نرسری سے ساتویں کلاس تک کے تمام طلبہ طالبات کو بغیر سالانہ امتحانات کے پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تعلیم نے کورونا وائرس بچاؤ مہم کے تحت پنجاب کے تمام 53 ہزار سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم نرسری سے ساتویں کلاس تک کے تمام طلبہ طالبات کو بغیر سالانہ امتحانات کے پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جبکہ 5 اپریل تک تمام اسکول بند ہیں، اپریل کے پہلے ہفتہ میں اسکول بند رہیں گے اس کے بعد سالانہ امتحانات کا وقت نہیں رہے گا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ تک بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔ صوبے کے وزیر تعلیم سردار یار محمد کی جانب سے کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 31 مارچ تک مزید 15 روز کے لیے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ان اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو فیصلے پر عمل درآمد نہیں کریں گے’، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلہ وزارت صحت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ مدارس کو بند کرنے سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق آئندہ فیصلہ 27 مارچ کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس نے حکومت کی جانب سے مزید 15 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ اس حوالے سے گروپ کے ترجمان نذر برائچ نے مذکورہ پیش رفت کو ‘یرغمال بنانے’ کا عمل قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان حکومت نے 15 مارچ تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں 26 فروری کو بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آچکا ہے جبکہ ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 21 تک جا پہنچی ہے۔ یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبہ سندھ میں بھی 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کرونا وائرس کے حوالے سے صدام حسین کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔۔۔دنیا کو حیران کردینے والا انکشاف
Next Post بریکنگ نیوز: اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بڑا صدمہ، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.