yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

رمضان پاکستان

F A Farooqi May 29, 2016 1 min read
Ramadan
Share this:
Ramadan
Ramadan

تحریر: نادیہ خان بلوچ
ماہ رمضان کی آمد آمد ہے. ماہ رمضان کا نام سنتے ہی ہر مسلمان کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے. دنیا بھر کے مسلمان اس بابرکت،رحمتوں کے مہینے کے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے. ہر شخص کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس پاک مہینے میں نماز، روزہ اور نفلی عبادات کا خوب اہتمام کرے. اس پاک مہینے کو اللہ کی بندگی میں گزارے. اس کی رحمتوں اور برکتوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لے. اس امن کے مہینے میں مساجد میں مرد حضرات کیلئے تراویح کا خاص انتظام کیا جاتا ہے. جبکہ گھروں میں خواتین اپنے لیے گھر کا ایک مخصوص حصہ عبادات کیلئے مختص کرلیتی ہیں. عام طورپر ماہ رمضان سے قبل ہی پورے گھر کی صفائی کی جاتی ہے. آداب و اخلاق، رہن سہن میں ایک اچھی تبدیلی آجاتی ہے. جس طرح ماہ رمضان میں شیطان کو قید کرلیا جاتا ہے اسی طرح ہر مسلم ذی روح کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا نفس جو کہ انسان کا شیطان سے بھی بڑا دشمن ہے اس پر قابو پاکے اسے بھی قید کرلے۔

دنیا پھر کی طرح پاکستان میں بھی ماہ رمضان کا ایک خاص استقبال کیا جاتا ہے مگر اسکے طریقے کچھ الگ ہیں.پاکستان چونکہ ایک اسلامی ملک ہے لہذا ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل پاکستانی حکومت رمضان بازار کا اعلان کر دیتی ہے. جس میں دعوی کیا جاتا ہے ضرورت کی اشیا دودھ، چینی،دالیں،چاول سمیت تمام اشیائ خورد نوش کم قیمت پر دستیاب ہوں گی تاکہ غریب طبقہ بھی رمضان کے روزے رکھ کر اسکی برکتوں رحمتوں سے مستفید ہوسکے. مگر یہ اعلان صرف اعلان ہی رہ جاتے ہیں یا پھر یہ کم قیمت شاید چاند پر کی جاتی ہے کیونکہ زمین پر تو سب کچھ اسکے الٹ ہی ہوتا ہے. ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل ہی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ جاتی ہیں. جو چیز پہلے 10 کی ہو وہ ماہ رمضان میں 15 کی۔

جو 20 کی ہو وہ ماہ رمضان میں 30 کی. دال جسے غریب کی غذا سمجھا جاتا ہے اسکی قیمت تو گوشت سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے. سبزیوں کو ہاتھ بھی لگاؤ تو جیب سے میں خالی کی آواز آتی ہے. اور پھل شریف تو دور سے دیکھنے پر کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں. ایسے میں رمضان پیکج سے ہم جیسوں غریبوں کی کیا حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے کوئی ہم جیسا ہی بہتر سمجھ سکتا ہے. اوپر سے ہماری شریف حکومت لائٹ بھی اس وقت بندکرتی ہے جب سحری اور افطاری کا ٹائم ہو. ویسے اگر دن میں 5 گھنٹے لائٹ جاتی ہے تو ماہ رمضان میں 8 گھنٹے غائب. گویا بجلی بھی نا محرم بن جاتی ہے. یوں ہماری حکومت روزہ داروں کی مشکلات بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی. اگر یوں کہا جائے کہ رحمتوں کے مہینے میں ہماری حکومت معصوم عوام پر عذاب نازل کرتی ہے تو یہ بے جا نہ ہوگا۔

Ramadan Transmission
Ramadan Transmission

سونے پر سہاگہ تو یہ کہ رہی سہی کسر ہمارے ٹی وی چینل پوری کردیتے ہیں. جہاں دنیا بھر میں رمضان شروع ہوتا ہے وہیں پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن شروع ہوجاتی ہے. ہر نجی ٹی وی چینل اسی کوشش میں مصروف ہوجاتا ہے کہ وہ رمضان کا سب سے اچھا پروگرام پیش کرکے اپنی ریٹنگ بڑھا سکے. جو کل تک گانے باجے بجا رہے تھے ایک دم سے ماہ رمضان میں ان سب میں مولانا کی روح آجاتی ہے. مولانا کا لفظ ان جیسوں پر ججتا نہیں. ہاں انہیں میڈیا مولانا ضرور کہہ سکتے ہیں. صبح صادق سے بھی پہلے یہ میڈیا مولانا حضرات اپنی نشریات لیکر ٹیلیویڑن پر حاضر ہوجاتے ہیں 2 بجے سے ہی انکا ہنگامہ شروع ہوجاتا ہے. اور دکھاوا یہ کیا جاتا ہے کہ وہ تو علم بانٹ رہے ہیں. اچھی باتیں بتا رہے ہیں. انعام دے کر لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

