yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بچوں سے زیادتی معاشرتی دہشت گردی ہے، قومی اسمبلی میں زینب معاملے پر بحث

Web Editor January 12, 2018 1 min read
Rape of children is social terrorism, discuss the Zainab issue in the National Assembly
Share this:

اسلام آباد: قصور میں 8 سالہ زینب کے اغوا اور قتل پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران ارکان نے عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔

Rape of children is social terrorism, discuss the Zainab issue in the National Assemblyاسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر معصوم زینب کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی آج کی معمول کی کارروائی معطل کرکے ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بحث کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو کچھ معصوم بچی کے ساتھ ہوا افسوسناک ہی نہیں شرم ناک ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مر جانا یا مار دینا اتنی بڑی بات نہیں لیکن ہم سب بچوں والے ہیں، بچی کے ساتھ جو ظلم ہوا اسے بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں، قصور واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، موٹر سائیکلوں پر فورس دکھا رہے ہیں کہ پنجاب محفوظ ہے، کہاں ہے محفوظ پنجاب،  یہ واقعہ ان واقعات کا تسلسل ہے جن پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ہم اس کام میں کھو جاتے ہیں حکومت کیسے بچانی ہے، میں بچانے کی بات کر رہا ہوں چلانے کی نہیں، اگر حکومت چلائی جاتی تو ایسے واقعات نہ ہوتے۔ قصور کےواقعے نے پورے ملک کومتاثر کیا ہے، جن کی بیٹیاں ہیں وہ والدین تشویش میں ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کوتحفظ دے، پارلیمنٹ اب نتائج مانگے گی، صوبوں میں جرائم کی شرح سے متعلق اعداد و شمار پارلیمنٹ میں پیش کیےجائیں، جرائم کےاعداد وشمار سے واضح ہوگا کہ کس صوبےکی حکومت ناکام ہے۔

حکومتی رکن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ  قصور واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے، یہ سماجی اور معاشرتی دہشت گردی ہے، یہ برائی ہر جگہ موجود ہے جس کا تدارک کرنا ہو گا، اس طرح کے واقعات پاکستان کے کئی شہروں میں ہوئے ہیں، کیا لاڑکانہ  اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایسے واقعات نہیں ہوئے، ہمیں تسلیم کرنا ہو گا ایسے واقعات پر ہم نے خود توجہ نہیں دی،  سال پہلے قصور واقعے کے بعد ہمارے دور حکومت میں  باقاعدہ قانون سازی ہوئی، عمرقید کافی نہیں، ایسے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا قرارداد کی بجائے اقدامات تجویز کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے، قومی شناختی کارڈ پر ڈی این اے کا خانہ بنانا چاہیے۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قصور واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ واقعہ ہمارے معاشرے کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، حقیقت کو تسلیم نہیں کریں گے تو اس کی روک تھام بھی نہیں کر سکتے، وقت آگیا ہے کہ عوامی نمائندے کوئی سخت فیصلہ کریں۔ قراردادیں بے معنی ہیں ایکشن لینا چاہیے۔ اسپیکر اس معاملے کی نگرانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائیں۔ حکومتی رکن اسمبلی نے کہا یہ والدین کی ذمہ داری ہے، اس طرح کے بیانات اس واقعے سے بھی زیادہ شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں 2015 میں 200 سے زائد بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا، بچوں سے بدکاری اور قتل کا یہ بارہواں کیس ہے، پانچ کیسز کا ایک ہی ڈی این میچ ہوا۔  حکومت کو معلوم تھا پھر بھی ایکشن نہیں لیا تو یہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔

جے یو آئی (ف) کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ  یہ واقعہ پوری قوم کے منہ پر طمانچہ ہے، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں خواتین پر مظالم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، ہمارے مسائل کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ،  ایسے واقعات میں ملوث افراد کے لیے اللہ نے قرآن میں سزا مقرر کی ہے، ہم اسلامی سزاؤں کی بات کرتے ہیں تو ہمارے ہی لوگ مخالفت کرتے ہیں، شکر ہے آج شیریں مزاری، محسن شاہنواز رانجھا اور میڈیا بھی مجرم کو چوک پر لٹکانے کی بات کررہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Faizabad strike case not to hear the rejected of government request
Previous Post فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت نہ کرنے کی حکومتی درخواست مسترد
Next Post کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، چیف جسٹس پاکستان
Is Bani gala apart from the law which have illegal construction? CJOP

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.