yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رمضان آتے ہی مہنگائی نے سر اٹھا لیا، نگرانی کیلئے ڈیجیٹل نظام وضع کر دیا، شہباز شریف

Yes 1 Webmaster June 18, 2015 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

لاہور : رمضان سے ایک دن پہلے مہنگائی نے سر اٹھا لیا، لوگ مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان جبکہ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل نظام وضع کر دیا، سستے آٹے کیلئے ساڑھے تین ارب کی سبسڈی دی۔

برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ رمضان المبارک لیکن پاکستان میں عوام کی اکثریت اس ماہ مبارک کی خوشیاں سمیٹنے کی بجائے قیمتوں میں اضافہ دیکھ کر نئی فکر میں مبتلا ہو گئی ہے۔

رمضان المبارک سے ایک روز قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا اور عام اشیا کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ، کل تک فروخت ہونے والی بیشتر اشیا کی قیمتوں میں آج اچانک اضافہ کر دیا گیا۔ کراچی سمیت بیشتر شہروں میں اس وقت بیسن ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جس کی قیمت چند دن پہلے تک نوے سے پچانوے روپے تک تھی۔ اس کے علاوہ میدہ ، مختلف دالوں ، سفید چنے کی قیمت بھی بیس روپے کلو تک بڑھا دی گئی ہے۔ چینی کی قیمت جو پہلے ہی بتدریج بڑھ رہی تھی ، اس میں بھی مزید پانچ روپے کلو تک اضافہ ہو گیا ہے۔

مختلف مشروبات کے ریٹس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور نو سوملی لیٹر کی پہلے ڈیٖڑھ سو والی بوتل اچانک ایک سو ساٹھ روپے کی ہوگئی ہے ۔ پھل جو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھے اب اور اوپر چلے گئے ہیں ۔ اسی سے ایک سو روپے کلو تک ملنے والا آم آج ایک سو بیس سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ آلو بخارے کی قیمت میں بھی تیس سے پچاس روپے کلو کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کیلا ڈیڑھ سو سے دو سو روپے درجن تک بیچا جا رہا ہے۔

دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے قیمتوں میں اضافہ از خود نہیں کیا ، حالیہ اضافہ ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے ہوا ہے دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں قیمتوں اور اشیا کے معیار کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل نظام وضع کیا گیا ، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ رمضان مبارک میں عوام کو مکمل طور پر ریلیف دیا جائے گا۔ عوام کے لیے رمضان پیکج کے تحت سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو بھی لوٹ مار نہیں کرنے دی جائے گی۔ رمضان بازاروں کے دوروں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Dr.Abdul Wali Khan
Previous Post ویانا: ڈاکٹر عبدلولی خان کے اعزاز میں ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر الودای تقریب کا انعقاد
Next Post تمام مسلمانوں کو جامع مسجد صوفیا کی طرف سے رمضان مبارک، محمد سلمان خان

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.