انکا مقصد دکھاوا نہیں. جونہی سحری کا وقت ختم ہوتا ہے انہی چینلز پر پھر سے ڈرامہ ناچ گانے شروع ہوجاتے ہیں. دوپہر تک یہ ?لسلہ رہتا ہے. اسکے بعد پھر سے رمضان ٹرانسمیشن شروع ہوجاتی ہے. جس میں میڈیا مولانا لوگوں کو بچے بھی دیتے ہیں. اور وہیں میڈیا مولانا مگرمچھ کے آنسو بہاتے بھی نظر ??ے ہیں. ایک لمحہ کیلئے مان لیتے ہیں یہ سب نیکی ہے. بچے انعام میں نہیں دیے جاتے تو کیا پھر تشہیر ضروری ہے؟ اگر نیکی ہی منشور ہے تو پھر چھپا کے کیوں نہیں؟۔

کہا جاتا ہے. “نیکی ایسے کرو کہ دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو” تو پھر آپ ہی سوچیں اس طرح ساری دنیا میں پرچار کرنے کی کیا تک بنتی ہے؟ نیکی تو نہ ہوئی ناں یہ دکھاوا ہی ہوا پھر. افطار کے وقت چند اسلامی باتیں کرکے اور دعائیں مانگ کر روزہ افطار کیا جاتا ہے. اپنے افطاری ہو ہی رہی ہوتی ہے کہ ایک شارٹ بریک کے بعد پھر سے میڈیا مولانا نئے تماشے کے ساتھ حاضر ہوجاتے ہیں وہ جو چند منٹ قبل نماز روزہ کی تلقین کررہے تھے وہی حاجی شریف صاحب عین مغرب کی نماز کے وقت ناچ گانا کررہے ہوتے ہیں. حاجی شریف کا مطلب یہ نہیں کہ میڈیا مولانا کا نام ہی حاجی شریف ہوتا ہے۔

Media Ramdan
Media Ramdan

ارے میں تو انہیں حاجی شریف کہتی ہوں جو اپنی شرافت ثابت کرنے کیلئے خود کو حاجی لکھتے ہیں. لوگوں پر اپنے حاجی ہونے کا رعب ڈالتے ہیں. باتیں کچھ اعمال کچھ. بالکل ہمارے نجی چینلز کے میڈیا مولانا کے جیسے. افطار کے بعد مغرب کی نماز قضا کرکے بھرپور تفریح کی جاتی ہے محسوس ہی نہیں ہوتا کہ واقعی رمضان کا مہینہ ہے؟ یا پھر رمضان کاروبار. جو دن کو روزے میں رہ کر نیک کام کیے ہوتے ہیں وہ سب اس رمضان ٹرانسمیشن کے چکر میں سکینڈ سے بھی پہلے ضائع ہوجاتے ہیں. ماہ رمضان تو ایک برکتوں رحمتوں کا مہینہ ہے. اللہ نے ہم مسلمانوں کو ماہ رمضان کی شکل میں اپنا تحفہ دیا.
رمضان تو برداشت کرنے کا نام ہے. صبر کرنا. نیک کام کرنا. لوگوں کی مدد کرنا. مغفرت طلب کرنا مگر ہم سب نے اسے کاروبار بنا دیا ہے. ہم میں سے ہر کوئی اس ماہ اپنا کاروبار چمکانا چاہتا ہے۔

کوئی نیکیوں کے بدلے اپنے گناہوں کا سودا کرنا چاہتا ہے تو کوئی نیک کام کرکے اللہ سے اسکا صلہ مانگنا چاہتا ہے. تو کوئی رمضان میں قیمتیں بڑھا کر ڈھیر سارا منافع کمانا چاہتا ہے. کوئی دکھاوا کرکے خود کو نیک ثابت کرنا چاہتا ہے تو کوئی نیکی کے نام پر اپنی دکان چمکانا چاہتا ہے. ماہ رمضان کی اصل روح کیا ہے کسی کو کوئی پرواہ نہیں. ہم میں سے سب روزہ رکھ لیتے ہیں مگر روزے میں صرف کھانا پینا ہی چھوڑ دینے کو روزہ سمجھتے ہیں اصل روزہ کیا ہے وہ سب جانتے ہوئے بھی بے خبر ہیں. ال?ہ ہم سب کو دل سے ماہ رمضان کی اہمیت سمجھنے اور اس پہ عمل کرنے کی توفیق دے. کیونکہ اللہ دکھاوا نہیں روح دیکھتا ہے۔

Nadia Baloch
Nadia Baloch

تحریر: نادیہ خان بلوچ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
International-Conference
Previous Post بین الاقوامی کانفرنس برائے خواتین
Next Post ایک بیٹی کی ڈائری سے
Diary

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.