yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارت نے اربوں ڈالر سے جنگی صلاحیت میں اضافہ شروع کردیا

MH Kazmi July 27, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) اربوں ڈالر کی متنازع ڈیل پرعملدرآمد کی شکل میں فرانس نے طے شدہ معاہدے کے تحت پہلے پانچ رافیل طیارے فرانس سے بھارت کی طرف روانہ کردیئے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت اورفرانس کے مابین 2016 میں کیے جانے والے معاہدے کے تحت فرانس بھارت کو مجموعی طورپر 36 جنگی طیارے فراہم کریگا۔ جو 2022 تک بھارت کو موصول ہوجائیں گے۔ جو بھارت کے جنگ جنون کوتقویت دینے کا سبب بنیں گے ۔ واضح رہے کہ اربوں ڈالر کی اس ڈیل کے بعد نریندر مودی کی حکومت پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان طیاروں کی قیمت اصل سے زیادہ ادا کی گئی تھی اور خریداری کے عمل کو شفاف نہیں رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اس ڈیل میں بھارتی حکومت نے مقامی پارٹنرز کے چناؤ میں اقرباء پروری سے کام لیا تھا۔ تاہم بھارتی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو سکون ملا جو اس ڈیل پر تنقید کی وجہ سے شدید مشکل میں رہی ہے۔ اس ڈیل کی کل مالیت 9.4 ارب ڈالر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کو تمام طیارے سن 2022 تک بھارت کو موصول ہوجائیں گے۔

بھارت کی جنگی صلاحیت میں اضافہ

بھارت کو رافیل طیاروں کا بے تابی سے انتظار ہے۔ بھارت کو اپنے ہمسایہ ملک پاکستان اور چین دونوں کے ساتھ شدید کشیدہ تعلقات کا سامنا ہے۔ بھارت کی فضائیہ میں روسی جنگی طیارے اب بہت پرانے ہو چکے ہیں اور وہ اپنی دفاعی قوت کو بڑھانے کی کوشش میں ہے۔ اس حوالے سے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود کا کہنا ہے، ” بھارت اپنی دفاعی قوت کو بڑھانا چاہ رہا ہے۔ بھارت سمجھتا ہے کہ اس کا مقابلہ چین سے ہے۔ اور بھارت کو امریکا اور یورپ سے مدد مل رہی ہے کیوں کہ وہ بھی چین کی بڑھتی قوت کے خلاف ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت خطے میں چین کو چیلنج کر سکتا ہے۔ یہ ممالک یہ بھی سمجھتے ہیں کہ بھارت کے پاس مالی وسائل ہیں جس سے وہ دفاعی ساز وسامان میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔‘‘ طلعت مسسعود کہتے ہیں کہ بھارت اگر اپنی فوج کو جدید فوج بنانا چاہتا ہے تو اسے یہ جہاز بیرون ملک سے خریدنا ہوں گے ابھی اس ملک کے پاس یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ خود ایسے طیارے بنا سکے۔

یہ ڈیل پاکستان کے لیے فکرمندی کا باعث ہے؟

اگرچہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی دفاعی طاقت بڑھا رہا ہے لیکن مودی حکومت کے قیام کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بھی شدید کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔ چاہے اڑی حملہ ہو یا پاکستان کی سرزمین پر بھارتی فضائیہ کا مبینہ حملہ یا پھر پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بر قرار ہے۔ نئی دہلی نے اپنے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت کو بھی تبدیل کر دیا ہے جس سے اسلام آباد کافی ناخوش ہے۔ ایسے میں اس پیش رفت سے پاکستان براہ راست متاثر ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود کا کہنا ہے، ”پاکستان کو خدشہ ہے کہ بھارت یہ دفاعی ساز وسامان پاکستان کے خلاف استعمال کرے گا اور ایسا لگتا ہے کہ پاکستان پر دباؤ بڑھے گا۔‘‘

بھارت نے 2010ء میں فرانس کی ڈسالٹ ایوی ایشن کمپنی سے ایک سو سے زائد رافیل جنگی طیارے خریدنے کی بات شروع کی تھی لیکن 2014ء میں مودی حکومت اقتدار میں آئی اور اس نے 2016ء میں 59 ہزار کروڑ روپے میں 36 رافیل جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔ اس کے تحت ڈسالٹ نے انڈيا میں 50 فیصد رقم کی سرمایہ کاری کا بھی وعدہ کیا اور اس کے تحت جہاز کے چھوٹے پُرزے بنانے کے لیے ارب پتی انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس سے معاہدہ کیا گيا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اسرائیل؍وزیراعظم کو ضلعی عدالت نے طلب کرلیا، تین سنگین مقدمات کا سامنا کرینگے
Next Post وزیراعظم عمران کی حسینہ واجد کو کال جادوئی اثر دکھا گئی، پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ایسی پیش رفت کہ مودی پر گھڑوں پانی پڑ گیا
PAKISTAN, AND, BANGLADESH, HISTORICAL, RELATIONS, BEING, ADOPTED, PAK HIGH COMMISSION, PROACTIVE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.